🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. بَابُ : فَضْلِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ
باب: لا الہٰ الا اللہ کی فضیلت۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3794 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3794
المستدرک علی الصحیحین: 8
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1258، 6153، 6154، 6163
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3794
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ , عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ , عَنْ أَبِي إِسْحَاق , عَنْ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ , أَنَّهُ شَهِدَ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ , وَأَبِي سَعِيدٍ , أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" إِذَا قَالَ الْعَبْدُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ , وَاللَّهُ أَكْبَرُ , قَالَ: يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: صَدَقَ عَبْدِي , لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا , وَأَنَا أَكْبَرُ , وَإِذَا قَالَ الْعَبْدُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ , قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي , لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَحْدِي , وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَا شَرِيكَ لَهُ , قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي , لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا , وَلَا شَرِيكَ لِي , وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي , لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا , لِي الْمُلْكُ وَلِيَ الْحَمْدُ , وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ , قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي , لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِي" , قَالَ أَبُو إِسْحَاق: ثُمَّ قَالَ: الْأَغَرُّ شَيْئًا لَمْ أَفْهَمْهُ , قَالَ: فَقُلْتُ لِأَبِي جَعْفَرٍ: مَا قَالَ , فَقَالَ: مَنْ رُزِقَهُنَّ عِنْدَ مَوْتِهِ، لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ.
اغر ابومسلم سے روایت ہے اور انہوں نے شہادت دی کہ ابوہریرہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہما دونوں نے گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بندہ «لا إله إلا الله والله أكبر» یعنی اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے، کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور میں ہی سب سے بڑا ہوں، اور جب بندہ «لا إله إلا الله وحده» یعنی صرف تنہا اللہ ہی عبادت کے لائق ہے، کہتا ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، میں ہی اکیلا معبود برحق ہوں، اور جب بندہ «لا إله إلا الله لا شريك له» کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، اور میرا کوئی شریک اور ساجھی نہیں، اور جب بندہ «لا إله إلا الله له الملك وله الحمد» یعنی اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، اسی کی بادشاہت اور ہر قسم کی تعریف ہے، کہتا ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے سچ کہا میرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، بادشاہت اور تعریف (یعنی ملک اور حمد) میرے ہی لیے ہے، اور جب بندہ «لا إله إلا الله ولا حول ولا قوة إلا بالله» یعنی اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اور اس کے علاوہ کسی میں کوئی طاقت و قوت نہیں، کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، اور میرے علاوہ کسی میں کوئی قوت و طاقت نہیں ۱؎۔ ابواسحاق کہتے ہیں: پھر اغر نے ایک بات کہی جسے میں نہ سمجھ سکا، میں نے ابوجعفر سے پوچھا کہ انہوں نے کیا کہا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ جس کو اللہ تعالیٰ نے مرتے وقت ان کلمات کے کہنے کی توفیق بخشی تو اسے جہنم کی آگ نہ چھوئے گی“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3794]
حضرت ابو ہریرہ اور حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں سب سے بڑا ہوں“۔ اور جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ» ”اکیلے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، تو وہ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، مجھ اکیلے کے سوا کوئی معبود نہیں“۔ جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں“، تو وہ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میرا کوئی شریک نہیں“۔ جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاہی اسی کے لیے ہے اور تعریف بھی اسی کی ہے“، تو وہ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاہی میرے ہی لیے ہے اور تعریف بھی میری ہی ہے“۔ جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ کی توفیق کے بغیر گناہ سے بچاؤ نہیں اور نیکی کی طاقت نہیں“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میری توفیق کے بغیر (گناہ سے) بچاؤ نہیں اور (نیکی کی) طاقت نہیں“۔“ (راویِ حدیث) ابو اسحاق بیان کرتے ہیں: ”اس کے بعد (میرے استاد) اغر نے (حدیث بیان کرتے ہوئے) ایک جملہ فرمایا جسے میں سمجھ نہ سکا، چنانچہ میں نے ابو جعفر سے کہا: ”(استاد صاحب نے) کیا فرمایا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”یہ فرمایا ہے: جسے موت کے وقت یہ کلمات نصیب ہو گئے اسے آگ نہیں چھوئے گی۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3794]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الدعوات 37 (3430)، (تحفة الأشراف: 3966، 12196) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اس میں کلمہ تمجید کے علیحدہ علیحدہ کلمات مذکور ہیں، پورا کلمہ یوں ہے جو ہر نماز کے بعد پڑھنا مسنون ہے: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له الملك وله الحمد و هو على كل شيئ قدير لاإله إلا الله والله أكبرلا حول ولا قوة إلا باللهالعلى العظيم» ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (3430)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 512

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8
8 - حدثنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن الأغرِّ، عن أبي هريرة وأبي سعيد: أنهما شَهِدَا على رسول الله ﷺ قال:"إذا قال العبدُ: لا إله إلّا الله واللهُ أكبَرُ، صَدَّقه ربُّه، قال: صَدَقَ عبدي، لا إله إلّا أنا وأنا وحدي، وإذا قال: وحدَه (1) لا شريكَ له، صدَّقه ربُّه قال: صَدَقَ عبدي، لا إله إلّا أنا ولا شريكَ لي، وإذا قال: لا إله إلّا الله له المُلْك وله الحمدُ، قال: صَدَقَ عبدي، لا إله إلّا أنا ليَ الملكُ وليَ الحمدُ، وإذا قال: لا إله إلّا الله ولا حولَ ولا قوةَ إلّا بالله، قال: صَدَقَ عبدي، لا حولَ ولا قوةَ إلّا بي" (2) .
هذا حديث (3) لم يخرَّج في"الصحيحين"، وقد احتجَّا جميعًا بحديث أبي إسحاق عن الأغرِّ عن أبي هريرة وأبي سعيد (4) ، وقد اتفقا جميعًا على الحُجَّة بأحاديث إسرائيل بن يونس عن أبي إسحاق.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8 - أوقفه شعبة وغيره
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق گواہی دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور کہتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اکیلا ہوں، اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں“، تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور کہتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میرا کوئی شریک نہیں، اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریف ہے“، تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاہی بھی میری ہے اور تعریف بھی میری ہے، اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور (گناہوں سے) پھرنے کی ہمت اور (نیکی کی) طاقت اللہ ہی کی توفیق سے ہے“، تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، (بدی سے بچنے کی) ہمت اور (نیکی کی) قوت میرے ہی ذریعے ہے۔“
یہ ایسی حدیث ہے جس کی تخریج ”صحیحین“ میں نہیں کی گئی، حالانکہ ان دونوں نے ابواسحاق عن الاغر عن ابی ہریرہ و ابی سعید کی حدیث سے احتجاج کیا ہے، اور ان دونوں کا اسرائیل بن یونس عن ابی اسحاق کی احادیث سے حجت پکڑنے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 8]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أبو إسحاق: هو عمرو بن عبد الله بن عبيد السَّبيعي، والأغرّ: هو أبو مسلم المدني» [ترقيم الرساله 8] [ترقيم الشركة 8] [ترقيم العلميه 8]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1258
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ بْنُ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏إِذَا قَالَ الْعَبْدُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَأَنَا أَكْبَرُ، فَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَحْدِي. فَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ، قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا لَا شَرِيكَ لِي، فَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ، فَقَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا، لِيَ الْمُلْكُ، وَلِيَ الْحَمْدُ، فَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِي» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید خدری اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں سب سے بڑا ہوں“، پھر جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں وہ تنہا ہے“، تو اس کا رب اس کی تصدیق کرتے ہوئے فرماتا ہے: ”میرے سوا کوئی معبود نہیں میں اکیلا ہوں“، پھر جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اس کا کوئی شریک نہیں“، تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے کہ: ”میرے سوا کوئی معبود نہیں میرا کوئی شریک نہیں“، اور جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اسی کے لیے پوری کائنات کی بادشاہت ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے سزاوار ہیں“، تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاہت میرے ہی لیے ہے اور تمام حمد و ثنا کا میں ہی حقدار ہوں“، اور جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اور گناہوں سے پھرنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی قوت مگر اللہ ہی کی توفیق سے“، تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، اور کسی قسم کی طاقت و قوت میسر نہیں مگر میری ہی مشیت سے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1258]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3430، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3794، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2982، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 214، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 948، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10084، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8273، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1253»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6153
حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنِ الْأَغَرِّ ، قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: خَمْسٌ مَنْ قَالَهُنَّ صَدَّقَهُ اللهُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ.
قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ تَكَلَّمَ بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ فِي مَرَضِهِ، حَرَّمَهُ اللهُ عَلَى النَّارِ.
الاغَر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہما کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ ان دونوں صحابہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گواہی دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ کلمات ایسے ہیں کہ جو کوئی انہیں کہے گا، اللہ تعالیٰ اس کی تصدیق فرمائے گا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں“، «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں جو حقیقی بادشاہ ہے، بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریفیں بھی اسی کے لیے ہیں“، «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہوں سے بچنے کی ہمت ہے اور نہ نیکی کرنے کی طاقت“۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اپنی بیماری کے دوران ان کلمات کو ادا کیا، اللہ تعالیٰ اسے (جہنم کی) آگ پر حرام فرما دے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6153]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: هذا حديث قد اختلف في سنده ومتنه على أبي إسحاق على ألوان، والمحفوظ فيه: موقوفًا على أبي هريرة …، وقد مضى الكلام عليه (برقم 1258)، و»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3430، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3794، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2982، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 214، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 948، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10084، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8273، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6127»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6154
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، أَنَّهُ شَهِدَ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: إِذَا قَالَ الْعَبْدُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ، يَقُولُ اللهُ: صَدَقَ عَبْدِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَحْدِي، وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَلِيَ الْمُلْكُ وَالْحَمْدُ، قَالَ: وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، قَالَ: يَقُولُ: صَدَقَ عَبْدِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِي.
قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ : ثُمَّ قَالَ الْأَغَرُّ شَيْئًا لَمْ أَفْهَمْهُ، فَقُلْتُ لِأَبِي جَعْفَرٍ: أَيَّ شَيْءٍ قَالَ؟ فَقَالَ: فَمَنْ رُزِقَهُنَّ عِنْدَ مَوْتِهِ لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ.
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ گواہی دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بندہ یہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں اکیلا ہوں، اور جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، بادشاہت اسی کی ہے اور تعریف بھی اسی کے لیے ہے“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، بادشاہت اور تعریف میرے ہی لیے ہے، اور جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہوں سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کی طاقت“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میرے بغیر کوئی طاقت نہیں“، ابواسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر اغر رحمہ اللہ نے ایک ایسی بات کہی جو میں سمجھ نہ سکا، تو میں نے ابوجعفر رحمہ اللہ سے پوچھا کہ انہوں نے کیا کہا تھا؟ تو انہوں نے بتایا کہ: ”جسے موت کے وقت یہ کلمات نصیب ہو گئے اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6154]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3430، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3794، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2982، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 214، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 948، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10084، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8273، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6128»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6163
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْأَغَرَّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يُصَدِّقُ الْعَبْدَ فِي خَمْسٍ يَقُولُهُنَّ، إِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ، قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَالْحَمْدُ لِلهِ، قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ بندے کی ان پانچ باتوں میں تصدیق فرماتا ہے جو وہ کہتا ہے؛ جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا“، اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا“، اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا“، اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے حمد ہے“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6163]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى الكلام عليه (برقم 128)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3430، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3794، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2982، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 214، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 851، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10083، 10085، 10403، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6137»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں