الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
259. (بَابُ وَضْعِ الْجَوَائِحِ وَالِاحْتِيَاطِ فِي الرِّوَايَةِ)
(وضع الجوائح اور روایت میں احتیاط)
اطراف الحدیث — السنن المأثورة - الإمام الشافعي حدیث نمبر 408 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند امام شافعی: 1426
حدیث نمبر: 408
قَالَ سُفْيَانُ: أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: قَدْ كَانَ سُفْيَانُ يُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ وَلا يَذْكُرُ فِيهِ:" وَضْعِ الْجَوَائِحِ" وَقَالَ: إِنِّي لَمْ أتْرُكْ" وَضَعِ الْجَوَائِحِ" لأَنَّهُ لَيْسَ فِي الْحَدِيثِ وَلَكِنْ كَانَ كَلامٌ قَبْلَ" وَضَعِ الْجَوَائِحِ" لَمْ أَحْفَظْهُ.
سفیان رحمہ اللہ نے کہا ہمیں خبر دی ابو زبیر رحمہ اللہ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گزشتہ حدیث کی مانند روایت بیان کی ہے۔ امام مزنی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ سفیان رحمہ اللہ یہ حدیث بیان کرتے تو وضع الجوائح کا ذکر نہ کرتے اور کہتے کہ یہ لفظ میں نے اس لیے نہیں چھوڑے کہ یہ اس حدیث میں نہیں تھے بلکہ «وضع الجوائح» سے قبل بھی کچھ الفاظ تھے جو مجھے یاد نہیں آرہے۔ (اس لیے اگلے بیان نہیں کرتا کیونکہ معنی کچھ باقی رہ جاتا ہے) [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب تفسير الفرعة والعتيرة/حدیث: 408]
تخریج الحدیث: «تقدم تخرجه، برقم: 198 .»
حدیث نمبر: 1426
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَتِيقٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ السِّنِينَ، وَأَمَرَ بِوَضْعِ الْجَوَائِحِ. قَالَ الشَّافِعِيُّ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ يُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ كَثِيرًا فِي طُولِ مُجَالَسَتِي لَهُ مَا لَا أُحْصِي مَا سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُهُ مِنْ كَثْرَتِهِ لَا يُذْكَرُ فِيهِ:"أَمَرَ بِوَضْعِ الْجَوَائِحِ"، لَا يَزِيدُ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ السِّنِينَ ثُمَّ زَادَ بَعْدَ ذَلِكَ وَأَمَرَ بِوَضْعِ الْجَوَائِحِ، قَالَ سُفْيَانُ: وَكَانَ حُمَيْدٌ يَذْكُرُ بَعْدَ بَيْعِ السِّنِينَ كَلَامًا قَبْلَ وَضْعِ الْجَوَائِحِ لَا أَحْفَظُهُ وَكُنْتُ أَكُفُّ عَنْ ذِكْرِ وَضْعِ الْجَوَائِحِ؛ لِأَنِّي لَا أَدْرِي كَيْفَ كَانَ الْكَلَامُ، وَفِي الْحَدِيثِ أَمَرَ بِوَضْعِ الْجَوَائِحِ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی سال تک درخت کا پھل بیچنے سے منع فرمایا اور آسمانی آفت کی صورت میں (جو نقصانات میوہ خریدنے والوں کو ہوں) ان کو مجرا دینے کا حکم دیا۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں نے سفیان رحمہ اللہ کو بہت دفعہ یہ حدیث بیان کرتے سنا، وہ لمبا عرصہ جو میں ان کے ساتھ رہا انہوں نے یہ حدیث اتنی دفعہ بیان کی کہ میں شمار نہیں کر سکتا، جو میں نے اکثر انہیں بیان فرماتے سنا اس میں ”امر بوضع الجوائح“ نہیں ذکر کرتے تھے بلکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ”نہی عن بیع السنین“ پر کچھ بھی زیادتی نہیں کرتے تھے، پھر بعد میں انہوں نے ”امر بوضع الجوائح“ بیان کیا۔“ تو سفیان رحمہ اللہ نے فرمایا: ”حمید ”بیع السنین“ کے الفاظ کے بعد اور ”وضع الجوائح“ سے پہلے کوئی بات بیان کرتے تھے جسے میں یاد نہ رکھ سکا، جس وجہ سے میں ”وضع الجوائح“ کے الفاظ کا ذکر کرنے سے رک جاتا، کیونکہ میں نہیں جانتا وہ کیسی بات تھی، اور اس حدیث میں ہے کہ آسمانی آفت کی صورت میں خریدنے والوں کو نقصان کا معاوضہ دینے کا حکم دیا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1426]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم المساقاة، باب وضع الحوائج (1554).»
حدیث نمبر: 202
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ. قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: قَدْ كَانَ سُفْيَانُ يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ لا يَذْكُرُ فِيهِ وَضْعَ الْجَوَائِحِ وَقَالَ: إِنِّي لَمْ أَذْكُرْ: وَضْعَ الْجَوَائِحِ ؛ لأَنَّهُ لَيْسَ فِي الْحَدِيثِ وَلَكِنْ كَانَ فِي الْحَدِيثِ كَلامٌ قَبْلَ وَضْعِ الْجَوَائِحِ لَمْ أَحْفَظْهُ ؛ فَلِذَلِكَ لَمْ أَكُنْ أَذْكُرُهُ.
امام شافعی نے سفیان سے بیان کیا انہوں نے ابو زبیر سے انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گذشتہ حدیث کی مانند روایت کیا ہے۔ ابو جعفر کہتے ہیں: میں نے مزنی کو کہتے سنا کہ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: سفیان یہ حدیث بیان کرتے تو اس میں آفات کے نقصان کو ساقط کرنے کا ذکر نہیں کرتے تھے، اور انہوں نے کہا: میں آفات کے نقصان کو ساقط کرنے کا ذکر اس وجہ سے نہیں چھوڑتا تھا کہ وہ حدیث میں نہیں ہے، بلکہ حدیث میں اس ذکر سے پہلے کچھ کلام تھا جو مجھے یاد نہیں رہا، اسی لیے میں اس کا ذکر نہیں کرتا تھا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 202]
تخریج الحدیث: «سنن نسائی، البيوع، باب بيع السنين رقم: 4626 وقال الالباني صحيح .»