🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4475. 7- باب فيمن خاف عقاب الله فأمر بإحراق جثته بعد موته، ولم يعلم بأن الله غفور رحيم
اس شخص کے بیان میں جس نے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے خوفزدہ ہو کر اپنی موت کے بعد اپنے جسدِ خاکی کو جلا دینے کا حکم دیا، اور وہ اس حقیقت سے ناواقف تھا کہ اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 11417 (کل: 11 مقامات، 7 کتب)
الجامع الكامل: 11417، 8297
صحیح بخاری: 3481، 7506
صحیح مسلم: 6980، 6981، 6983
سنن نسائی: 2081
سنن ابن ماجہ: 4255
مسند احمد: 7647
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 965
11 تا 11
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 965
"أسرف رجل على نفسه فلما حضره الموت
أوصى بنيه فقال: إذا أنا مت فأحرقوني ثم اسحقوني ثم اذروني في البحر فوالله لئن قدر علي ربي ليعذبني عذابا ما عذبه أحدا ففعلوا ذلك به فقال الله للأرض: أدي ما أخذت فإذا هو قائم فقال: ما حملك على ما صنعت؟ قال خشيتك يا رب فغفر له بذلك"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک شخص نے (گناہ کر کے) اپنی جان پر بہت زیادتی کی، جب اس کی موت کا وقت قریب آیا تو اس نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی اور کہا: جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا، پھر میری ہڈیوں کو پیس ڈالنا، پھر مجھے سمندر میں اڑا دینا، کیونکہ اللہ کی قسم! اگر میرے رب نے مجھ پر قابو پا لیا تو وہ مجھے ایسا عذاب دے گا جو اس نے کسی کو نہ دیا ہوگا۔ چنانچہ انہوں نے اس کے ساتھ ایسا ہی کیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے زمین کو حکم دیا: جو تو نے لیا ہے اسے واپس کر دے۔ تو وہ فوراً کھڑا ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ نے پوچھا: تجھے اس کام پر کس چیز نے ابھارا تھا جو تو نے کیا؟ اس نے عرض کیا: اے میرے رب! تیرے خوف نے۔ چنانچہ اللہ نے اسی وجہ سے اس کی مغفرت فرما دی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 965]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں