الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4284. 2- باب أنَّ النبي صلى الله عليه وسلم تُبَلِّغُه الملائكةُ الصلاةَ والسلامَ عليه
اس بیان میں کہ بلاشبہ نبی کریم ﷺ تک فرشتے آپ پر پڑھا جانے والا درود و سلام پہنچاتے ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10853 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
سنن ابوداود: 2042
مسند احمد: 8804
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7226
المعجم الاوسط: 8030
حدیث نمبر: 10853
10853- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تجعلوا بيوتكم قبوراً، ولا تجعلوا قبري عيداً، وصلّوا عليّ فإنّ صلاتكم تبلّغني حيث كنتم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (2042)، وأحمد (8804) كلاهما من طريق عبدالله بن نافع، أخبرني ابن أبي ذئب، عن سعيد المقبري، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2042
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا، وَلَا تَجْعَلُوا قَبْرِي عِيدًا، وَصَلُّوا عَلَيَّ، فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي حَيْثُ كُنْتُمْ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ ۱؎ اور میری قبر کو میلا نہ بناؤ (کہ سب لوگ وہاں اکٹھا ہوں)، اور میرے اوپر درود بھیجا کرو کیونکہ تم جہاں بھی رہو گے تمہارا درود مجھے پہنچایا جائے گا“۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 2042]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھروں کو قبرستان مت بناؤ اور نہ میری قبر کو عید (میلہ گاہ) بناؤ اور مجھ پر درود پڑھو، تم جہاں کہیں بھی ہو گے تمہارا درود مجھ کو پہنچ جائے گا۔“ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 2042]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13032)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/367) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اس میں نماز پڑھنا اور عبادت کرنا نہ چھوڑو کہ تم اس میں مردوں کی طرح ہو جاؤ اس سے معلوم ہوا کہ جس گھر میں نماز اور عبادت نہیں ہوتی وہ قبرستان کے مانند ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (926)
مشكوة المصابيح (926)
حدیث نمبر: 8804
حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَتَّخِذُوا قَبْرِي عِيدًا، وَلَا تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا، وَحَيْثُمَا كُنْتُمْ فَصَلُّوا عَلَيَّ، فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے قبر کو جشن منانے کی جگہ نہ بنانا اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بنانا اور جہاں کہیں بھی ہو مجھ پر درود پڑھتے رہنا کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچتا رہے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8804]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 3340
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تَتَّخِذُوا قَبْرِي عِيدًا وَلَا تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا، وَحَيْثُمَا كُنْتُمْ فَصَلُّوا عَلَيَّ فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي) )
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری قبر کو عید نہ بنا لینا اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بنا لینا، تم جہاں کہیں بھی ہو، مجھ پر درود بھیج دیا کرو، بے شک تمہارا درود مجھ تک پہنچ جائے گا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3340]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن أخرجه ابوداود: 2042، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8804 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8790»
وضاحت: فوائد: ”میری قبر کو عید نہ بنا لینا “ اس کا مفہوم یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کو میلہ گاہ نہ بنا لیا جائے اور اس کی زیارت کے لیے ایام و اوقات کو مخصوص نہ کر لیا جائے اور حج و عمرہ یا مسجد ِ حرام اور مسجد ِ نبوی کی طرح کسی سفر کا مقصود اس کی زیارت نہ ہو، وگرنہ یہودو نصاری کے ساتھ مشابہت قرار پائے گی۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن أخرجه ابوداود: 2042
حدیث نمبر: 5704
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا تَتَّخِذُوا قَبْرِي عِيدًا وَلَا تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا وَحَيْثُمَا كُنْتُمْ فَصَلُّوا عَلَيَّ فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہ میری قبر کو عید بناؤ اور نہ اپنے گھروں کو قبرستان بناؤ اور تم جہاں کہیں بھی ہو، مجھ پر درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5704]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابوداود: 2042، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8804 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8790»
وضاحت: فوائد: … ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ ٰٓیاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا۔} … بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر صلوٰۃ بھیجتے ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اس پر صلوٰۃ بھیجو اور سلام بھیجو، خوب سلام بھیجنا۔ (سورۂ احزاب: ۵۶)
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 11060
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَا تَتَّخِذُوا قَبْرِي عِيدًا وَلَا تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا وَحَيْثُمَا كُنْتُمْ فَصَلُّوا عَلَيَّ فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہ میری قبر کو عید بناؤ اور نہ اپنے گھروں کو قبرستان بناؤ اور تم جہاں کہیں بھی ہو، مجھ پر درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11060]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن أخرجه ابوداود: 2042، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8804 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8790»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک کی نیت سے خصوصی سفر نہ کیا جائے، مزید دیکھیں حدیث نمبر(۱۲۶۹۹)
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗیُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ ٰٓیاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا۔} … بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر صلوٰۃ بھیجتے ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اس پر صلوٰۃ بھیجو اور سلام بھیجو، خوب سلام بھیجنا۔ (سورۂ احزاب: ۵۶)
امام اسماعیل بن اسحاق جہضمی قاضی مالکی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب فضل الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام سے متعلقہ (۱۰۷) احادیث ذکر کی ہیں، شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ نے اس کتاب کی تخریج کی اور صحت و ضعف کا حکم لگایا۔
اس کتاب میں درود و سلام کے جو صیغے بیان کیے گئے ہیں، ان میں مختصر الفاظ والے درج ذیل ہیں:
اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی آلِ إِبْرَاہِیْمَ اللّٰہُمَ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی آلِ إِبْرَاہِیْمَ۔ اللَّہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إبْرَاہِیْمَ وَآلِ إِبْرَاہِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ۔ اللّٰہُمَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی آلِ إِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ۔
صحیح مسلم میں شفاعت عظمی سے متعلقہ طویل حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درج ذیل الفاظ پر غور کریں:
اِذْہَبُوا إِلٰی إِبْرَاہِیمَ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَیَأْتُونَ إِبْرَاہِیمَ … … فَیَأْتُونَ مُوسٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَیَقُولُونَ … فَیَقُولُ لَہُمْ مُوسٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم … اذْہَبُوا إِلٰی عِیسٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَیَأْتُونَ عِیسٰی … فَیَقُولُ لَہُمْ عِیسٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِنَّ رَبِّی … اذْہَبُوا إِلَی مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
اہل علم کی ایک جماعت کی رائے یہ ہے کہ اس حدیث میں صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کے الفاظ مرفوع ہیں۔
مسجد میں داخل ہونے اور مسجد سے نکلنے کی دعاؤں درود و سلام کے مندرجہ ذیل الفاظ مذکورہ ہیں:
((الصَّلَوۃُ وَالسَّّلاَ مُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ۔)) … اللہ کے رسول پر درود و سلام ہو۔ (ابن ماجہ، ابن سنی)
درج ذیل ایک حدیث بھی مذکورہ بالا کتاب فَضْلُ الصَّلاَ ۃِ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لی گئی ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَّی فَقَدْ خَطِیئَ طَرِیْقَ الْجَنَّۃِ۔)) … جس شخص کے پاس میرا ذکر کیا گیا اور اس نے مجھ پر درود نہیں بھیجا تو وہ جنت کا راستہ بھٹک گیا۔
ظاہر ہے جو جنت کی طرف رہنمائی کرنے والے محسن اور ہادی کو درود و سلام کے ذریعےیاد نہیں رکھتا، اس نے پھر جنت …۔

حدیث نمبر: 5319
5319. عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تجعلوا بيوتكم قبوراً، ولا تجعلوا قبري عيداً، وصلّوا عليّ فإنّ صلاتكم تبلغني حيث كنتم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (2042) عن أحمد بن صالح، قال: قرأت على عبدالله بن نافع، أخبرني ابن أبي ذئب، عن سعيد المقبري، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 7226
«لا تجعلوا بيوتكم قبورا ولا تجعلوا قبري عيدا وصلوا علي فإن صلاتكم تبلغني حيث كنتم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنے گھروں کو قبریں مت بناؤ، اور میری قبر کو میلہ گاہ مت بناؤ، اور مجھ پر درود بھیجا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچتا ہے تم جہاں کہیں بھی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7226]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن أبي هريرة. تحذير الساجد 96، فضل الصلاة 20.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8030
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ عَمْرٍو الْحَذَّاءُ الْمَدِينِيُّ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قُبُورًا، وَلَا تَجْعَلُوا قَبْرِي عِيدًا، وَصَلُّوا عَلَيَّ، فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ تَبْلُغُنِي حَيْثُ مَا كُنْتُمْ.
لَمْ يَصِلْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُسْلِمُ بْنُ عَمْرٍو I ".
لَمْ يَصِلْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُسْلِمُ بْنُ عَمْرٍو I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھروں کو قبرستان نہ بنا لو، اور میری قبر کو میلے کی جگہ نہ بنانا، اور مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ تم جہاں کہیں بھی ہو تمہارا درود مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی ذئب رحمہ اللہ سے متصل سند کے ساتھ عبداللہ بن نافع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں مسلم بن عمرو منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8030]

تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2042، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8926»