🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. . بَابٌ في الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ
باب: مرد کی طرح عورت کو خواب میں احتلام ہو تو کیا حکم ہے؟
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 602 (کل: 23 مقامات، 11 کتب)
سنن ابن ماجہ: 602، 601
صحیح مسلم: 710
سنن نسائی: 195، 200
مسند احمد: 5636، 12222، 13055، 14010، 27312
مصنف ابن ابی شیبہ: 884
الفتح الربانی: 853، 855
صحیح ابن حبان: 1164، 6184، 6185
السنن الكبرى للبيهقي: 797
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5501
المعجم الکبیر للطبرانی: 20981، 20982، 20983
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2920، 3116
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20983
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ ، أَنَّهَا: سَأَلَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ فَقَالَ: لَيْسَ عَلَيْهَا شَيْءٌ كَمَا أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا لَمْ يُنْزِلْ لَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ ".
سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس عورت کے بارے میں پوچھا جو خواب میں وہی چیز دیکھے جو مرد دیکھتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر کچھ نہیں، جیسے مرد پر بھی کچھ نہیں جب تک وہ انزال نہ کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20983]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 241، حدیث 613»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2920
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ ، سَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا رَأَتِ الْمَرْأَةُ ذَلِكَ الْمَاءَ فَأَنْزَلَتْ فَعَلَيْهَا الْغُسْلُ، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ : يَا رَسُولَ اللهِ، يَكُونُ هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ، مَاءُ الرَّجُلِ غَلِيظٌ أَبْيَضُ، وَمَاءُ الْمَرْأَةِ رَقِيقٌ أَصْفَرُ، فَأَيُّمَا سَبَقَ أَوْ عَلَا أَشْبَهَهُ الْوَلَدُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس عورت کے متعلق دریافت کیا جو خواب میں وہی کچھ دیکھتی ہے جو ایک مرد دیکھتا ہے (یعنی احتلام)، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب عورت وہ رطوبت دیکھ لے اور اسے انزال ہو جائے تو اس پر غسل واجب ہے“، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا واقعی ایسا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، مرد کا مادہ منویہ گاڑھا اور سفید ہوتا ہے جبکہ عورت کا مادہ پتلا اور زرد ہوتا ہے، پس ان دونوں میں سے جو بھی سبقت لے جائے یا غالب آ جائے، بچہ اسی کے مشابہ ہوتا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2920]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 311، وأخرجه سنن النسائي برقم: 200، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 601، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13598، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 764، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1450، 1452، 1453، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 135، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2913»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3116
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ: أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ حَدَّثَتْ أَنَّهَا سَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ؟ قَالَ: إِذَا رَأَتْ ذَلِكَ الْمَرْأَةُ فَلْتَغْتَسِلْ، قَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ : وَاسْتَحْيَيْتُ مِنْ ذَلِكَ، فَقُلْتُ: وَهَلْ يَكُونُ هَذَا؟ فَقَالَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نَعَمْ، فَمِنْ أَيْنَ يَكُونُ الشَّبَهُ؟ إِنَّ مَاءَ الرَّجُلِ غَلِيظٌ، وَمَاءَ الْمَرْأَةِ رَقِيقٌ أَصْفَرُ، فَمِنْ أَيِّهِمَا عَلَا أَوْ سَبَقَ يَكُونُ الشَّبَهُ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس عورت کے متعلق دریافت کیا جو خواب میں وہی کچھ دیکھتی ہے جو مرد دیکھتا ہے (یعنی اسے احتلام ہو جائے)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب عورت ایسا دیکھے تو اسے غسل کر لینا چاہیے“، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ مجھے اس بات سے حیا محسوس ہوئی تو میں نے عرض کی: کیا واقعی ایسا ہوتا ہے؟ تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! (اگر ایسا نہیں تو پھر اولاد میں) مشابہت کہاں سے آتی ہے؟ بے شک مرد کا مادہ گاڑھا ہوتا ہے اور عورت کا مادہ پتلا اور زردی مائل ہوتا ہے، پس ان دونوں میں سے جس کا مادہ غالب آ جائے یا سبقت لے جائے، مشابہت اسی کے لحاظ سے ہوتی ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3116]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2920)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 311، وأخرجه سنن النسائي برقم: 195، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 600، 601، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26573، 26577، وأخرجه موطأ مالك برقم: 117، وأخرجه فتح الباري برقم: 278، 5740، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 235، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8351، 8961، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 204، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 754، 1450، 1452، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3104»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں