🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. بَابُ : مَا جَاءَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ
باب: موزوں پر مسح کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 543 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
سنن ابن ماجہ: 543
سنن ترمذی: 93، 94، 611
مسند احمد: 19168، 19234
مسند الحمیدی: 815
مصنف ابن ابی شیبہ: 1874
الفتح الربانی: 725
صحیح ابن حبان: 1337
السنن الكبرى للبيهقي: 1295، 1296
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1295
أَخْبَرَنَا أَبُو الطَّاهِرِ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عِيسَى، ثنا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَدْهَمَ، ثنا مُقَاتِلُ بْنُ حَيَّانَ، قَالَ: نَزَلْتُ بِشَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقُلْتُ لَهُ: تَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْكَ؟ قَالَ: نَزَلَ بِي جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقُلْتُ لَهُ: تَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ" قَالَ: قُلْتُ: بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ؟ قَالَ: مَا أَسْلَمْتُ إِلَّا بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ" ⦗٤١٢⦘ قَالَ أَبُو يُحْمِدَ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَدْهَمَ: مَا سَمِعْتُ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ بِحَدِيثٍ أَحْسَنَ مِنْ هَذَا.
مقاتل بن حیان کہتے ہیں کہ میں شہر بن حوشب کے پاس آیا، انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ میں نے ان سے کہا: آپ موزوں پر مسح کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میرے پاس جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ آئے۔ انہوں نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔ میں نے ان سے کہا: آپ موزوں پر مسح کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: ”ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ میں نے کہا: ﴿سورة المائدة﴾ کے نازل ہونے کے بعد؟ انہوں نے کہا: ”میں ﴿سورة المائدة﴾ کے نازل ہونے کے بعد مسلمان ہوا ہوں۔“
ابویعمد کہتے ہیں کہ ابراہیم بن ادھم کہتے ہیں: موزوں پر مسح کرنے کے متعلق اس حدیث سے اچھی میں نے کوئی نہیں سنی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1295]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1296
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِيبٍ، وَأَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ الْفَامِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، نا أَبُو أُمَيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الطَّرَسُوسِيُّ، ثنا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، ثنا بَقِيَّةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُقَاتِلٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ" فَقَالُوا: بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ قَالَ جَرِيرٌ إِنَّمَا أَسْلَمْتُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ".
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا، انہوں نے کہا: سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد؟ جریر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد مسلمان ہوا ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1296]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں