الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4991. 26- باب قوله: وَعَدَ اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ وَرِضْوَانٌ مِنَ اللَّهِ أَكْبَرُ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (72)
”اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے ایسے باغات کا وعدہ فرمایا ہے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، اور ان سدا بہار جنتوں میں پاکیزہ مکانات کا (وعدہ فرمایا ہے)، اور اللہ کی رضا مندی سب سے بڑی نعمت ہے، یہی درحقیقت بہت بڑی کامیابی ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12494 (کل: 13 مقامات، 11 کتب)
صحیح مسلم: 7140
سنن ترمذی: 2555
مشکوۃ المصابیح: 5626
مسند احمد: 11835
مسند عبداللہ بن مبارک: 121
اللؤلؤ والمرجان: 1802
الفتح الربانی: 13330
صحیح ابن حبان: 7440
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1911
11 تا 13
حدیث نمبر: 7440
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ فَضَالَةَ الشَّعِيرِيُّ بِالْمَوْصِلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْهَيْثَمِ الأَيْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ، فَيَقُولُونَ: لَبَّيْكَ رَبَّنَا وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكِ، فَيَقُولُ: هَلْ رَضِيتُمْ؟ فَيَقُولُونَ: مَا لَنَا لا نَرْضَى وَقَدْ أَعْطَيْتَنَا مَا لَمْ تُعْطِ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، فَيَقُولُ: أَلا أُعْطِيكُمْ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ، فَيَقُولُونَ: يَا رَبِّ، وَأَيُّ شَيْءٍ أَفْضَلُ مِنْ ذَلِكَ؟ فَيَقُولُ: أُحِلُّ عَلَيْكُمْ رِضْوَانِي، فَلا أَسْخَطُ بَعْدَهُ أَبَدًا" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے اہل جنت! وہ عرض کریں گے: اے ہمارے پروردگار! ہم حاضر ہیں، سعادت مندی تجھ سے حاصل ہو سکتی ہے، بھلائی تیرے دستِ قدرت میں ہے۔ پروردگار دریافت فرمائے گا: کیا تم لوگ راضی ہو؟ وہ عرض کریں گے: ہم کیوں راضی نہ ہوں گے جبکہ تو نے ہمیں وہ کچھ عطا کر دیا ہے جو تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو بھی عطا نہیں کیا؟ پروردگار فرمائے گا: کیا میں تمہیں اس سے زیادہ فضیلت والی چیز عطا نہ کروں؟ وہ عرض کریں گے: اے ہمارے پروردگار! اس سے زیادہ فضیلت والی چیز اور کیا ہو سکتی ہے؟ پروردگار فرمائے گا: میں تم پر اپنی رضامندی نازل کرتا ہوں، اب میں اس کے بعد کبھی بھی (تم سے) ناراض نہیں ہوں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7440]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6549، 7518، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2829، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7440، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7702، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2555، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12015» «رقم طبعة با وزير 7397»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3054): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 16445
16445- عن أبي سعيد الخدري قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: إن الله يقول لأهل الجنة: يا أهل الجنة، فيقولون: لبيك ربنا، وسعديك، والخير في يديك، فيقول: هل رضيتم؟ فيقولون: وما لنا لا نرضى يا رب وقد أعطيتنا ما لم تعط أحدا من خلقك، فيقول: ألا أعطيكم أفضل من ذلك، فيقولون: يا رب وأي شيء أفضل من ذلك؟ فيقول: أحل عليكم رضواني، فلا أسخط عليكم بعده أبدا.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التوحيد (7518)، ومسلم في الجنة وصفة نعيمها وأهلها (2829) كلاهما من طريق عبد الله بن وهب، حدثني مالك بن أنس، عن زيد بن أسلم، عن عطاء بن يسار، عن أبي سعيد الخدري، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 1911
«إن الله تعالى يقول لأهل الجنة: يا أهل الجنة فيقولون: لبيك ربنا وسعديك! والخير في يديك فيقول: هل رضيتم؟ فيقولون: وما لنا لا نرضى وقد أعطيتنا ما لم تعط أحدا من خلقك فيقول: ألا أعطيكم أفضل من ذلك؟ فيقولون: يا رب وأي شيء أفضل من ذلك؟ فيقول: أحل عليكم رضواني فلا أسخط عليكم بعده أبدا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ جنتیوں سے فرمائے گا: اے جنت والو! وہ عرض کریں گے: ہمارے پروردگار! ہم حاضر ہیں، ہر سعادت تیرے ہاتھ میں ہے اور تمام بھلائی تیرے ہی پاس ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم راضی ہو گئے؟ وہ عرض کریں گے: بھلا ہم کیوں راضی نہ ہوں گے جبکہ تو نے ہمیں وہ کچھ عطا فرما دیا ہے جو اپنی مخلوق میں سے کسی اور کو نہیں دیا۔ اللہ فرمائے گا: کیا میں تمہیں اس سے بھی افضل چیز نہ عطا کروں؟ وہ عرض کریں گے: اے ہمارے رب! اس سے افضل اور کیا چیز ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں تم پر اپنی رضا مندی ہمیشہ کے لیے واجب کر دیتا ہوں، پس اس کے بعد میں تم پر کبھی ناراض نہیں ہوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1911]
”بیشک اللہ تعالیٰ جنتیوں سے فرمائے گا: اے جنت والو! وہ عرض کریں گے: ہمارے پروردگار! ہم حاضر ہیں، ہر سعادت تیرے ہاتھ میں ہے اور تمام بھلائی تیرے ہی پاس ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم راضی ہو گئے؟ وہ عرض کریں گے: بھلا ہم کیوں راضی نہ ہوں گے جبکہ تو نے ہمیں وہ کچھ عطا فرما دیا ہے جو اپنی مخلوق میں سے کسی اور کو نہیں دیا۔ اللہ فرمائے گا: کیا میں تمہیں اس سے بھی افضل چیز نہ عطا کروں؟ وہ عرض کریں گے: اے ہمارے رب! اس سے افضل اور کیا چیز ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں تم پر اپنی رضا مندی ہمیشہ کے لیے واجب کر دیتا ہوں، پس اس کے بعد میں تم پر کبھی ناراض نہیں ہوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1911]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت] عن أبي سعيد. مختصر مسلم 1960.»
قال الشيخ الألباني: صحيح