الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4755. 28- باب قوله: وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ (169)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشادِ گرامی کی تفسیر کہ ”اور تم ان لوگوں کو جو اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے، ہرگز مردہ خیال نہ کرو، بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں، انہیں رزق دیا جاتا ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12102 (کل: 11 مقامات، 7 کتب)
سنن ترمذی: 3011
مشکوۃ المصابیح: 3804
مصنف ابن ابی شیبہ: 20534
السنن الكبرى للبيهقي: 18518
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1558
11 تا 11
حدیث نمبر: 8992
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: سَأَلْنَا عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: وَلا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ قَالَ: قَدْ سَأَلْنَا عَنْهَا قَالَ: أَرْوَاحُ الشُّهَدَاءِ كَطَيْرٍ خُضْرٍ "، ثُمَّ ذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ
مسروق رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس آیت کے بارے میں پوچھا: ”اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے انہیں مردہ مت سمجھو، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس رزق دیے جاتے ہیں“ [سورۃ آل عمران: 169] ، تو فرمایا: ”ہم نے بھی اس کے بارے میں پوچھا تھا (فرمایا:) شہداء کی روحیں سبز پرندوں کی طرح ہیں“، پھر باقی حدیث ثوری کی روایت کی طرح بیان کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8992]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 209، حدیث 9024»