الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابُ : فَضْلِ الْعَمَلِ
باب: عمل کی فضیلت۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3821 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3821
صحیح مسلم: 6833
مشکوۃ المصابیح: 2265
الفتح الربانی: 8951
الجامع الكامل: 11407
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8141
المعجم الاوسط: 1714
11 تا 11
حدیث نمبر: 1714
وَعَنْ دَاوُدَ الطَّائِيِّ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ . عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: I " قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: السَّيِّئَةُ وَاحِدَةٌ أَوْ أَغْفِرُ، وَالْحَسَنَةُ عَشْرٌ أَوْ أَزِيدُ. وَمَنْ جَاءَنِي بِقُرَابِ الْأَرْضِ خَطِيئَةً لَيْسَ يُشْرِكُ بِي شَيْئًا، جَعَلْتُهَا لَهُ مَغْفِرَةً، وَمَنْ دَنَا مِنِّي شِبْرًا دَنَوْتُ مِنْهُ ذِرَاعًا، وَمَنْ دَنَا مِنِّي ذِرَاعًا دَنَوْتُ مِنْهُ بَاعًا، وَمَنْ أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے فرمایا: ”برائی ایک ہی ہے (یعنی ایک کا بدلہ ایک ہی لکھا جاتا ہے) یا میں اسے معاف کر دیتا ہوں، اور نیکی کا بدلہ دس گنا ہے یا میں اس سے بھی زیادہ کر دیتا ہوں۔ اور جو شخص زمین بھر گناہوں کے ساتھ میرے پاس آئے بشرطیکہ وہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، تو میں اتنی ہی مغفرت اس کے لیے کر دیتا ہوں۔ اور جو شخص میری طرف ایک بالشت قریب ہوتا ہے، میں اس کی طرف ایک ہاتھ قریب ہو جاتا ہوں، اور جو میری طرف ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے، میں اس کی طرف ایک «بَاعًا» (دونوں ہاتھوں کے پھیلاؤ) کے برابر قریب ہو جاتا ہوں، اور جو میری طرف چل کر آتا ہے، میں اس کی طرف «هَرْوَلَةً» (تیزی سے) آتا ہوں۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1714]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2687، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 226، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7700، 7719، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2830، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3821، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21706، 21710، 21711، 21716، 21757، 21770، 21765، 21773، 21872، 21888، 21905، 21906، 21966، 22077، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 466، والبزار فى «مسنده» برقم: 3990، 3988، 3989، 3991، 4000، 3999، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1646، والطبراني فى «الصغير» برقم: 502، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3060، 7375، 7748»