🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4158. 10- باب ما جاء في فضائل أم سُليم وأخبارها
حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا کے فضائل و کمالات اور ان سے متعلق منقول روایات و احوال کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10447 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
الجامع الكامل: 10447، 10115
صحیح بخاری: 3679
صحیح مسلم: 6321
مشکوۃ المصابیح: 6037، 6201
مسند احمد: 15002، 15189
الفتح الربانی: 11983، 12194
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3478
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2063
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3478
"رأيتني دخلت الجنة فإذا أنا بالرميصاء امرأة أبي طلحة وسمعت خشفا من أمامي فقلت: من هذا يا جبريل؟ قال: هذا بلال ورأيت قصرا أبيض بفنائه جارية فقلت: لمن هذا القصر؟ قالوا: لعمر بن الخطاب فأردت أن أدخله فأنظر إليه فذكرت غيرتك"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں نے دیکھا کہ میں جنت میں داخل ہوا، تو میں نے وہاں رمیصاء (ام سلیم)، ابو طلحہ کی بیوی، کو پایا، اور میں نے اپنے آگے قدموں کی آہٹ سنی، میں نے پوچھا: اے جبریل! یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: یہ بلال ہیں۔ اور میں نے ایک سفید محل دیکھا جس کے صحن میں ایک لڑکی تھی، میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ کہا گیا: عمر بن خطاب کا۔ میں نے چاہا کہ اس میں داخل ہو کر اسے دیکھوں، لیکن مجھے تمہاری (اے عمر!) غیرت یاد آ گئی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الراء/حدیث: 3478]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن جابر1. الصحيحة 1405: الطيالسي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2063
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «أُرِيتُ أَنِّي أُدْخِلَتُ الْجَنَّةَ، فَإِذَا أَنَا بِالرُّمَيْصَاءِ امْرَأَةِ أَبِي طَلْحَةَ» ، قَالَ: «وَسَمِعْتُ خَشَفًا أَمَامِي» فَقُلْتُ: «مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟» قَالَ: هَذَا بِلَالٌ، قَالَ: وَرَأَيْتُ قَصْرًا أَبْيَضَ بِفِنَائِهِ جَارِيَةٌ، فَقُلْتُ: «لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟» فَقَالَتْ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَهُ فَأَنْظُرَ إِلَيْهِ، فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ يَا عُمَرُ" فَقَالَ عُمَرُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْ عَلَيْكَ أَغَارُ؟
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے دکھایا گیا کہ میں جنت میں داخل کیا گیا ہوں، تو وہاں اچانک میری ملاقات سیدہ رمیصاء رضی اللہ عنہا سے ہوئی جو سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ ہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید ارشاد فرمایا: ”اور میں نے اپنے آگے کسی کے قدموں کی چاپ سنی تو میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کون ہے؟ انہوں نے عرض کیا: یہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور میں نے ایک سفید محل دیکھا جس کے صحن میں ایک لڑکی موجود تھی، میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ اس نے بتایا کہ یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے، چنانچہ میں نے چاہا کہ اس میں داخل ہو کر اسے دیکھوں مگر اے عمر! مجھے تمہاری غیرت یاد آگئی“، یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نےعرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، کیا میں آپ کے معاملے میں بھی غیرت کروں گا؟“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2063]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3476، 4928، 6621، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2394، 4495، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14767، وأخرجه فتح الباري برقم: 1098، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1962، وأخرجه شرح السنة برقم: 3878، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2059»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں