🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4232. 1- باب ما جاء في فضائل الشام
سرزمینِ شام کے فضائل و مناقب کے بیان میں جو کچھ مروی ہے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10679 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
الجامع الكامل: 10679، 16125
مشکوۃ المصابیح: 6274
مسند احمد: 5146، 5376، 5738، 6002
مصنف ابن ابی شیبہ: 40103
الفتح الربانی: 13054
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16663
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3609
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5551
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7055
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3609
«ستخرج نار من حضرموت قبل يوم القيامة تحشر الناس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت سے پہلے حضرموت سے ایک آگ نکلے گی جو لوگوں کو (میدانِ حشر کی طرف) ہانک کر لے جائے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3609]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت] عن ابن عمر. تخريج فضائل الشام 11: ت، حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5551
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ أَبَا قِلَابَةَ، حَدَّثَهُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «تَخْرُجُ نَارٌ مِنْ بَحْرِ حَضْرَمَوْتَ أَوْ مِنْ حَضْرَمَوْتَ، تَسُوقُ النَّاسَ» ، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: «عَلَيْكُمْ بِالشَّامِ»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”حضرموت کے سمندر سے یا (راوی کے شک کے مطابق) حضرموت کی سرزمین سے ایک آگ نمودار ہوگی جو لوگوں کو ہانک کر لے جائے گی۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! (اس وقت) آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ملکِ شام کو لازم پکڑ لینا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5551]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 4522، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16662، 16663، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5526»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7055
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "سَتَخْرُجُ نَارٌ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مِنْ نَحْوِ حَضْرَمَوْتَ، قَالُوا: فَمَا تَأْمُرُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: عَلَيْكُمْ بِالشَّامِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے برپا ہونے سے قبل حضرموت کی جانب سے ایک آگ نمودار ہوگی۔“ صحابہ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! (اس وقت کے لیے) آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم شام کو لازم پکڑ لینا (یعنی وہاں ہجرت کر جانا)۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ انہی کے ہیں، نیز اسے امام ابویعلیٰ اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں بھی روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 7055]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2217، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4522، 5124، 5353، 5966، وأخرجه فتح الباري برقم: 6157، 6702، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16663، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6044»

الحكم على الحديث:
الحديث صحيح من طريق آخر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں