الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4987. 22- باب قوله: إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (60)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے بیان میں کہ ”صدقات (زکاۃ) تو محض فقراء، مساکین، ان کی وصولی پر مامور کارکنوں، ان کے لیے جن کی تالیفِ قلب (دل جوئی) مقصود ہو، اور گردنیں آزاد کرانے، قرض داروں، اللہ کی راہ میں اور مسافروں کے لیے ہیں؛ یہ اللہ کی طرف سے ایک مقررہ فریضہ ہے، اور اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا اور بڑی حکمت والا ہے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12478 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
سنن نسائی: 2605
مسند احمد: 371
صحیح ابن خزیمہ: 2364
الفتح الربانی: 3460
صحیح ابن حبان: 3405
11 تا 11
حدیث نمبر: 13169
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْإِيَادِيُّ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ خَلَّادٍ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي بُكَيْرٌ، عَنِ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ السَّاعِدِيِّ الْمَالِكِيِّ، ح وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَا: ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ السَّاعِدِيِّ الْمَالِكِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: اسْتَعْمَلَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَلَمَّا فَرَغْتُ مِنْهَا وَأَدَّيْتُهَا إِلَيْهِ أَمَرَ لِي بِعِمَالَةٍ، فَقُلْتُ: إِنَّمَا عَمِلْتُ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَأَجْرِي عَلَى اللهِ، فَقَالَ: خُذْ مَا أُعْطِيتَ فَإِنِّي قَدْ عَمِلْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَمَّلَنِي فَقُلْتُ مِثْلَ قَوْلِكَ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أُعْطِيتَ شَيْئًا مِنْ غَيْرِ أَنْ تَسْأَلَ فَكُلْ وَتَصَدَّقْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ بْنِ سَعِيدٍ.
سیدنا ابن ساعدی مالکی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے صدقہ (کی وصولی) پر عامل مقرر کیا، جب میں اس سے فارغ ہوا اور اسے ان کے حوالے کر دیا تو انہوں نے میرے لیے اجرت کا حکم دیا، میں نے کہا: میں نے تو صرف اللہ اور اس کے رسول کے لیے کام کیا ہے اور میرا اجر اللہ پر ہے، انہوں نے فرمایا: جو تمہیں دیا جائے وہ لے لو، کیونکہ میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں (یہی) کام کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجرت دی اور میں نے بھی تمہاری طرح بات کہی تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”جب تمہیں کوئی چیز بغیر سوال کیے دی جائے تو اس کو کھا پی لو اور چاہو تو صدقہ کر دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الصدقات/حدیث: 13169]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري1473، مسلم1045»
الحكم على الحديث:
صحيح