🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4356. 11- باب الأذكار أعقاب الصلوات المفروضة وأدبارها
”فرضی نمازوں کی ادائیگی کے فوراً بعد اور ان کے اختتام پر پڑھے جانے والے اذکار کے بیان میں۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 11054 (کل: 61 مقامات، 21 کتب)
الجامع الكامل: 11054، 2215، 11260، 13394
صحیح بخاری: 6405
صحیح مسلم: 1352، 6842، 6843، 6847
سنن نسائی: 1355
سنن ابن ماجہ: 1382
بلوغ المرام: 256، 1337
مسند اسحاق بن راہویہ: 168، 177
مشکوۃ المصابیح: 967، 2295
مسند احمد: 8008، 8009، 8834، 8873، 9716، 10267، 10447، 10480، 10683
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 489، 490
صحیح ابن خزیمہ: 750
اللؤلؤ والمرجان: 1725
مصنف ابن ابی شیبہ: 7997، 28226، 31278، 31384، 31389، 37757، 37999
الفتح الربانی: 1861، 2248، 5456
صحیح ابن حبان: 829، 834، 836، 859، 1812، 2013، 2016، 5528
المستدرک علی الصحیحین: 1871
السنن الكبرى للبيهقي: 3025
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16915
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3284، 5037، 6286، 6431
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1258، 6359، 6362
المعجم الاوسط: 299، 725، 2958
51 تا 60
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16915
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَبَّحَ اللَّهَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَحَمِدَ اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَكَبَّرَ اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، فَيَبْلُغُ تِسْعًا وَتِسْعِينَ ثُمَّ قَالَ تَمَامَ الْمِائَةِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، غَفَرَ لَهُ خَطَايَاهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ہر نماز کے بعد 33 مرتبہ «سبحان الله» پڑھے، 33 مرتبہ «الحمد لله» پڑھے، 33 مرتبہ «الله اكبر» پڑھے اور ان کی تعداد 99 ہو جائے، اور پھر وہ 100 مکمل کرنے کے لیے یہ پڑھے: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لیے مخصوص ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت ہے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اس شخص کے گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کی مانند ہوں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16915]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (471/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 939، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8616»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3284
«خير الكلام أربع لا يضرك بأيهن بدأت: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بہترین کلام چار کلمے ہیں، تمہیں کوئی نقصان نہیں ہو گا کہ تم ان میں سے کس سے شروع کرو: «سُبْحَانَ اللَّهِ»، «وَالْحَمْدُ لِلَّهِ»، «وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» اور «وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3284]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ابن النجار فر] عن أبي هريرة. حب 2329. حم 5/10، 11،20،21، م 6/172 – سمرة بن جندب1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5037
«لأن أقول سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر أحب إلي مما طلعت عليه الشمس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرا یہ کہنا کہ «سُبْحَانَ اللَّهِ»، «وَالْحَمْدُ لِلَّهِ»، «وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» اور «وَاللَّهُ أَكْبَرُ»، مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ پسند ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5037]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م ت] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1905.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6286
" من سبح الله في دبر كل صلاة ثلاثا وثلاثين، وحمد الله ثلاثا وثلاثين وكبر الله ثلاثا وثلاثين فتلك تسع وتسعون وقال تمام المائة: لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير غفرت خطاياه وإن كانت مثل زبد البحر"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص ہر نماز کے بعد تینتیس بار سبحان اللہ، تینتیس بار الحمد للہ اور تینتیس بار اللہ اکبر کہے، یہ ننانوے ہوئے، پھر سو مکمل کرنے کے لیے کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے، تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے)، تو اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں خواہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6286]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 314، الصحيحة 101: أبو عوانة، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6431
«من قال: سبحان الله وبحمده في يوم مائة مرة حطت خطاياه وإن كانت مثل زبد البحر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے دن میں سو بار «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» (اللہ پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ) کہا اس کے گناہ مٹا دیے جاتے ہیں خواہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6431]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1908.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1258
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ بْنُ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏إِذَا قَالَ الْعَبْدُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَأَنَا أَكْبَرُ، فَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَحْدِي. فَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ، قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا لَا شَرِيكَ لِي، فَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ، فَقَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا، لِيَ الْمُلْكُ، وَلِيَ الْحَمْدُ، فَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِي» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید خدری اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں سب سے بڑا ہوں“، پھر جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں وہ تنہا ہے“، تو اس کا رب اس کی تصدیق کرتے ہوئے فرماتا ہے: ”میرے سوا کوئی معبود نہیں میں اکیلا ہوں“، پھر جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اس کا کوئی شریک نہیں“، تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے کہ: ”میرے سوا کوئی معبود نہیں میرا کوئی شریک نہیں“، اور جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اسی کے لیے پوری کائنات کی بادشاہت ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے سزاوار ہیں“، تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاہت میرے ہی لیے ہے اور تمام حمد و ثنا کا میں ہی حقدار ہوں“، اور جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اور گناہوں سے پھرنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی قوت مگر اللہ ہی کی توفیق سے“، تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، اور کسی قسم کی طاقت و قوت میسر نہیں مگر میری ہی مشیت سے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1258]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3430، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3794، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2982، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 214، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 948، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10084، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8273، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1253»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6359
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ سَبَّحَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَكَبَّرَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَحَمِدَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، خَلْفَ الصَّلَاةِ، غُفِرَ لَهُ ذَنْبُهُ، وَإِنْ كَانَ أَكْثَرَ مِنْ زَبَدِ الْبَحْرِ.
عطاء بن یزید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ اللہ کی تسبیح بیان کی، تینتیس مرتبہ اس کی بڑائی بیان کی اور تینتیس مرتبہ اس کی حمد وثنا بیان کی، اور یہ کلمات کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھنے والا ہے“ تو اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ سے بھی زیادہ کیوں نہ ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6359]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 807، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 939، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9897، وأخرجه فتح الباري برقم: 807، 812، 1343، 1362، 5145، 6040، 6041، 6042، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 967، 1069، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 729، 5306، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16915، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6329»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6362
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ سَبَّحَ اللهَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَحَمِدَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَكَبَّرَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، فَتِلْكَ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ، وَقَالَ تَمَامَ الْمِائَةِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، غُفِرَ لَهُ خَطَايَاهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ اللہ کی تسبیح بیان کی، تینتیس مرتبہ اللہ کی حمد بیان کی اور تینتیس مرتبہ اللہ کی بڑائی بیان کی، تو یہ ننانوے کلمات ہوئے، اور سو کا عدد پورا کرنے کے لیے یہ کلمات کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھنے والا ہے“، تو اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6362]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح وأخرجه مسلم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 6359)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 939، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8616، 9897، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 967، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 729، 5306، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16915، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2013، 2016، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1475، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10195، 10196، 10197، 10198، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8266، وأخرجه شرح السنة برقم: 718، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6331»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح وأخرجه مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 299
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ: نَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَائِشَةَ قَالَ:
حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ : يَا رَسُولَ اللهِ، ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ بِالْأَجْرِ، يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي، وَيَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ، وَلَهُمْ فُضُولُ أَمْوَالٍ، وَلَيْسَ لَنَا مَا نَتَصَدَّقُ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا أَبَا ذَرٍّ، أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ تُدْرِكُ مَنْ سَبَقَكَ وَلَا يَلْحَقُكَ مَنْ خَلْفَكَ إِلَّا مَنْ أَخَذَ بِمِثْلِ عَمَلِكَ؟ I " قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: I " كَبِّرِ اللهَ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَاحْمَدْهُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَسَبِّحْهُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَتَخْتِمُهُ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا رِشْدِينُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! زیادہ مال و دولت والے لوگ اجر و ثواب لے گئے، وہ اسی طرح نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم پڑھتے ہیں اور اسی طرح روزے رکھتے ہیں جیسے ہم رکھتے ہیں، ان کے پاس زائد مال ہے (جس سے وہ صدقہ کرتے ہیں) جبکہ ہمارے پاس ایسا مال نہیں کہ ہم صدقہ کر سکیں“
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں جن کے ذریعے تم ان لوگوں کو پا لو گے جو تم سے سبقت لے گئے اور تمہارے بعد کوئی بھی تم تک نہیں پہنچ سکے گا، سوائے اس شخص کے جو تمہارے جیسا عمل کرے؟“
انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول!“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ اللہ کی بڑائی بیان کرو، تینتیس مرتبہ اس کی حمد بیان کرو اور تینتیس مرتبہ اس کی تسبیح کرو، اور اس کا اختتام «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے“ پر کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف رشدین رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 299]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 843، 6329، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 595، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 749، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2014، 2015، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9898، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1504، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1393، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3071، 3072، 3073، 3074، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7363، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6587، والبزار فى «مسنده» برقم: 8953، 8954، 8960، 9105، والطبراني فى «الصغير» برقم: 802، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5310»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 725
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ كَبَّرَ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَسَبَّحَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَحَمِدَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - تَمَامَ الْمِائَةِ - غُفِرَتْ ذُنُوبُهُ وَلَوْ كَانَتْ أَكْثَرَ مِنْ زَبَدِ الْبَحْرِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ تکبیر کہی (اللہ اکبر کہا)، تینتیس مرتبہ تسبیح بیان کی (سبحان اللہ کہا) اور تینتیس مرتبہ حمد بیان کی (الحمد للہ کہا)، اور سو کا عدد پورا کرنے کے لیے یہ کلمات کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کی ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے“؛ تو اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ سے بھی زیادہ ہوں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 725]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: سئل عن حديث عطاء بن يزيد الليثي عن أبي هريرة قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من سبح دبر كل صلاة ثلاثا وثلاثين وحمد ثلاثا وثلاثين الحديث فقال يرويه أبو عبيد حاجب سليمان واسمه حي عنه حدث به عنه مالك وسهيل بن أبي صالح واختلف عنهما فأما مالك فرواه أصحاب الموطأ عنه عن عطاء بن يزيد عن أبي هريرة موقوفا ورفعه يحيى بن صالح وأبو معاذ خالد بن سليمان البلخي عن مالك إلى النبي صلى الله عليه وسلم والصحيح عن مالك موقوفا وأما سهيل بن أبي صالح فرواه عنه فليح بن سليمان واختلف عنه فرواه سريج بن النعمان وابن أبي الوزير عن فليح عن سهيل عن أبي عبيد عن عطاء بن يزيد عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم مرفوعا وخالفهما أبو الربيع الزهراني فرواه عن فليح عن سهيل عن عطاء بن يزيد عن أبي هريرة رفعه وأسقط أبا عبيد ورواه حماد بن سلمة وعبد العزيز بن أبي حازم وخالد بن عبد الله عن سهيل عن أبيه عن أبي هريرة مرفوعا لم يذكر أبا عبيد وزاد أبا صالح ورواه إسماعيل بن زكريا عن سهيل عن أبي عبيد عن عطاء بن يسار عن أبي هريرة ووهم في قوله عطاء بن يسار قاله أحمد بن حنبل عن محمد بن الصباح عن إسماعيل بن زكريا «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 11، ص 108» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 597، ومالك فى «الموطأ» برقم: 714 / 231، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 750، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2016، 2013، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9894، 9895، 9896، 9897، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3075، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8956، 10410، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6359، 6362، والبزار فى «مسنده» برقم: 8266»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں