الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4129. 4- باب في حب النبي صلى الله عليه وسلم لخديجة وصديقاتها
نبی کریم ﷺ کی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور ان کی سہیلیوں سے والہانہ محبت کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10376 (کل: 18 مقامات، 7 کتب)
الجامع الكامل: 10376
الفتح الربانی: 10556
11 تا 18
ترقیم عبدالباقی: 2435 ترقیم شاملہ: -- 6280
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " مَا غِرْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ، مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ لِكَثْرَةِ ذِكْرِهِ إِيَّاهَا وَمَا رَأَيْتُهَا قَطُّ ".
زہری نے عروہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے، آپ کی کسی بیوی پر ایسا رشک نہیں ہوا جیسا حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا پر ہوا۔ اس کا سبب یہ تھا کہ آپ ان کو بہت کثرت سے یاد کرتے تھے، حالانکہ میں نے انہیں کبھی دیکھا تک نہ تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6280]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آپ کی کسی بیوی پر غیرت نہیں کھائی، جتنی غیرت حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا پر دکھائی، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں بہت یاد کرتے تھے، حالانکہ میں نے انہیں دیکھا بھی نہیں تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6280]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2435
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 24310
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت:" مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ، وَلَقَدْ هَلَكَتْ قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَنِي بِثَلَاثِ سِنِينَ، لِمَا كُنْتُ أَسْمَعُهُ يَذْكُرُهَا، وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ فِي الْجَنَّةِ، وَإِنْ كَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ، ثُمَّ يُهْدِي فِي خُلَّتِهَا مِنْهَا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ مجھے کسی عورت پر اتنا رشک نہیں آیا جتنا حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ پر آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مجھ سے نکاح فرمانے سے تین سال قبل ہی وہ فوت ہوگئی تھیں اور اس رشک کی وجہ یہ تھی کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا بکثرت ذکر کرتے ہوئے سنتی تھی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے رب نے یہ حکم دیا تھا کہ وہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کو جنت میں لکڑی کے ایک عظیم الشان مکان کی خوشخبری دے دیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات کوئی بکری ذبح کرتے تو اسے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی سہیلیوں کے پاس ہدیہ میں بھیجتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24310]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6004، م: 2435
حدیث نمبر: 25658
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ، وَلَقَدْ هَلَكَتْ قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَنِي بِثَلَاثِ سِنِينَ، لِمَا كُنْتُ أَسْمَعُهُ يَذْكُرُهَا، وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ فِي الْجَنَّةِ، وَإِنْ كَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ، ثُمَّ يُهْدِي فِي خَلَائِلِهَا مِنْهَا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ مجھے کسی عورت پر اتنا رشک نہیں آیا جتنا حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ پر آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مجھ سے نکاح فرمانے سے تین سال قبل ہی وہ فوت ہوگئی تھیں اور اس رشک کی وجہ یہ تھی کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا بکثرت ذکر کرتے ہوئے سنتی تھی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے رب نے یہ حکم دیا تھا کہ وہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کو جنت میں لکڑی کے ایک عظیم الشان مکان کی خوشخبری دے دیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات کوئی بکری ذبح کرتے تو اسے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی سہلیوں کے پاس ہدیہ میں بھیجتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25658]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6004، م: 2435
حدیث نمبر: 10556
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ وَلَقَدْ هَلَكَتْ قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَنِي بِثَلَاثِ سِنِينَ لِمَا كُنْتُ أَسْمَعُهُ يَذْكُرُهَا وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ فِي الْجَنَّةِ وَإِنْ كَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ ثُمَّ يُهْدِي فِي خُلَّتِهَا مِنْهَا
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے کسی عورت پر اتنی غیرت نہیں کی، جتنی مجھے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا پر غیرت آئی، حالانکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میرے ساتھ شادی کرنے سے تین سال پہلے وفات پا گئی تھیں، اس غیرت کی وجہ یہ تھی کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کثرت سے ان کا ذکر کرتے ہوئے سنتی تھی اور ربّ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو جنت میںیاقوت والے موتیوں کے گھر کی خوشخبری دیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بکری ذبح کرتے تھے تو اس میں کچھ حصہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کو ارسال کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10556]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6004، 7484، ومسلم: 2435، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24310 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24814»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم کی دعوت پر سب سے پہلے لبیک کہنے والی، گھبراہٹوں میںآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سہارا بننے والی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنا سرمایا لٹا دینے والی آپ کی وفادار بیوی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی قربانیوں کی قدر کی اور انھیں جنت میں گھر کی بشار ت سنوا دی۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6004
حدیث نمبر: 19321
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ ، وَأَحْمَدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ هَارُونَ ، قَالَا: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ ، وَلَقَدْ هَلَكَتْ قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَنِي بِثَلَاثِ سِنِينَ، لِمَا كُنْتُ أَسْمَعُ مِنْ ذِكْرِهِ إِيَّاهَا، وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، وَإِنْ كَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ فَيَظَلُّ يَتَتَبَّعُ بِأَعْضَائِهَا صَدَائِقَ خَدِيجَةَ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی پر اتنی غیرت نہیں آئی جتنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا پر آتی تھی، حالانکہ وہ میرے نکاح سے تین سال پہلے وفات پا چکی تھیں، اس وجہ سے کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا ذکر کثرت سے کرتے سنتی تھی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے آپ کو حکم دیا تھا کہ انہیں جنت میں موتی سے بنے گھر کی خوشخبری دیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بکری ذبح فرماتے تو اس کے گوشت کے ٹکڑے بھیج کر سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کو تلاش کر کے بھجواتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19321]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 11، حدیث 15»
حدیث نمبر: 19322
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: مَا غِرْتُ عَلَى أَحَدٍ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ ، مِمَّا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُهَا "، وَقَالَتْ: أَمَرَهُ اللهُ أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: مجھے کسی پر اتنی غیرت نہیں آئی جتنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا پر آتی تھی، اس وجہ سے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا ذکر کرتے سنتی تھی۔ اور انہوں نے کہا: اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا تھا کہ انہیں جنت میں موتی سے بنے گھر کی خوشخبری دیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19322]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 11، حدیث 16»
حدیث نمبر: 1589
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا أَبُو أُسَامَةَ حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ ، قَالَ: أَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: "مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ، مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ، وَلَقَدْ هَلَكَتْ قَبْلَ إِنَّ يَتَزَوَّجَنِي، - تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِثَلَاثِ سِنِينَ لِمَا كُنْتُ أَسْمَعُهُ يَذْكُرُهَا، وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، وَإِنْ كَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ ثُمَّ يُهْدِي فِي خَلَائِلِهَا مِنْهَا".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھے کسی عورت پر اتنی غیرت نہیں آئی جتنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا پر آئی، حالانکہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مجھ سے نکاح کرنے سے تین سال قبل ہی انتقال فرما چکی تھیں؛ (یہ غیرت) اس بنا پر تھی کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کثرت سے ان کا تذکرہ کرتے ہوئے سنتی تھی، اور ان کے رب عزوجل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا تھا کہ انہیں جنت میں «قصب» (یعنی خولدار موتیوں) کے ایک گھر کی خوشخبری سنا دیں؛ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بکری ذبح فرماتے تو ان کی سہیلیوں کو بھی اس میں سے ہدیہ بھیجا کرتے تھے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل خديجة وغيرها/حدیث: 1589]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح وهو في المسند (٦: ٥٨، ٢٠٢) بهذا الإسناد مثله (ص ۲۷۹) من طريق آخر عن هشام . .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5658، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2435، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2017، 3875، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1997، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23789، 25130، 25847، وأخرجه فتح الباري برقم: 3605، 5658، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4906، 7420، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 650»
«صحيح البخاري: 133/7؛ مسند الامام احمد: 202/6ـ58»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5658، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2435، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2017، 3875، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1997، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23789، 25130، 25847، وأخرجه فتح الباري برقم: 3605، 5658، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4906، 7420، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 650»
«صحيح البخاري: 133/7؛ مسند الامام احمد: 202/6ـ58»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1592
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ، نَا عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنُ مَنْصُورٍ ، مِنْ أَهْلٍ وَاسِطَ قَالَ: سَمِعْتُ مِنْهُ سَنَةَ سِتٍّ وَثَمَانِينَ وَمِائَةٍ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: "مَا غِرْتُ عَلَى امْرَأَةٍ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ لِمَا رَأَيْتُ مِنْ كَثْرَةِ ذِكْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهَا، وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ، وَلَا نَصَبَ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے کسی عورت پر اتنی غیرت نہیں کی جتنی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا پر کی، اس بنا پر کہ میں دیکھتی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت کے ساتھ ان کا تذکرہ فرماتے تھے، اور یقیناً ان کے رب عزوجل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں جنت میں موتیوں کے ایک ایسے گھر کی بشارت دیں جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تھکن۔“ [فضائل الصحابة/فضائل خديجة وغيرها/حدیث: 1592]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: هذا الإسناد ضعيف جداً . .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3606، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2435، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2017، 3875، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1997، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23789، 25130، وأخرجه فتح الباري برقم: 3605، 5658، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4906، 7420، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 650، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8605، 9173»
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 186/3»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3606، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2435، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2017، 3875، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1997، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23789، 25130، وأخرجه فتح الباري برقم: 3605، 5658، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4906، 7420، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 650، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8605، 9173»
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 186/3»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا