الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
405. 23- باب فضل من علِمَ، وعمِلَ، وعلَّمَ
اس شخص کی فضیلت کا بیان جس نے علم حاصل کیا، اس پر عمل کیا اور دوسروں کو سکھایا۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 1145 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
صحیح بخاری: 79
صحیح مسلم: 5953
مشکوۃ المصابیح: 150
اللؤلؤ والمرجان: 1471
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5855
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7311
حدیث نمبر: 1145
1145. عن أبي موسى، عن النبيّ صلى الله عليه وسلم قال: إنّ مثل ما بعثني الله به عزّ وجلّ من الهدى والعلم كمثل غيث أصاب أرضاً، فكانت منها طائفة طيبة، قبلت الماء، فأنبتت الكلأ، والعشب الكثير، وكان منها أجادب أمسكت الماء، فنفع الله بها الناسَ، فشربوا منها وسَقوا ورَعوا، وأصاب طائفة منها أخرى إنّما هي قيعان: لا تمسك ماء، ولا تُنبتُ كلأ، فذلك مثل من فقه في دين الله، ونفعه بما بعثني الله به، فعلم وعلّم، ومثل من لم يرفع بذلك رأساً، ولم يقبل هُدى الله الذي أرسلتُ به.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في العلم (79)، ومسلم في الفضائل (2282) من طرق عن أبي أسامة (حماد بن أسامة) عن بريد بن عبدالله، عن أبي بردة، عن أبي موسى، فذكر الحديث، واللفظ لمسلم، ولفظ البخاريّ نحوه.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 79
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَثَلُ مَا بَعَثَنِي اللَّهُ بِهِ مِنَ الْهُدَى وَالْعِلْمِ، كَمَثَلِ الْغَيْثِ الْكَثِيرِ أَصَابَ أَرْضًا فَكَانَ مِنْهَا نَقِيَّةٌ قَبِلَتِ الْمَاءَ، فَأَنْبَتَتِ الْكَلَأَ وَالْعُشْبَ الْكَثِيرَ، وَكَانَتْ مِنْهَا أَجَادِبُ أَمْسَكَتِ الْمَاءَ، فَنَفَعَ اللَّهُ بِهَا النَّاسَ فَشَرِبُوا وَسَقَوْا وَزَرَعُوا، وَأَصَابَتْ مِنْهَا طَائِفَةً أُخْرَى إِنَّمَا هِيَ قِيعَانٌ لَا تُمْسِكُ مَاءً وَلَا تُنْبِتُ كَلَأً، فَذَلِكَ مَثَلُ مَنْ فَقُهَ فِي دِينِ اللَّهِ وَنَفَعَهُ مَا بَعَثَنِي اللَّهُ بِهِ فَعَلِمَ وَعَلَّمَ، وَمَثَلُ مَنْ لَمْ يَرْفَعْ بِذَلِكَ رَأْسًا وَلَمْ يَقْبَلْ هُدَى اللَّهِ الَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ"، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ: قَالَ إِسْحَاقُ: وَكَانَ مِنْهَا طَائِفَةٌ قَيَّلَتِ الْمَاءَ قَاعٌ يَعْلُوهُ الْمَاءُ وَالصَّفْصَفُ الْمُسْتَوِي مِنَ الْأَرْضِ.
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا، ان سے حماد بن اسامہ نے برید بن عبداللہ کے واسطے سے نقل کیا، وہ ابی بردہ سے روایت کرتے ہیں، وہ ابوموسیٰ سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جس علم و ہدایت کے ساتھ بھیجا ہے اس کی مثال زبردست بارش کی سی ہے جو زمین پر (خوب) برسے۔ بعض زمین جو صاف ہوتی ہے وہ پانی کو پی لیتی ہے اور بہت بہت سبزہ اور گھاس اگاتی ہے اور بعض زمین جو سخت ہوتی ہے وہ پانی کو روک لیتی ہے اس سے اللہ تعالیٰ لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ وہ اس سے سیراب ہوتے ہیں اور سیراب کرتے ہیں اور کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ اور کچھ زمین کے بعض خطوں پر پانی پڑتا ہے جو بالکل چٹیل میدان ہوتے ہیں۔ نہ پانی روکتے ہیں اور نہ ہی سبزہ اگاتے ہیں۔ تو یہ اس شخص کی مثال ہے جو دین میں سمجھ پیدا کرے اور نفع دے، اس کو وہ چیز جس کے ساتھ میں مبعوث کیا گیا ہوں۔ اس نے علم دین سیکھا اور سکھایا اور اس شخص کی مثال جس نے سر نہیں اٹھایا (یعنی توجہ نہیں کی) اور جو ہدایت دے کر میں بھیجا گیا ہوں اسے قبول نہیں کیا۔ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسحاق نے ابواسامہ کی روایت سے «قيلت الماء» کا لفظ نقل کیا ہے۔ «قاع» اس خطہ زمین کو کہتے ہیں جس پر پانی چڑھ جائے (مگر ٹھہرے نہیں) اور «صفصف» اس زمین کو کہتے ہیں جو بالکل ہموار ہو۔ [صحيح البخاري/كتاب العلم/حدیث: 79]
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جو ہدایت و علم مجھے دے کر بھیجا ہے، اس کی مثال تیز بارش کی سی ہے جو زمین پر برسے۔ صاف اور عمدہ زمین تو پانی کو جذب کر لیتی ہے اور بہت سا گھاس اور سبزہ اگاتی ہے، جبکہ سخت زمین پانی کو روکتی ہے، پھر اللہ تعالیٰ اس سے لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے، لوگ خود بھی پیتے ہیں اور جانوروں کو بھی سیراب کرتے ہیں اور اس کے ذریعے سے کھیتی باڑی بھی کرتے ہیں۔ اور کچھ بارش ایسے حصے پر برسی جو صاف اور چٹیل میدان تھا، وہ نہ تو پانی کو روکتا ہے اور نہ سبزہ ہی اگاتا ہے۔ پس یہی مثال اس شخص کی ہے جس نے اللہ کے دین میں سمجھ حاصل کی اور جو تعلیمات دے کر اللہ تعالیٰ نے مجھے مبعوث کیا ہے، ان سے اسے فائدہ ہوا، یعنی اس نے انہیں خود سیکھا اور دوسروں کو سکھایا۔ اور یہی اس شخص کی مثال ہے جس نے سر تک نہ اٹھایا اور اللہ کی ہدایت کو جو میں دے کر بھیجا گیا ہوں، اسے قبول نہ کیا۔“ ابوعبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: امام اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ نے جب اس حدیث کو بیان کیا تو انہوں نے «وَكَانَ مِنْهَا طَائِفَةٌ قَيَّلَتِ الْمَاءَ» ”ان میں سے ایک ٹکڑا ایسا تھا جس نے پانی کو روک لیا (یا جمع کر لیا)“ کے الفاظ نقل کیے ہیں، نیز «قَاعٌ» (جس کی جمع «قِيعَانٌ» ہے) اس زمین کو کہتے ہیں جس پر پانی چڑھتا ہوا گزر جائے اور «صَفْصَفٌ» اس زمین کو کہتے ہیں جو برابر اور ہموار ہو۔ [صحيح البخاري/كتاب العلم/حدیث: 79]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2282 ترقیم شاملہ: -- 5953
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو عَامِرٍ الْأَشْعَرِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، وَاللَّفْظُ لِأَبِي عَامِرٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ بُرَيْدٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ مَثَلَ مَا بَعَثَنِيَ اللَّهُ بِهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنَ الْهُدَى وَالْعِلْمِ، كَمَثَلِ غَيْثٍ أَصَابَ أَرْضًا، فَكَانَتْ مِنْهَا طَائِفَةٌ طَيِّبَةٌ قَبِلَتِ الْمَاءَ فَأَنْبَتَتِ الْكَلَأَ وَالْعُشْبَ الْكَثِيرَ، وَكَانَ مِنْهَا أَجَادِبُ أَمْسَكَتِ الْمَاءَ فَنَفَعَ اللَّهُ بِهَا النَّاسَ، فَشَرِبُوا مِنْهَا، وَسَقَوْا، وَرَعَوْا، وَأَصَابَ طَائِفَةً مِنْهَا أُخْرَى، إِنَّمَا هِيَ قِيعَانٌ لَا تُمْسِكُ مَاءً، وَلَا تُنْبِتُ كَلَأً، فَذَلِكَ مَثَلُ مَنْ فَقُهَ فِي دِينِ اللَّهِ وَنَفَعَهُ بِمَا بَعَثَنِيَ اللَّهُ بِهِ، فَعَلِمَ، وَعَلَّمَ، وَمَثَلُ مَنْ لَمْ يَرْفَعْ بِذَلِكَ رَأْسًا وَلَمْ يَقْبَلْ هُدَى اللَّهِ الَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ ".
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اس کی مثال جو اللہ نے مجھے ہدایت اور علم دیا، ایسی ہے جیسے زمین پر بارش برسی اور اس (زمین) میں کچھ حصہ ایسا تھا جس نے پانی کو چوس لیا اور چارا اور بہت سا سبزہ اگایا۔ اور اس کا کچھ حصہ کڑا سخت تھا، اس نے پانی کو جمع رکھا، پھر اللہ تعالیٰ نے اس (پانی) سے لوگوں کو فائدہ پہنچایا کہ انہوں نے اس میں سے پیا، پلایا اور چرایا۔ اور اس کا کچھ حصہ چٹیل میدان ہے کہ نہ تو پانی کو روکے اور نہ گھاس اگائے (جیسے چکنی چٹان کہ پانی لگا اور چل دیا) تو یہ اس کی مثال ہے کہ جس نے اللہ کے دین کو سمجھا اور اللہ نے اس کو اس چیز سے فائدہ دیا جو مجھے عطا فرمائی، اس نے آپ بھی جانا اور دوسروں کو بھی سکھایا اور جس نے اس طرف سر نہ اٹھایا (یعنی توجہ نہ کی) اور اللہ کی ہدایت کو جس کو میں دے کر بھیجا گیا قبول نہ کیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5953]
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ہدایت اور علم اللہ بزرگ و برتر نے مجھے دے کر بھیجا ہے اس کی مثال بارش کی ہے جو زمین پر برسی، اس کا ایک ٹکڑا زرخیز تھا اس نے پانی کو قبول کیا، اس نے گھاس اور بہت سا سبزہ پیدا کیا، اس کا ایک ٹکڑا بنجر تھا اس نے پانی کو روک لیا، اللہ نے لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچایا، لوگوں نے اس سے پانی پیا، جانوروں کو پلایا، کھیتی کو سیراب کیا اور اس کے ایک اور (ٹکڑے) پر بارش برسی، وہ بس چٹیل میدان تھا، نہ وہ پانی روکتا ہے اور نہ گھاس اگاتا ہے، یہ ان لوگوں کی تمثیل ہے جنہوں نے اللہ کے دین کو سمجھا اور اللہ تعالیٰ نے جو کچھ مجھے دے کر بھیجا ہے اس نے اس کو فائدہ پہنچایا، اس نے خود سیکھا اور دوسروں کو سکھایا اور ان لوگوں کی تمثیل ہے، جنہوں نے اس کی طرف (علم و ہدایت کی طرف) سر اٹھا کر نہیں دیکھا اور جو ہدایت دے کر مجھے بھیجا گیا ہے اسے قبول نہیں کیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5953]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2282
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 150
150 - وَعَنْ أَبِي مُوسَى - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَثَلُ مَا بَعَثَنِي اللَّهُ بِهِ مِنَ الْهُدَى وَالْعِلْمِ كَمَثَلِ الْغَيْثِ الْكَثِيرِ أَصَابَ أَرْضًا، فَكَانَتْ مِنْهَا طَائِفَةٌ طَيِّبَةً قَبِلَتِ الْمَاءَ، فَأَنْبَتَتِ الْكَلَأَ وَالْعُشْبَ الْكَثِيرَ، وَكَانَتْ مِنْهَا أَجَادِبُ أَمْسَكَتِ الْمَاءَ، فَنَفَعَ اللَّهُ بِهَا النَّاسَ، فَشَرِبُوا وَسَقَوْا وَزَرَعُوا، وَأَصَابَ مِنْهَا طَائِفَةً أُخْرَى، إِنَّمَا هِيَ قِيعَانٌ لَا تُمْسِكُ مَاءً، وَلَا تُنْبِتُ كَلَأً فَذَلِكَ مَثَلُ مَنْ فَقُهَ فِي دِينِ اللَّهِ وَنَفَعَهُ مَا بَعَثَنِي اللَّهُ بِهِ فَعَلِمَ وَعَلَّمَ، وَمَثَلُ مَنْ لَمْ يَرْفَعْ بِذَلِكَ رَأْسًا، وَلَمْ يَقْبَلْ هُدَى اللَّهِ الَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے جو ہدایت اور علم دے کر مجھے مبعوث کیا ہے، وہ کسی زمین پر برسنے والی موسلادھار بارش کی طرح ہے، پس اس زمین کا ایک ٹکڑا بہت اچھا تھا، اس نے پانی کو قبول کیا اور اس نے بہت سا گھاس اور سبزہ اگایا، اور اس زمین کا کچھ ٹکڑا سخت تھا، اس نے پانی کو روک لیا، پس اللہ نے اس کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچایا، لوگوں نے خود پیا، جانوروں کو پلایا اور آب پاشی کی، جبکہ زمین کا ایک ٹکڑا صاف چٹیل تھا، وہاں بارش ہوئی تو وہ نہ پانی روکتی ہے اور نہ سبزہ اگاتی ہے، پس یہی مثال اس شخص کی ہے جسے اللہ کے دین میں سمجھ بوجھ عطا کی گئی، اور اللہ نے جو تعلیمات دے کر مجھے مبعوث فرمایا ان سے اسے فائدہ پہنچایا، پس اس نے خود سیکھا اور دوسروں کو سکھایا، اور یہی اس شخص کی مثال ہے جس نے (ازراہ تکبر) اس کی طرف سر نہ اٹھایا اور اللہ نے جو ہدایت دے کر مجھے مبعوث فرمایا اسے قبول نہ کیا۔“ اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان/حدیث: 150]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (79) و مسلم (15/ 2282)»
قال الشيخ الألباني: متفق عليه
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 1471
1471 صحيح حديث أَبِي مُوسى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَثَلُ مَا بَعَثَنِي اللهُ بِهِ مِنَ الْهُدَى وَالْعِلْمِ، كَمَثَلِ الْغَيْثِ الْكَثِيرِ، أَصَابَ أَرْضًا، فَكَانَ مِنْهَا نَقِيَّةٌ قَبِلَتِ الْمَاءَ فَأَنْبَتَتِ الْكَلأَ وَالْعُشْبَ الْكَثِيرَ وَكَانَ مِنْهَا أَجَادِبُ أَمْسَكَتِ الْمَاءَ فَنَفَعَ اللهُ بِهَا النَّاسَ فَشَرِبُوا وَسَقَوْا وَزَرَعُوا وَأَصَابَتْ مِنْهَا طَائِفَةً أُخْرَى، إِنَّمَا هِيَ قِيعَانٌ لاَ تُمْسِكُ مَاءً، وَلاَ تَنْبتُ كَلأَ، فَذَلِكَ مَثَلُ مَنْ فَقِهَ فِي دِينِ اللهِ وَنَفَعَهُ مَا بَعَثَنِي اللهُ بِهِ، فَعَلِمَ وَعَلَّمَ وَمَثَلُ مَنْ لَمْ يَرْفَعْ بِذَلِكَ رَأْسًا وَلَمْ يَقْبَلْ هُدَى اللهِ الَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ وَفِي رِوَايَةٍ: وَكَانَ مِنْهَا طَائِفَةٌ قَيَّلَتِ الْمَاءَ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے جس علم و ہدایت کے ساتھ بھیجا ہے اس کی مثال زبردست بارش کی سی ہے جو زمین پر (خوب) برسے۔ بعض زمین جو صاف ہوتی ہے وہ پانی کو پی لیتی ہے اور بہت بہت سبزہ اور گھاس اگاتی ہے اور بعض زمین جو سخت ہوتی ہے وہ پانی کو روک لیتی ہے، اس سے اللہ تعالیٰ لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے، وہ اس سے سیراب ہوتے ہیں، سیراب کرتے ہیں اور کھیتی کرتے ہیں۔ اور کچھ زمین کے بعض ایسے خطوں پر بھی پانی پڑتا ہے جو بالکل چٹیل میدان ہوتے ہیں، نہ پانی روکتے ہیں اور نہ ہی سبزہ اگاتے ہیں، تو یہ اس شخص کی مثال ہے جو دین میں سمجھ پیدا کرے اور اس کو وہ چیز نفع دے جس کے ساتھ میں مبعوث کیا گیا ہوں، اس نے علم دین سیکھا اور سکھایا اور اس شخص کی مثال جس نے سر نہیں اٹھایا (یعنی توجہ نہیں کی) اور جو ہدایت دے کر میں بھیجا گیا ہوں اسے قبول نہیں کیا۔ (یعنی اس سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچتا)“ ایک روایت میں «وَكَانَ مِنْهَا طَائِفَةٌ قَبِلَتِ الْمَاءَ» کے لفظ ہیں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفضائل/حدیث: 1471]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 3 كتاب العلم: 20 باب فضل من علم وعلّم»
وضاحت: امام نووی صحیح مسلم کی شرح میں فرماتے ہیں اس حدیث کے معنی اور مقصود اس ہدایت کی مثال پیش کرنا ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لے کر پیغمبر بنے۔ تو جس طرح زمین کی تین انواع ہیں ایسے ہی لوگوں کی بھی تین قسمیں ہیں۔ (مرتب) (۱)… زمین کی پہلی قسم یہ ہے کہ جو بارش سے نفع اٹھاتی ہے اور سر سبز ہو جاتی ہے جب کہ پہلے ویران تھی اب گھاس اگتا ہے کھیتیاں لہلہاتی ہیں جن سے لوگ اور جانور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کی پہلی قسم وہ ہے جن تک ہدایت اسلام اور علم پہنچا ہے انہوں نے اسے یاد کر لیا ہے، اپنے دل کو آباد کیا۔ خود عمل کرتے ہیں اور لوگوں کو بھی تبلیغ کرتے ہیں خود بھی نفع اٹھاتے ہیں اور دوسروں کو بھی نفع پہنچاتے ہیں۔(۲)… زمین کی دوسری قسم وہ ہے جو بارش سے بذات خود تو فائدہ نہیں اٹھاتی لیکن اس کا ایک فائدہ ہے کہ وہ پانی کو غیروں کے لیے روک لیتی ہے جس سے انسان اور جانور فائدہ اٹھاتے ہیں ایسے ہی لوگوں کی دوسری قسم وہ ہے کہ ان کے دل تو ہدایت کو محفوظ کر لیتے ہیں لیکن ان کے پاس دور اندیشی اور فہم ثاقب نہیں ہے نہ عقل میں علم راسخ ہوتا ہے کہ وہ اس سے معانی اور مطالب کا استنباط کر سکیں۔ ان کے پاس اطاعت اور عمل میں قوت اجتہاد نہیں ہوتی پس وہ علم و ہدایت کو حفظ کر لیتے ہیں تو جب ان کے پاس کوئی تشنہ علم طالب ہدایت آتا ہے جو کہ علم سے مستفید ہونے اور فائدہ پہنچانے کے اہل ہوتا ہے ان سے یہ علم حاصل کر لیتا ہے۔ (۳)… زمین کی تیسری قسم وہ ہے جو شور زدہ زمین ہے کچھ بھی اگاتی ہے نہ پانی سے نفع اٹھاتی ہے اور نہ پانی کو روک کر جمع کر لیتی ہے کہ دوسرے اس سے مستفید ہوں۔ ایسے ہی لوگوں کی تیسری قسم وہ ہے جن کے پاس حافظے والے دل ہیں نہ سمجھ۔ جب علم وہدایت کو سنتے ہیں تو نہ خود فائدہ حاصل کرتے ہیں اور نہ اسے محفوظ کر کے غیروں کو فائدہ دے سکتے ہیں۔ (مرتب)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 15652
15652- عن أبي موسى الأشعري، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن مثل ما بعثني الله به عز وجل من الهدى والعلم كمثل غيث أصاب أرضا، فكانت منها طائفة طيبة قبلت الماء، فأنبتت منها الكلأ والعشب الكثير، وكان منها أجادب أمسكت الماء، فنفع الله بها الناس، فشربوا منها وسقوا ورعوا، وأصاب طائفة منها أخرى إنما هي قيعان: لا تمسك ماء، ولا تنبت كلأ، فذلك مثل من فقه في دين الله، ونفعه بما بعثني الله به، فعلم وعلم، ومثل من لم يرفع بذلك رأسا، ولم يقبل هدى الله الذي أرسلت به.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في العلم (79)، ومسلم في الفضائل (2282) من طرق عن أبي أسامة (حماد بن أسامة)، عن بريد بن عبد الله، عن أبي بردة، عن أبي موسى فذكر الحديث. واللفظ لمسلم، ولفظ البخاري نحوه.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 5855
«مثل ما بعثني الله به من الهدى والعلم كمثل الغيث الكثير أصاب أرضا فكان منها نقية قبلت الماء فأنبتت الكلأ والعشب الكثير وكانت منها أجادب أمسكت الماء فنفع الله بها الناس شربوا منها وسقوا ورعوا وأصاب طائفة منها أخرى إنما هي قيعان لا تمسك ماء ولا تنبت كلأ فذلكم مثل من فقه في دين الله ونفعه ما بعثني الله به فعلم وعلم ومثل من لم يرفع بذلك رأسا ولم يقبل هدى الله الذي أرسلت به»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو ہدایت اور علم دے کر اللہ نے مجھے بھیجا ہے اس کی مثال اس زوردار بارش جیسی ہے جو زمین پر برسے، اس میں سے ایک حصہ زرخیز ہو جو پانی جذب کر لے اور کثرت سے گھاس اور سبزہ اگائے، اور اس میں سے ایک حصہ سخت زمین ہو جو پانی روک لے اور اللہ اس کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچائے، وہ اس سے پیئیں، اپنے جانوروں کو پلائیں اور (جانور) چرائیں، اور اس میں سے ایک اور حصہ چٹیل میدان ہو جو نہ پانی روکے اور نہ کوئی سبزہ اگائے۔ تو یہ اس شخص کی مثال ہے جو اللہ کے دین کی سمجھ حاصل کرے اور جو کچھ لے کر اللہ نے مجھے بھیجا ہے اس سے فائدہ اٹھائے، پس خود بھی سیکھے اور دوسروں کو بھی سکھائے، اور یہ اس شخص کی مثال ہے جو اس کی طرف سر اٹھا کر بھی نہ دیکھے اور جس ہدایت کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے اسے قبول نہ کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5855]
”جو ہدایت اور علم دے کر اللہ نے مجھے بھیجا ہے اس کی مثال اس زوردار بارش جیسی ہے جو زمین پر برسے، اس میں سے ایک حصہ زرخیز ہو جو پانی جذب کر لے اور کثرت سے گھاس اور سبزہ اگائے، اور اس میں سے ایک حصہ سخت زمین ہو جو پانی روک لے اور اللہ اس کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچائے، وہ اس سے پیئیں، اپنے جانوروں کو پلائیں اور (جانور) چرائیں، اور اس میں سے ایک اور حصہ چٹیل میدان ہو جو نہ پانی روکے اور نہ کوئی سبزہ اگائے۔ تو یہ اس شخص کی مثال ہے جو اللہ کے دین کی سمجھ حاصل کرے اور جو کچھ لے کر اللہ نے مجھے بھیجا ہے اس سے فائدہ اٹھائے، پس خود بھی سیکھے اور دوسروں کو بھی سکھائے، اور یہ اس شخص کی مثال ہے جو اس کی طرف سر اٹھا کر بھی نہ دیکھے اور جس ہدایت کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے اسے قبول نہ کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5855]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أبي موسى. المشكاة 150.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7311
وَعَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّ مَثَلَ مَا أَتَانِي اللهُ بِهِ مِنَ الْهُدَى وَالْعِلْمِ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَصَابَ أَرْضًا، فَكَانَتْ مِنْهَا طَائِفَةٌ طَيِّبَةٌ قَبِلَتِ الْمَاءَ، فَأَنْبَتَتِ الْكَلَأَ وَالْعُشْبَ الْكَثِيرَ، وَكَانَتْ مِنْهَا إِخَاذَاتٌ أَمْسَكَتِ الْمَاءَ، فَنَفَعَ اللهُ بِهَا النَّاسَ، فَشَرِبُوا مِنْهَا وَسَقَوْا وَزَرَعُوا، وَأَصَابَتْ مِنْهَا طَائِفَةً أُخْرَى، إِنَّمَا هِيَ قِيعَانٌ لَا تُمْسِكُ مَاءً وَلَا تُنْبِتُ كَلَأً، فَذَلِكَ مَثَلُ مَنْ فَقُهَ فِي دِينِ اللهِ وَنَفَعَهُ مَا بَعَثَنِي اللهُ بِهِ، فَعَلِمَ وَعَلَّمَ، وَمَثَلُ مَنْ لَمْ يَرْفَعْ بِذَلِكَ رَأْسًا وَلَمْ يَقْبَلْ هُدَى اللهِ الَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ» .
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اس ہدایت اور علم کی مثال جو اللہ تعالیٰ نے دے کر مجھے مبعوث فرمایا ہے، اس زوردار بارش کی طرح ہے جو زمین پر برسی، تو زمین کا ایک ٹکڑا جو عمدہ اور زرخیز تھا اس نے پانی کو جذب کر لیا اور بکثرت چارہ اور ہری گھاس اگائی، اور زمین کا ایک حصہ ایسا سخت تھا جس نے پانی کو محفوظ کر لیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعے لوگوں کو نفع پہنچایا کہ انہوں نے خود بھی پیا، دوسروں کو سیراب کیا اور کھیتی باڑی کی، اور بارش کا ایک حصہ زمین کے ایسے چٹیل میدان پر گرا جو نہ تو پانی روکتا ہے اور نہ ہی سبزہ اگاتا ہے؛ پس یہ اس شخص کی مثال ہے جس نے اللہ کے دین میں تفقہ حاصل کیا اور اسے اس علم سے نفع پہنچا جس کے ساتھ اللہ نے مجھے بھیجا ہے، چنانچہ اس نے خود بھی سیکھا اور دوسروں کو بھی سکھایا، اور اس شخص کی مثال ہے جس نے اس کی جانب سر اٹھا کر بھی نہ دیکھا اور اللہ کی اس ہدایت کو قبول نہ کیا جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7311]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 79، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2282، وأخرجه مسند البزار برقم: 3169، وأخرجه شرح السنة برقم: 135، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7274»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 79، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2282، وأخرجه مسند البزار برقم: 3169، وأخرجه شرح السنة برقم: 135، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7274»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح