🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4674. 50- باب قوله: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْأُنْثَى بِالْأُنْثَى فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ (178)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے بیان میں کہ: ”اے ایمان والو! تم پر مقتولوں کے بارے میں قصاص لینا فرض کر دیا گیا ہے، آزاد کے بدلے آزاد، غلام کے بدلے غلام اور عورت کے بدلے عورت، پھر جس (قاتل) کو اس کے (ایمانی) بھائی کی طرف سے کچھ رعایت دے دی جائے تو (وارث کو) دستور کے مطابق مطالبہ کرنا چاہیے اور (قاتل کو) خوش اسلوبی کے ساتھ اس کی ادائیگی کرنی چاہیے، یہ تمہارے رب کی طرف سے ایک تخفیف اور رحمت ہے، پھر جس نے اس کے بعد بھی زیادتی کی تو اس کے لیے دردناک عذاب ہے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 11945 (کل: 23 مقامات، 12 کتب)
الجامع الكامل: 11945، 6848، 10111، 12255
صحیح بخاری: 2703، 4500، 4611، 6894
سنن ابوداود: 4595
سنن نسائی: 4759، 4760، 4761
سنن ابن ماجہ: 2649
بلوغ المرام: 1003
مشکوۃ المصابیح: 3460
مسند احمد: 12302، 12704
اللؤلؤ والمرجان: 1090
الفتح الربانی: 6567
السنن الكبرى للبيهقي: 15883، 16096
المعجم الکبیر للطبرانی: 764، 21034
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16096
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ عَبْدُوسُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مَنْصُورٍ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، ثنا الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: لَطَمَتِ الرُّبَيِّعُ بِنْتُ النَّضْرِ جَارِيَةً فَكَسَرَتْ ثَنِيَّتَهَا، فَطَلَبُوا إِلَيْهِمُ الْعَفْوَ فَأَبَوْا، وَعَرَضُوا الْأَرْشَ عَلَيْهِمْ فَأَبَوْا، فَأَتَوَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِالْقِصَاصِ، فَقَالَ أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ: يَا رَسُولَ اللهِ: أَتُكْسَرُ ثَنِيَّةُ الرُّبَيِّعِ؟ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَا تُكْسَرُ ثَنِيَّتُهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَنَسُ كِتَابُ اللهِ الْقِصَاصُ" فَرَضِيَ الْقَوْمُ فَعَفَوْا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَأَبَرَّهُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيِّ ظَاهِرُ الْخَبَرَيْنِ يَدُلُّ عَلَى كَوْنِهِمَا قِصَّتَيْنِ، وَإِلَّا فَثَابِتٌ أَحْفَظُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدہ ربیع بنت نضر رضی اللہ عنہا نے ایک لونڈی کو تھپڑ مارا اور اس کے ثنیہ دانت توڑ دیے، انہوں نے معافی مانگی لیکن انہوں نے انکار کر دیا، انہوں نے دیت کی بات کی تو بھی انکار کر دیا، فیصلہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قصاص کا حکم دے دیا، سیدنا انس بن نضر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ربیع کے بھی ثنیہ دانت توڑے جائیں گے؟ قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ایسا نہیں ہو سکتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! کتاب اللہ کا فیصلہ قصاص ہے“، قوم راضی ہو گئی اور انہوں نے معاف کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندوں میں ایسے بھی ہیں کہ اگر وہ اللہ پر قسم اٹھا لیں تو اللہ ان کی قسم پوری فرما دیتے ہیں“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 16096]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 764
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ ، ثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ الرُّبَيِّعَ بِنْتَ النَّضْرِ ، عَمَّتَهُ لَطَمَتْ جَارِيَةً وَكَسَرَتْ سِنَّهَا، فَعَرَضُوا عَلَيْهِمُ الْأَرْشَ فَأَبَوْا، فَطَلَبُوا الْعَفْوَ، فَأَبَوْا، فَأَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُمْ بِالْقِصَاصِ، فَجَاءَ أَخُوهَا أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَتُكْسَرُ سِنُّ الرُّبَيِّعِ ؟ لَا، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَا تُكْسَرُ سِنُّهَا، فَقَالَ: يَا أَنَسُ ، كِتَابُ اللهِ الْقِصَاصُ، فَعَفَا الْقَوْمُ " فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَأَبَرَّهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی پھوپھی سیدہ ربیع بنت نضر رضی اللہ عنہا نے ایک لونڈی کو تھپڑ مارا اور اس کا دانت توڑ دیا، تو انہوں نے (لونڈی کے گھر والوں کو) دیت پیش کی، انہوں نے انکار کیا، پھر انہوں نے معافی مانگی، انہوں نے (بھی) انکار کیا، تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قصاص کا حکم دیا، اس پر ان کے بھائی سیدنا انس بن نضر رضی اللہ عنہ آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ربیع کا دانت توڑا جائے گا؟ نہیں! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا، اس کا دانت نہیں توڑا جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! اللہ کی کتاب میں قصاص ہے۔“ اس پر لوگوں نے معاف کر دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندوں میں سے بعض ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ پر قسم کھا لیں تو اللہ ان کی قسم پوری فرما دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 764]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 264، حدیث 768»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21034
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ ، ثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ الرُّبَيِّعَ بِنْتَ النَّضْرِ ، لَطَمَتْ جَارِيَةً مِنَ الْأَنْصَارِ فَكَسَرَتْ رَبَاعِيَتَهَا، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَطَلَبُوا الْقِصَاصَ فَقَالَ أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ : يَا رَسُولَ اللهِ أَتُكْسَرُ سِنُّ الرُّبَيِّعِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَنَسُ كِتَابُ اللهِ الْقِصَاصُ، فَعَفَا الْقَوْمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَأَبَرَّهُ مِنْهُمْ أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ رُبَیِّع بنت نضر رضی اللہ عنہا نے انصار کی ایک لڑکی کو طمانچہ مارا اور اس کا سامنے والا دانت توڑ دیا، چنانچہ وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور قصاص کا مطالبہ کیا، تو انس بن نضر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! کیا رُبَیِّع کا دانت توڑا جائے گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! اللہ کی کتاب کا حکم قصاص ہی ہے۔“ چنانچہ قوم نے معاف کر دیا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندوں میں کچھ ایسے بھی ہیں کہ اگر وہ اللہ پر قسم کھا لیں تو اللہ ان کی قسم پوری فرما دے، انہی میں سے انس بن نضر ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21034]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 262، حدیث 664»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں