الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4511. 5- باب النهي عن التداوي بالحرام
حرام اشیاء کے ذریعے علاج و معالجہ کی ممانعت کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 11543 (کل: 22 مقامات، 15 کتب)
صحیح مسلم: 300
سنن ابوداود: 3872
سنن نسائی: 1967
سنن ابن ماجہ: 3460
سنن دارمی: 2399
مشکوۃ المصابیح: 3453
اللؤلؤ والمرجان: 69
الفتح الربانی: 6470
صحیح ابن حبان: 5986
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6459
21 تا 22
حدیث نمبر: 19632
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ ذَكْوَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِحَدِيدَةٍ فَحَدِيدَتُهُ فِي يَدِهِ يَجَأُ بِهَا بَطْنَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِسُمٍّ فَسُمُّهُ فِي يَدِهِ يَتَحَسَّاهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا، وَمَنْ تَرَدَّى مِنْ جَبَلٍ فَقَتَلَ نَفْسَهُ فَهُوَ يَتَرَدَّى فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا". ⦗٥٩٧⦘ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی لوہے کے ساتھ اپنے آپ کو قتل کیا وہ کل قیامت کے دن لوہا اپنے ہاتھ میں لے کر آئے گا اور جہنم میں ہمیشہ اس طرح کرتا رہے گا اور جس کسی نے زہر پی کر اپنی زندگی ختم کی وہ جہنم میں ہمیشہ زہر پیتا رہے گا اور جس نے پہاڑ سے گرا کر اپنے آپ کو ہلاک کر لیا وہ جہنم میں اس طرح اپنے آپ کو پہاڑ سے گراتا رہے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19632]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6459
«من قتل نفسه بحديدة فحديدته في يده يتوجأ بها في بطنه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا ومن شرب سما فقتل نفسه فهو يتحساه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا ومن تردى من جبل فقتل نفسه فهو يتردى في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے اپنے آپ کو کسی ہتھیار سے قتل کیا تو وہی ہتھیار اس کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ جہنم کی آگ میں اپنا پیٹ اس سے گھونپتا رہے گا، ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہے گا، اور جس نے زہر پی کر خودکشی کی تو وہ جہنم کی آگ میں اسے گھونٹ گھونٹ پیتا رہے گا، ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہے گا، اور جس نے پہاڑ سے گر کر خودکشی کی تو وہ جہنم کی آگ میں گرتا رہے گا، ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6459]
”جس نے اپنے آپ کو کسی ہتھیار سے قتل کیا تو وہی ہتھیار اس کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ جہنم کی آگ میں اپنا پیٹ اس سے گھونپتا رہے گا، ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہے گا، اور جس نے زہر پی کر خودکشی کی تو وہ جہنم کی آگ میں اسے گھونٹ گھونٹ پیتا رہے گا، ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہے گا، اور جس نے پہاڑ سے گر کر خودکشی کی تو وہ جہنم کی آگ میں گرتا رہے گا، ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6459]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت ن هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1026.»
قال الشيخ الألباني: صحيح