🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4959. 30- باب قوله: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى الْقِتَالِ إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ يَغْلِبُوا أَلْفًا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَفْقَهُونَ (65) الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ أَلْفٌ يَغْلِبُوا أَلْفَيْنِ بِإِذْنِ اللَّهِ وَاللَّهُ مَعَ الصَّابِرِينَ (66)
”اے نبی! آپ مومنوں کو قتال پر ابھاریں، اگر تم میں سے بیس صبر کرنے والے (ثابت قدم) ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے، اور اگر تم میں سے ایک سو ہوں گے تو وہ کافروں میں سے ایک ہزار پر غالب رہیں گے، اس لیے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو (حقیقت کو) نہیں سمجھتے۔ اب اللہ نے تم پر بوجھ ہلکا کر دیا ہے اور اسے علم ہے کہ تم میں کمزوری ہے، چنانچہ اگر تم میں سے ایک سو صابر ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے، اور اگر تم میں سے ایک ہزار ہوں گے تو وہ اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے، اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12411 (کل: 15 مقامات، 11 کتب)
الجامع الكامل: 12411، 12412
صحیح بخاری: 4652، 4653
سنن ابوداود: 2646
المنتقى ابن الجارود: 1049
مصنف ابن ابی شیبہ: 20596
سنن سعید بن منصور: 1000، 3714
مسند امام شافعی: 1729
السنن الكبرى للبيهقي: 18079، 18080
المعجم الکبیر للطبرانی: 11165
المعجم الاوسط: 7804
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5715
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18079
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ شَيْبَانَ الرَّمْلِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ}، فَكَتَبَ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ الْعِشْرُونَ مِنَ الْمِائَتَيْنِ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {الْآنَ خَفَّفَ اللهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ}، فَخَفَّفَ عَنْهُمْ وَكَتَبَ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ مِائَةٌ مِنْ مِائَتَيْنِ". ⦗١٣٠⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ سُفْيَانَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ﴾ [سورة الأنفال: 65] ”اگر تمہارے بیس افراد صبر کرنے والے ہوں تو دو سو افراد پر غالب آئیں گے۔“ یہ فرض کیا گیا کہ بیس افراد دو سو افراد کے مقابلے سے نہ بھاگیں۔ پھر اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ﴾ [سورة الأنفال: 66] ”اب اللہ نے تم سے تخفیف فرما دی ہے اور اللہ جانتا ہے کہ تمہارے اندر کمزوری ہے۔ اگر تمہارے سو افراد ہوں گے تو وہ دو سو افراد پر غالب آجائیں گے۔“ یعنی ایک سو افراد دو سو کے مقابلہ سے راہ فرار اختیار نہ کریں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18079]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري ٤٥٦٢»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18080
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ أنبأ عَبْدِ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ النَّضْرِ الْمَرْوَزِيُّ، أنبأ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ هُوَ ابْنُ سُفْيَانَ، ثنا حَبَّانُ، أنبأ عَبْدُ اللهِ، أنبأ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ثنا الزُّبَيْرُ بْنُ الْخِرِّيتِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" نَزَلَتْ {إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ} قَالَ: فُرِضَ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ رَجُلٌ مِنْ عَشَرَةٍ، وَلَا قَوْمٌ مِنْ عَشْرِ أَمْثَالِهِمْ، فَجَهَدَ ذَلِكَ النَّاسَ وَشَقَّ عَلَيْهِمْ، فَنَزَلَتْ: {الْآنَ خَفَّفَ اللهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ} قَالَ: فَأُمِرُوا أَنْ لَا يَفِرَّ رَجُلٌ مِنْ رَجُلَيْنِ، وَلَا قَوْمٌ مِنْ مِثْلَيْهِمْ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَنَقَصَ مِنَ الصَّبْرِ بِقَدْرِ مَا خَفَّفَ مِنَ الْعِدَّةِ"." هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ عَفَّانَ، وَفِي رِوَايَةِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُبَارَكِ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ حِينَ فُرِضَ أَنْ لَا يَفِرَّ وَاحِدٌ مِنْ عَشَرَةٍ فَجَاءَ التَّخْفِيفُ، فَقَالَ: {الْآنَ خَفَّفَ اللهُ عَنْكُمْ} [الأنفال: ٦٦] ، الآية، فَلَمَّا خَفَّفَ اللهُ عَنْهُمْ مِنَ الْعِدَّةِ نَقَصَ مِنَ الصَّبْرِ بِقَدْرِ مَا خَفَّفَ عَنْهُمْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللهِ السُّلَمِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ.
عکرمہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ﴾ [سورة الأنفال: 65] ”اگر تمہارے بیس افراد صبر کرنے والے ہوں تو دو سو افراد پر غالب آئیں گے۔“ فرماتے ہیں کہ ان پر فرض قرار دے دیا گیا کہ ایک شخص دس کے مقابلے سے نہ بھاگے اور نہ کوئی قوم اپنے سے دس گنا افراد سے بھاگے۔ یہ لوگوں پر شاق گزرا تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ﴾ [سورة الأنفال: 66] ”اب اللہ نے تم سے تخفیف فرما دی ہے اور اللہ جانتا ہے کہ تمہارے اندر کمزوری ہے۔ اگر تمہارے سو افراد ہوں گے تو وہ دو سو افراد پر غالب آ جائیں گے۔“ راوی کہتے ہیں کہ ایک شخص دو کے مقابلے سے نہ بھاگے اور کوئی قوم اپنی سے دوگنی تعداد کے مقابلے سے راہِ فرار اختیار نہ کرے۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جتنی تعداد میں تخفیف کی گئی ہے اتنی ہی صبر میں کمی آ گئی ہے۔
(ب) عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ مسلمانوں پر شاق گزرا جب یہ مقرر کر دیا گیا کہ ایک دس کے مقابلے سے نہ بھاگے تو تخفیف کا حکم آ گیا، فرمایا: ﴿الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ﴾ [سورة الأنفال: 66] ”اب اللہ نے تمہارے لیے تخفیف فرما دی ہے۔“ پھر جب اللہ نے ان سے تعداد میں تخفیف فرمائی تو جتنی تخفیف کی اتنی ہی صبر میں کمی آ گئی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18080]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري ٤٦٥٣»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11165
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُتِبَ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَفِرَّ عَشْرٌ مِنْ مِائَتَيْنِ، ثُمَّ خَفَّفَ عَنْهُمْ، فَقَالَ: الآنَ خَفَّفَ اللهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا الْآيَةَ، فَكَتَبَ: " أَنْ لَا يَفِرَّ الْمِائَةُ مِنَ الْمِائَتَيْنِ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”ان پر شروع میں یہ فرض کیا گیا تھا کہ دس آدمی دو سو کے مقابلے میں نہ بھاگیں، پھر ان پر یہ تخفیف کی گئی۔“ تو فرمایا: ”اب اللہ نے تم سے تخفیف کر دی اور جان لیا کہ تم میں کمزوری ہے“ [الانفال: 66] پوری آیت، تو یہ حکم لکھا گیا: ”ایک سو دو سو کے مقابلے میں نہ بھاگیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11165]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 112، حدیث 11211»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7804
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْيَمَامِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ ثَقُلَتْ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، وَأَعْظَمُوا أَنْ يُقَاتِلَ عِشْرُونَ مِائَتَيْنِ وَمِائَةٌ أَلْفًا، فَخَفَّفَ اللهُ عَنْهُمْ، فَنَسَخَهَا بِالْآيَةِ الَّتِي بَعْدَهَا I "، الآنَ خَفَّفَ اللهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ أَلْفٌ يَغْلِبُوا أَلْفَيْنِ بِإِذْنِ اللهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ ، إِلَّا يُونُسُ بْنُ الْقَاسِمِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو مسلمانوں پر بہت گراں گزری، اور انہیں یہ بات بہت بھاری لگی کہ بیس آدمی دو سو سے اور سو آدمی ایک ہزار سے لڑیں، تو اللہ تعالیٰ نے ان پر تخفیف فرما دی اور اس کے بعد والی آیت سے اسے منسوخ کر دیا: ﴿الآنَ خَفَّفَ اللهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ أَلْفٌ يَغْلِبُوا أَلْفَيْنِ بِإِذْنِ اللهِ﴾ ”اب اللہ نے تم پر تخفیف کر دی اور اسے معلوم ہے کہ تم میں کمزوری ہے، پس اگر تم میں سے سو صبر کرنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب آئیں گے، اور اگر تم میں سے ایک ہزار ہوں گے تو اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب آئیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء سے یونس بن قاسم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ان کے بیٹے منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7804]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4652، 4653، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1125، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4773، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 488، 489، 214، 215، 212، 213، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2646، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1000، 2537، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18156، 18155، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4248، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9525، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11211، 11396، 11397، 11398، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8107»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5715
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَبَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " فُرِضَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ أَنْ يُقَاتِلَ الرَّجُلُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ الْعَشَرَةَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قَوْلُهُ تَعَالَى: (إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ يَغْلِبُوا أَلْفًا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا) فَكَبُرَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ فَخَفَّفَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - (الْآنَ خَفَّفَ اللَّهُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمْ ضَعْفًا فَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ أَلْفٌ يَغْلِبُوا أَلْفَيْنِ بِإِذْنِ اللَّهِ) ) .
قَالَ: وَثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ "أَيُّمَا رَجُلٍ فَرَّ مِنْ ثَلَاثَةٍ فَلَمْ يَفِرَّ، فَإِنْ فَرَّ مِنِ اثْنَيْنِ فَقَدْ فَرَّ ".
قَالَ: وَثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بِمِثْلِهِ، وَزَادَ فِي حَدِيثِهِ: " وَنَقَصُوا مِنَ الصَّبْرِ -، بِقَدْرِ ذَلِكَ ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ابتداءً مسلمانوں پر یہ فرض کیا گیا تھا کہ ان کا ایک مرد مشرکین کے دس افراد کے خلاف قتال کرے گا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿اگر تم میں سے بیس صبر کرنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر تم میں سے سو ہوں گے تو وہ کافروں کے ایک ہزار پر غالب آئیں گے﴾، پھر جب یہ حکم ان پر گراں گزرا تو اللہ تعالیٰ نے ان سے تخفیف فرما دی اور یہ آیت نازل ہوئی: ﴿اب اللہ نے تم سے تخفیف کر دی اور اسے علم ہے کہ تم میں کمزوری ہے، پس اگر تم میں سے سو صبر کرنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر تم میں سے ایک ہزار ہوں گے تو وہ اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب آئیں گے﴾ “۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے مروی ہے کہ ”جو شخص تین دشمنوں کے سامنے سے ہٹ جائے وہ میدانِ جنگ سے بھاگنے والا شمار نہیں ہوتا، لیکن اگر وہ دو کے سامنے سے بھاگ جائے تو وہ یقیناً (گناہ کا ارتکاب کرتے ہوئے) بھاگنے والا قرار پائے گا“۔ ایک اور طریق سے مروی اسی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ ”اور (تخفیف کے بعد) ان کے صبر و ثبات میں بھی اسی قدر کمی آ گئی جتنی ان سے تخفیف کی گئی تھی“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5715]
تخریج الحدیث: «ابن إسحاق: صدوق يدلس؛ ابن أبي نجيح: ثقة ربما دلس (التقريب) (من الحفظ)؛ والطريق الثاني (ابن علية عن ابن أبي نجيح) والثالث (جرير بن حازم) أسلم؛ والمعنى في البخاري (4652) من طريق عمرو عن ابن عباس»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده ضعيف؛ فيه ابن إسحاق مدلس وقد عنعن، وأصله في صحيح البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں