الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
91. بَابُ : مَا جَاءَ فِي التَّيَمُّمِ ضَرْبَةً وَاحِدَةً
باب: تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) ایک بار۔
حدیث نمبر: 570
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، وَسَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، أَنَّهُمَا سَأَلا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى عَنِ التَّيَمُّمِ؟ فَقَالَ:" أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّارًا أَنْ يَفْعَلَ هَكَذَا وَضَرَبَ بِيَدَيْهِ إِلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ نَفَضَهُمَا وَمَسَحَ عَلَى وَجْهِهِ"، قَالَ الْحَكَمُ: وَيَدَيْهِ، وَقَالَ سَلَمَةُ: وَمِرْفَقَيْهِ.
حکم اور سلمہ بن کہیل نے عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے تیمم کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمار رضی اللہ عنہ کو اس طرح کرنے کا حکم دیا، پھر عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ زمین پر مارے، اور انہیں جھاڑ کر اپنے چہرے پر مل لیا۔ حکم کی روایت میں «يديه» اور سلمہ کی روایت میں «مرفقيه» کا لفظ ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 570]
جناب حکم رحمہ اللہ اور سلمہ بن کہیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن ابو اوفی رضی اللہ عنہ سے تیمم کا مسئلہ دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ کو اس طرح کرنے کا حکم دیا تھا۔“ یہ کہہ کر انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے، پھر انہیں جھاڑا اور انہیں اپنے چہرے پر پھیر لیا۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 570]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5160، ومصباح الزجاجة: 230) (صحیح)» (سند میں محمد بن عبدالرحمن بن أبی لیلیٰ ضعیف الحفظ ہیں، اصل حدیث شواہد و طرق سے ثابت ہے لیکن «مرفقیہ» کا لفظ منکر ہے)
وضاحت: ۱؎: «يديه» یعنی دونوں ہاتھوں پر مل لیا، اور سلمہ بن کہیل کی روایت میں «مرفقيه» یعنی کہنیوں تک مل لیا کا لفظ ہے، جو منکر اور ضعیف ہے، جیسا کہ تخریج سے پتہ چلا «مرفقيه» کا لفظ منکر ہے، لہذا اس سے استدلال درست نہیں، اور یہ کہنا بھی صحیح نہیں کہ کہنیوں تک مسح کرنے میں احتیاط ہے بلکہ احتیاط اسی میں ہے جو صحیح حدیث میں آیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح دون رواية مرفقيه فإنها منكرة
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
محمد ابن أبي ليلي: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 399
إسناده ضعيف
محمد ابن أبي ليلي: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 399
حدیث نمبر: 5632
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: نَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، وَسَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، أَنَّهُمَا سَأَلَا عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى عَنِ التَّيَمُّمِ؟ فَقَالَ: أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُفْعَلَ هَكَذَا، وَضَرَبَ بِيَدَيْهِ الْأَرْضَ، ثُمَّ نَفَضَهُمَا، وَمَسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ ، وَسَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَلَا عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ ، وَسَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَلَا عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
حکم اور سلمہ بن کہیل رحمہما اللہ نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے تیمم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس طرح کیا جائے“ اور (عملاً دکھاتے ہوئے) اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے، پھر انہیں جھاڑا اور اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کا مسح کیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث حکم اور سلمہ بن کہیل سے صرف ابن ابی لیلیٰ نے روایت کی ہے، اور ابن ابی لیلیٰ سے صرف حمید بن عبدالرحمن نے، اس میں عثمان بن ابی شیبہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5632]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث حکم اور سلمہ بن کہیل سے صرف ابن ابی لیلیٰ نے روایت کی ہے، اور ابن ابی لیلیٰ سے صرف حمید بن عبدالرحمن نے، اس میں عثمان بن ابی شیبہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5632]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 570»