🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
370. 35- باب سئل النبيّ صلى الله عليه وسلم عن ذراري المشركين في الآخرة فقال: ((الله أعلم بما كانوا عاملين)).
نبی کریم ﷺ سے مشرکین کی اولاد کے متعلق دریافت کیا گیا کہ آخرت میں ان کا کیا انجام ہوگا؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ہی ان کے ان اعمال سے بہتر واقف ہے جو وہ (بڑے ہو کر) کرنے والے تھے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 1086 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
الجامع الكامل: 1086
صحیح بخاری: 1383، 6597
مسند احمد: 3034، 3165، 3367، 23484
اللؤلؤ والمرجان: 1704
الفتح الربانی: 13244، 13250
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11945
المعجم الکبیر للطبرانی: 11856، 12395
المعجم الاوسط: 1997
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11945
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَقُولُ فِي اللَّاهِينَ؟ قَالَ: فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ كَلِمَةً، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ غَزْوِهِ وَطَافَ فَإِذَا هُوَ بِغُلَامٍ قَدْ وَقَعَ وَهُوَ يَعْبَثُ بِالْأَرْضِ، فَنَادَى مُنَادِيهِ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ اللَّاهِينَ؟"، فَأَقْبَلَ الرَّجُلُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ الْأَطْفَالِ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ هَذَا مِنَ اللَّاهِينَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنگ میں حصہ لے رہے تھے، ایک شخص نے آپ سے سوال کیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! لہو کا شکار ہونے والوں (یعنی بچپن میں فوت ہو جانے والوں) کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ راوی بیان کرتے ہیں: آپ خاموش رہے، آپ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس جنگ سے فارغ ہو گئے تو آپ نے چکر لگاتے ہوئے دیکھا کہ ایک بچہ گرا ہوا تھا اور وہ زمین پر (خاک و خون میں) لتھڑا ہوا تھا، آپ نے منادی کو پکار کر کہا: بچوں کے بارے میں پوچھنے والا شخص کہاں ہے؟ وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا اور پھر ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے کہ ان لوگوں نے جو عمل کرنے تھے اور یہ بچہ بھی اُن میں شامل ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہلال بن خباب ہے اور وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11945]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2173) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11906)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11856
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، ثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا تَقُولُ فِي اللَّاهِينَ؟ فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ كَلِمَةً حَتَّى فَرَغَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوِهِ وَطَافَ، فَإِذَا بِصَبِيٍّ قَدْ وَقَعَ مِنْ مِحَفَّةٍ، فَإِذَا هُوَ، فَنَادَى مُنَادِيهِ أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ اللَّاهِينَ؟ فَأَقْبَلَ الرَّجُلُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَهَى عَنْ قَتْلِ أَطْفَالِهِمْ وَقَالَ: اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ.
عکرمہ رحمہ اللہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی غزوے میں تھے، تو ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! آپ کھیلنے میں مصروف (دشمن کے) بچوں کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے خاموشی اختیار کی اور اسے کوئی جواب نہ دیا، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے غزوے سے فارغ ہوئے اور (لشکر کے ساتھ) چلے، تو اچانک ایک بچہ (دیکھا گیا جو) محمل (کجاوے) سے گر پڑا تھا، تو منادی کرنے والے نے آواز دی: کھیلنے والے بچوں کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟ چنانچہ وہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بچوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا اور فرمایا: ”اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ (بڑے ہو کر) کیا کرتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11856]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 330، حدیث 11906»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12395
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْرَقُ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، أَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالَ: " اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ إِذْ خَلَقَهُمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کی اولاد کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ زیادہ جانتا ہے کہ وہ کیا عمل کرتے، جب اس نے انہیں پیدا کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12395]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 52، حدیث 12448»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1997
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا تَقُولُ فِي اللَّاهِينَ؟ فَسَكَتَ عَنْهُ، وَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ كَلِمَةً، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنْ غَزْوِهِ وَظَهَرَ عَلَيْهِمْ، إِذَا هُوَ بِصَبِيٍّ قَدْ وَقَعَ مِنْ مِنَصٍّ لَهُ، فَإِذَا هُوَ يَبْحَثُ فِي الْأَرْضِ، فَنَادَى مُنَادٍ: أَيْنَ السَّائِلُ؟ فَأَقْبَلَ الرَّجُلُ حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ سَلِمَ -، فَنَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، عَنْ قَتْلِ الْأَطْفَالِ، ثُمَّ، قَالَ: اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی غزوے میں تھے، تو ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ (مشرکین کے) بچوں کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے خاموشی اختیار فرمائی اور اسے ایک لفظ بھی جواب نہ دیا، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس غزوے سے فارغ ہوئے اور ان پر فتح حاصل کر لی، تو اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر ایک بچے پر پڑی جو اپنے (جھولے نما) ٹھکانے سے گر گیا تھا اور وہ زمین کرید رہا تھا، تب ایک منادی نے پکارا: ”سائل کہاں ہے؟“ تو وہ شخص آگے بڑھا یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گیا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کو قتل کرنے سے منع فرما دیا، پھر فرمایا: ”اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا عمل کرنے والے تھے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1997]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 328، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11906»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں