🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4492. 1- باب فضل من لا يسترقون
ان لوگوں کی فضیلت و برتری کے بیان میں جو (کسی سے) دم نہیں کرواتے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 11460 (کل: 36 مقامات، 14 کتب)
الجامع الكامل: 11460، 11459، 16380
صحیح بخاری: 3410، 5705، 5752، 6472، 6541
صحیح مسلم: 525، 527
سنن ترمذی: 2446
مشکوۃ المصابیح: 5295
مسند احمد: 2448، 2952، 3806، 19913، 19966، 19984
اللؤلؤ والمرجان: 131
مصنف ابن ابی شیبہ: 25169
الفتح الربانی: 7736، 10369
صحیح ابن حبان: 6430
السنن الكبرى للبيهقي: 19545
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3999، 8071
المعجم الکبیر للطبرانی: 9730، 15471، 15515، 15516، 15517، 15518، 15585، 15696
المعجم الاوسط: 3705، 7075
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6430
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، فَقَالَ لَنَا: أَيُّكُمْ رَأَى الْكَوْكَبَ الَّذِي انْقَضَّ الْبَارِحَةَ؟، قَالَ: قُلْتُ أَنَا، أَمَا إِِنِّي لَمْ أَكُنْ فِي الصَّلاةِ، وَلَكِنِّي لُدِغْتُ، قَالَ: فَمَا فَعَلْتَ؟، قُلْتُ: اسْتَرْقَيْتُ، قَالَ: وَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: حَدِيثٌ حَدَّثَنَاهُ الشَّعْبِيُّ ، قَالَ: وَمَا يُحَدِّثُكُمُ الشَّعْبِيُّ؟ قَالَ: قُلْتُ: حَدَّثَنَا عَنْ بُرَيْدَةَ بْنِ حَصِيبٍ الأَسْلَمِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: " لا رُقْيَةَ إِِلا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ" . قَالَ: فَقَالَ قَالَ: فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " عُرِضَتْ عَلَيَّ الأُمَمُ، فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ وَمَعَهُ رَهْطٌ، وَالنَّبِيَّ وَمَعَهُ رَجُلٌ، وَالنَّبِيَّ وَلَيْسَ مَعَهُ أَحَدٌ، إِِذْ رُفِعَ لِي سَوَادٌ عَظِيمٌ، فَقُلْتُ: هَذِهِ أُمَّتِي؟، فَقِيلَ: هَذَا مُوسَى وَقَوْمُهُ، وَلَكِنِ انْظُرْ إِِلَى الأُفُقِ، فَنَظَرْتُ، فَإِِذَا سَوَادٌ عَظِيمٌ، ثُمَّ قِيلَ لِي: انْظُرْ إِِلَى هَذَا الْجَانِبِ الآخَرِ، فَإِِذَا سَوَادٌ عَظِيمٌ، فَقِيلَ لِي: أُمَّتُكَ وَمَعَهُمْ سَبْعُونَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلا عَذَابٍ"، ثُمَّ نَهَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَخَلَ، فَخَاضَ الْقَوْمُ فِي ذَلِكَ، وَقَالُوا: مَنْ هَؤُلاءِ الَّذِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ؟ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَعَلَّهُمُ الَّذِينَ صَحِبُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَعَلَّهُمُ الَّذِينَ وُلِدُوا فِي الإِِسْلامِ وَلَمْ يُشْرِكُوا بِاللَّهِ قَطُّ، وَذَكَرُوا أَشْيَاءَ، فَخَرَجَ إِِلَيْهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَا هَذَا الَّذِي كُنْتُمْ تَخُوضُونَ فِيهِ؟"، فَأَخْبَرُوهُ بِمَقَالَتِهِمْ، فَقَالَ:" هُمُ الَّذِينَ لا يَكْتَوُونَ، وَلا يَسْتَرْقُونَ، وَلا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ"، فَقَامَ عُكَّاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ الأَسَدِيُّ، فَقَالَ: أَنَا مِنْهُمُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَنْتَ مِنْهُمْ"، ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ: أَنَا مِنْهُمُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ" .
حصین بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں سعید بن جبیر رحمہ اللہ کے پاس موجود تھا۔ انہوں نے ہم سے دریافت کیا: تم میں سے کس نے وہ ستارہ دیکھا ہے جو گزشتہ رات ٹوٹا تھا؟ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے جواب دیا: میں نے۔ میں اس وقت نماز کی حالت میں نہیں تھا بلکہ مجھے کسی زہریلے جانور نے کاٹ لیا تھا۔ انہوں نے دریافت کیا: پھر تم نے کیا کیا؟ میں نے جواب دیا: میں نے دم کیا۔ انہوں نے دریافت کیا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ میں نے جواب دیا: اس حدیث کی وجہ سے جو امام شعبی رحمہ اللہ نے ہمیں بیان کی ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: شعبی نے تمہیں کیا حدیث بیان کی ہے؟ میں نے کہا: انہوں نے سیدنا بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی، انہوں نے یہ فرمایا: «لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ» ”دم صرف نظر لگنے یا زہریلے ڈنک کی صورت میں ہوتا ہے۔“ تو سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بتایا ہے: ”میرے سامنے مختلف امتوں کو پیش کیا گیا، میں نے کسی نبی کو دیکھا کہ اس کے ساتھ کچھ افراد تھے۔ کسی نبی کو دیکھا اس کے ساتھ ایک فرد تھا۔ کسی نبی کو دیکھا اس کے ساتھ کوئی بھی نہیں تھا۔ اسی دوران بہت سارے لوگ میرے سامنے آئے تو میں نے سوچا شاید یہ میری امت ہو گی، لیکن بتایا گیا کہ یہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کے لوگ ہیں۔ اب آپ افق کی طرف دیکھئے، جب میں نے اس طرف دیکھا تو وہاں ایک بہت بڑی تعداد تھی، پھر مجھ سے کہا گیا کہ آپ دوسری طرف دیکھئے، تو وہاں بھی بہت بڑی تعداد تھی، تو مجھے بتایا گیا کہ یہ آپ کی امت ہے اور ان کے ہمراہ ستر ہزار ایسے لوگ ہیں جو کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور گھر کے اندر تشریف لے گئے۔ لوگ اس بارے میں غور و فکر کرتے رہے کہ یہ کون لوگ ہوں گے جو بغیر کسی حساب کے جنت میں داخل ہوں گے؟ تو ان میں سے بعض حضرات نے یہ کہا کہ شاید یہ وہ لوگ ہیں، جن کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔ بعض نے کہا: شاید اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو مسلمان گھرانوں میں پیدا ہوئے، انہوں نے کبھی کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہرایا۔ اس طرح لوگوں نے مختلف آراء کا ذکر کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم لوگ کس بارے میں غور و فکر کر رہے ہو؟“ لوگوں نے اپنی گفتگو کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہوں گے جو (علاج کے طور پر) داغ نہیں لگاتے ہوں گے، (غیر شرعی الفاظ کے ذریعے) دم نہیں کرتے ہوں گے، اور فال نہیں نکالتے ہوں گے اور اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہوں گے۔“ سیدنا عکاشہ بن محصن اسدی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! (آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کیجئے) کہ میں ان لوگوں میں شامل ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان میں شامل ہو“، پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے: (یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کیجئے) کہ میں ان میں شامل ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عکاشہ تم سے سبقت لے گیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6430]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5705، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 220، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6104، 6430، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8365، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7499، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3884، 3889، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2056، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3513، 3516، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19602، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2487» «رقم طبعة با وزير 6396»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح الأدب المفرد» (700/ 911): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11459
11459- عن عامر، عن عمران بن حصين، قال: لا رقية إلا من عين أو حمة، فذكرته لسعيد بن جبير، فقال: حدثنا ابن عباس: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: عرضت علي الأمم، فجعل النبي والنبيان يمرون معهم الرهط، والنبي ليس معه أحد، حتى رفع لي سواد عظيم، قلت: ما هذا؟ أمتي هذه؟ قيل: بل هذا موسى وقومه، قيل: انظر إلى الأفق، فإذا سواد يملأ الأفق، ثم قيل لي: انظر ها هنا، وها هنا في آفاق السماء، فإذا سواد قد ملأ الأفق، قيل: هذه أمتك، ويدخل الجنة من هؤلاء سبعون ألفا بغير حساب

ثم دخل ولم يبين لهم، فأفاض القوم، وقالوا: نحن الذين آمنا بالله واتبعنا رسوله، فنحن هم، أو أولادنا الذين ولدوا في الإسلام، فإنا ولدنا في الجاهلية، فبلغ النبي صلى الله عليه وسلم فخرج، فقال: هم الذين لا يسترقون، ولا يتطيرون، ولا يكتوون، وعلى ربهم يتوكلون فقال عكاشة بن محصن: أمنهم أنا يا رسول الله؟ قال: نعم فقام آخر فقال: أمنهم أنا؟ قال: سبقك بها عكاشة
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5705)، ومسلم في الإيمان (220: 374) كلاهما من طريق حصين بن عبدالرحمن، عن عامر (هو الشعبي) فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16380
16380- عن عمران بن حصين قال: قال نبي الله صلى الله عليه وسلم: يدخل الجنة من أمتي سبعون ألفا بغير حساب، قالوا: ومن هم يا رسول الله؟ قال: هم الذين لا يكتوون ولا يسترقون، وعلى ربهم يتوكلون فقام عكاشة فقال: ادع الله أن يجعلني منهم، قال: أنت منهم، قال: فقام رجل فقال: يا نبي الله، ادع الله أن يجعلني منهم، قال: سبقك بها عكاشة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (218) عن يحيى بن خلف الباهلي، حدثنا المعتمر، عن هشام بن حسان، عن محمد -يعني ابن سيرين-، قال: حدثني عمران، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19545
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَحْمَدَ الصَّفَّارُ الْأَصْبَهَانِيُّ إِمْلَاءً، ثنا أَبُو يَحْيَى أَحْمَدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْأَنْصَارِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ الْقَيْسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ حُصَيْنَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَقَالَ: أَيَّةُ سَاعَةٍ الْبَارِحَةَ كَانَ كَذَا وَكَذَا؟ فَقُلْتُ: كَذَا وَكَذَا، فَظَنَنْتُهُ ظَنَّ أَنِّي كُنْتُ أُصَلِّي فَقُلْتُ: إِنِّي لُدِغْتُ الْبَارِحَةَ، فَقَالَ: أَلَا اسْتَرْقَيْتَ؟ فَقُلْتُ: إِنِّي سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ بُرَيْدَةَ بْنِ حُصَيْبٍ أَنَّهُ قَالَ: لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ. فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ". قَالَ: فَقُلْتُ: مَنْ هُمْ؟ قَالَ:" هُمُ الَّذِينَ لَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَلَا يَعْتَافُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ عَنْ رَوْحٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ حُصَيْنٍ.
حصین بن عبدالرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سعید بن جبیر رحمہ اللہ کے پاس بیٹھا تھا، انہوں نے فرمایا: ”(تم میں سے کس نے گزشتہ رات ستارہ ٹوٹتے دیکھا؟)“ میں نے کہا: ”میرا (یہ بتانا) اس لیے تھا تاکہ میرا یہ گمان نہ کیا جائے کہ میں نماز پڑھ رہا تھا، بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) گزشتہ رات مجھے (کسی زہریلے جانور نے) ڈس لیا تھا۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیا تم نے دم کیا؟“ میں نے کہا کہ شعبی، بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ «لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ» ”دم صرف نظرِ بد اور زہریلے جانور کے ڈسنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے ستر ہزار لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہو جائیں گے۔“ راوی نے پوچھا: وہ کون سے لوگ (ہیں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو نہ دم کرواتے ہیں اور نہ ہی بدشگونی لیتے ہیں اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19545]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3999
«عرضت علي الأمم فرأيت النبي ومعه الرهط والنبي ومعه الرجل والرجلان والنبي وليس معه أحد إذ رفع لي سواد عظيم فظننت أنهم أمتي فقيل لي: هذا موسى وقومه ولكن انظر إلى الأفق فإذا سواد عظيم فقيل لي: انظر إلى الأفق الآخر فإذا سواد عظيم فقيل لي: هذه أمتك ومعهم سبعون ألفا يدخلون الجنة بغير حساب ولا عذاب هم الذين لا يرقون ولا يسترقون ولا يتطيرون ولا يكتوون وعلى ربهم يتوكلون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے سامنے امتیں پیش کی گئیں، تو میں نے دیکھا کہ کسی نبی کے ساتھ چند آدمی ہیں، اور کسی نبی کے ساتھ ایک یا دو آدمی ہیں، اور کسی نبی کے ساتھ کوئی بھی نہیں۔ اتنے میں مجھے ایک بہت بڑی جماعت دکھائی دی تو میں نے سمجھا کہ یہ میری امت ہے، مگر مجھے بتایا گیا: یہ موسیٰ اور ان کی قوم ہے۔ لیکن افق کی طرف دیکھو، تو وہاں ایک بہت بڑی جماعت تھی، پھر مجھے کہا گیا: دوسرے افق کی طرف دیکھو، تو وہاں بھی ایک بہت بڑی جماعت تھی، تو مجھے بتایا گیا: یہ تمہاری امت ہے، اور ان کے ساتھ ستر ہزار ایسے لوگ ہیں جو بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہوں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو نہ (دوسروں کو) دم کرتے ہیں، نہ دم کرواتے ہیں، نہ بدشگونی لیتے ہیں، نہ داغ لگواتے ہیں، اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 3999]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن ابن عباس. مختصر مسلم 101.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8071
«يدخل الجنة من أمتي سبعون ألفا بغير حساب هم الذين لا يسترقون ولا يتطيرون ولا يكتوون وعلى ربهم يتوكلون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری امت میں سے ستر ہزار لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو نہ جھاڑ پھونک کراتے ہیں، نہ بدشگونی لیتے ہیں، نہ داغ لگواتے ہیں، اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8071]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن ابن عباس [حم م] عن عمران بن حصين [م] عن أبي هريرة. المشكاة 5295.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9730
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ مُوسَى بْنِ خَلَفٍ الْعَمِّيُّ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَالْعَلَاءِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: تَحَدَّثْنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَكْرَانَا الْحَدِيثُ، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا غَدَوْنَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: عُرِضَتْ عَلَيَّ الْأَنْبِيَاءُ بِأَتْبَاعِهَا مِنْ أُمَّتِهَا، فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ الثُّلَّةُ مِنْ أُمَّتِهِ، وَإِذَا النَّبِيُّ لَيْسَ مَعَهُ أَحَدٌ، وَقَدْ أَنْبَأَكُمُ اللهُ عَنْ قَوْمِ لُوطٍ فَقَالَ: أَلَيْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَشِيدٌ، قَالَ: حَتَّى مَرَّ مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ مَعَهُ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ، قُلْتُ: يَا رَبِّ، فَأَيْنَ أُمَّتِي؟ قَالَ: انْظُرْ عَنْ يَمِينِكَ، فَإِذَا الظِّرَابُ ظِرَابُ مَكَّةَ قَدْ سُدَّ مِنْ وُجُوهِ الرِّجَالِ، قَالَ: أَرَضِيتَ يَا مُحَمَّدُ؟ قُلْتُ: رَضِيتُ رَبِّ، قَالَ: انْظُرْ عَنْ يَسَارِكَ، فَنَظَرْتُ، فَإِذَا الْأُفُقُ قَدْ سُدَّ مِنْ وُجُوهِ الرِّجَالِ، قَالَ: أَرَضِيتَ يَا مُحَمَّدُ؟ قُلْتُ: رَضِيتُ رَبِّ، قَالَ: فَإِنَّ مَعَ هَؤُلَاءِ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ "، فَأَتَى عُكَّاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ الْأَسَدِيُّ ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: " اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ "، ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ: " سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ "، ثُمَّ قَالَ لَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِ اسْتَطَعْتُمْ - بِأَبِي أَنْتُمْ وَأُمِّي - أَنْ تَكُونُوا مِنَ السَّبْعِينَ فَكُونُوا، فَإِنْ عَجَزْتُمْ وَقَصَّرْتُمْ فَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ الظِّرَابِ، فَإِنْ عَجَزْتُمْ وَقَصَّرْتُمْ فَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ الْأُفُقِ ؛ فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ أُنَاسًا يَتَهَاوَشُونَ كَثِيرًا "، ثُمَّ قَالَ: " إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ مَنْ يَتْبَعُنِي مِنْ أُمَّتِي رُبُعَ الْجَنَّةِ "، فَكَبَّرَ الْقَوْمُ، ثُمَّ قَالَ: " إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ شَطْرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ "، فَكَبَّرَ الْقَوْمُ، ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: ثُلَّةٌ مِنَ الأَوَّلِينَ وَقَلِيلٌ مِنَ الآخِرِينَ، فَتَذَاكَرُوا بَيْنَهُمْ: مَنْ هَؤُلَاءِ السَّبْعُونَ الْأَلْفِ؟ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: قَوْمٌ وُلِدُوا فِي الْإِسْلَامِ فَمَاتُوا عَلَيْهِ، حَتَّى رُفِعَ الْحَدِيثُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " هُمُ الَّذِينَ لَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ".
في طبعة مكتبة ابن تيمية ـ وهو الطبعة الثانية المزيدة المنقحة من الكتاب ـ: (استطتم) ، والمثبت من الطبعة الأولى له.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک رات ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس باتیں کرتے رہے یہاں تک کہ باتوں نے ہمیں (وقت گزرنے کا احساس نہ ہونے دیا اور) دیر کر دی۔ جب ہم نے صبح کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صبح سویرے حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر انبیاء کو ان کی امتوں کے پیروکاروں سمیت پیش کیا گیا، تو کوئی نبی ایسا تھا جس کے ساتھ اس کی امت کا ایک بڑا گروہ تھا، اور کوئی نبی ایسا تھا جس کے ساتھ کوئی نہ تھا۔ اور اللہ نے تمہیں قومِ لوط کے بارے میں بتایا ہے، فرمایا: ◇کیا تم میں کوئی سمجھدار آدمی نہیں◇ [ہود: 78] ۔“ فرمایا: ”یہاں تک کہ موسیٰ بن عمران علیہ السلام اور ان کے ساتھ بنی اسرائیل کا گروہ گزرا۔ میں نے کہا: اے میرے رب! میری امت کہاں ہے؟ فرمایا: اپنی دائیں طرف دیکھو۔ تو دیکھا کہ مکہ کی پہاڑیاں لوگوں کے چہروں سے بھر گئی ہیں۔ فرمایا: کیا تم راضی ہو گئے اے محمد؟ میں نے کہا: میں راضی ہو گیا، اے میرے رب۔ فرمایا: اپنی بائیں طرف دیکھو۔ میں نے دیکھا تو افق لوگوں کے چہروں سے بھر گیا۔ فرمایا: کیا تم راضی ہو گئے اے محمد؟ میں نے کہا: میں راضی ہو گیا، اے میرے رب۔ فرمایا: اور ان کے ساتھ ستر ہزار (اور بھی) ہیں جو بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔“ یہ سن کر عکاشہ بن محصن اسدی رضی اللہ عنہ آگے آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: ”اے اللہ! اسے بھی ان میں شامل فرما“۔ پھر ایک اور آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عکاشہ تم سے پہل کر گیا“۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں، اگر تم استطاعت رکھتے ہو کہ ان ستر ہزار میں سے ہو جاؤ تو ہو جاؤ، اگر عاجز آ جاؤ اور کمی رہ جائے تو پہاڑیوں والوں میں سے ہو جاؤ، اگر اس میں بھی عاجز آ جاؤ اور کمی رہ جائے تو افق والوں میں سے ہو جاؤ، کیونکہ میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ بہت زیادہ ہجوم کیے ہوئے تھے“۔ پھر فرمایا: ”مجھے امید ہے کہ میری امت کے پیروکار جنت کا ایک چوتھائی حصہ ہوں گے“۔ اس پر لوگوں نے تکبیر کہی۔ پھر فرمایا: ”مجھے امید ہے کہ وہ جنت والوں کا نصف ہوں گے“۔ اس پر بھی لوگوں نے تکبیر کہی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ◇اگلوں میں سے ایک بڑی جماعت اور پچھلوں میں سے تھوڑے◇ [الواقعہ: 14] ۔ پھر لوگ آپس میں سوچنے لگے کہ یہ ستر ہزار کون لوگ ہوں گے؟ کچھ نے کہا: وہ لوگ جو اسلام میں پیدا ہوئے اور اسی پر فوت ہوئے، یہاں تک کہ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ ہیں جو دم نہیں کراتے، بدشگونی نہیں لیتے، اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں“۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9730]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 5، حدیث 9765»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15471
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ جَمِيلٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنَا هِشَامٌ - يَعْنِي ابْنَ حَسَّانَ -، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُوسَى الرَّامَهُرْمُزِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ هِشَامًا ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ، لَا يَكْتَوُونَ، وَلَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ " فَقَامَ عُكَّاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: " اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ "، فَقَامَ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ: " سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے، جو نہ داغ لگواتے ہیں، نہ جھاڑ پھونک کراتے ہیں، نہ بدشگونی لیتے ہیں، اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔“ یہ سن کر سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ، اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے ان میں سے بنا دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اسے انہی میں سے بنا دے۔“ پھر ایک اور آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ، اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے بھی ان میں سے بنا دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عکاشہ تم سے پہل کر گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15471]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 169، حدیث 380»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15515
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ حُبَابٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي صَدَقَةَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: " هُوَ الَّذِي يَقُولُ: يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ، لَا يَتَطَيَّرُونَ، وَلَا يَكْتَوُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہی (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں جو فرماتے ہیں: ”ستر ہزار لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے، جو نہ بدشگونی لیتے ہیں، نہ داغ لگواتے ہیں، اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15515]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 182، حدیث 424»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15516
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَنَا خَالِدٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ، قِيلَ: مَنْ هُمْ؟ قَالَ: " الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ، وَلَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار لوگ بغیر حساب اور بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہوں گے۔“ عرض کیا گیا: وہ کون لوگ ہیں؟ فرمایا: ”وہ لوگ جو نہ داغ لگواتے ہیں، نہ جھاڑ پھونک کراتے ہیں، نہ بدشگونی لیتے ہیں، اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15516]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 182، حدیث 425»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں