🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5034. 13- باب قوله: وَأَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ (114)
”اور آپ نماز قائم کریں دن کے دونوں حصوں میں اور رات کی کچھ ساعتوں میں، یقیناً نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں، یہ نصیحت ماننے والوں کے لیے ایک یاد دہانی ہے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12556 (کل: 35 مقامات، 14 کتب)
الجامع الكامل: 12556، 1747، 11391، 11392، 12555
صحیح بخاری: 526، 4687
صحیح مسلم: 7001، 7002، 7004
سنن ترمذی: 2884، 3112، 3114
سنن ابن ماجہ: 1398، 4254
مشکوۃ المصابیح: 566، 575
مسند احمد: 3653، 3854، 4094، 4290، 4325
صحیح ابن خزیمہ: 312
اللؤلؤ والمرجان: 1758
سنن سعید بن منصور: 1102
صحیح ابن حبان: 1728، 1729، 1730
السنن الكبرى للبيهقي: 17084، 17085، 17553
المعجم الکبیر للطبرانی: 10444، 10514
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5240، 5343
31 تا 35
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17553
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: أَصَابَ رَجُلٌ مِنِ امْرَأَةٍ شَيْئًا دُونَ الْفَاحِشَةِ، فَأَتَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَعَظُمَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَتَى أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَعَظُمَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَا أَدْرِي أَعَظُمَ عَلَيْهِ أَمْ لَا، قَالَ: فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ} [هود: ١١٤] ، فَقَالَ الرَّجُلُ: أَلِي هَذِهِ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ:" هِيَ لِمَنْ أَخَذَ بِهَا مِنْ أُمَّتِي" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ التَّيْمِيِّ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے عورت سے ملامست کر لی، دخول نہیں کیا، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے اسے بہت بڑا گناہ جانا، پھر وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے بھی یہی کیا، پھر وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، (راوی کہتے ہیں:) مجھے معلوم نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسے بڑا جانا یا نہیں، تو یہ آیت اتری: ﴿وَأَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ ۚ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ﴾ [سورة هود: 114] ”دن کے اطراف میں اور رات کے اندھیرے میں نماز قائم کرو، بیشک نیکیاں برائیوں کو لے جاتی ہیں“ تو اس آدمی نے کہا: ”یا رسول اللہ! کیا یہ صرف میرے لیے ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میری امت میں سے ہر اس شخص کے لیے ہے جو اس پر عمل کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17553]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10444
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، وَالْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ مِنْهَا كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا الْجِمَاعَ - يَعْنِي مِنِ امْرَأَةٍ - فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَأَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: میں نے ایک عورت سے مباشرت کے سوا ہر کام کر لیا ہے، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”دن کے دونوں کناروں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کرو، بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں“ [سورۃ ہود: 114] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10444]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 207، حدیث 10482»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10514
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا قَبَّلَ امْرَأَةً فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي فَعَلْتُ كَذَا وَكَذَا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَأَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَات، فَقَالَ الرَّجُلُ: هِيَ لِي يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " لَا، بَلْ هِيَ لِأُمَّتِي.
في طبعة مكتبة ابن تيمية (أقم) بدون الواو.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ایک عورت کا بوسہ لے لیا، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے ایسا ایسا کام کیا ہے، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”دن کے دونوں کناروں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز قائم کرو، بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں“ [سورۃ ہود: 114] ۔ اس آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ خاص میرے لیے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ میری پوری امت کے لیے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10514]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 230، حدیث 10560»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5240
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَجُلًا أَصَابَ مِنِ امْرَأَةٍ قُبْلَةً، فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ} [هود: 114] ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِي هَذِهِ، قَالَ: «وَلِمَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ أُمَّتِي»
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کسی اجنبی عورت کا بوسہ لے لیا، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تو یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی: ﴿أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ﴾ ”اور آپ دن کے دونوں حصوں میں نماز قائم کریں“، اس شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا یہ (رخصت و فضیلت) صرف میرے لیے ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ میری امت کے ہر اس شخص کے لیے ہے جو اس پر عمل کرے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5240]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 503، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2763، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3114، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4468، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1398، 4254، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3645، 4083، وأخرجه فتح الباري برقم: 4410، 6436، وأخرجه مسند البزار برقم: 1539، 1626، 1881، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 13829، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 312، 313، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10482، 10560، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7275، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5218»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5343
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، أَوْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ امْرَأَةً فِي الْبُسْتَانِ، فَأَصَبْتُ مِنْهَا كُلَّ شَيْءٍ غَيْرَ أَنِّي لَمْ أَنْكِحْهَا، فَافْعَلْ بِي مَا شِئْتَ، «فَلَمْ يَقُلْ لَهُ شَيْئًا، فَذَهَبَ، ثُمَّ دَعَاهُ فَقَرَأَ عَلَيْهِ» : {أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ} [هود: 114]
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”میں نے باغ میں ایک عورت کے ساتھ (خلوت میں) وہ سب کچھ کیا جو ایک مرد عورت کے ساتھ کرتا ہے سوائے اس کے کہ میں نے اس سے جماع نہیں کیا، اب آپ میرے بارے میں جو چاہیں حکم صادر فرمائیں (تاکہ میرا کفارہ ہو جائے)۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ نہ فرمایا اور وہ شخص واپس چلا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوبارہ بلایا اور اسے یہ آیتِ کریمہ پڑھ کر سنائی: ﴿أَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ﴾ ”اور آپ دن کے دونوں حصوں میں اور رات کی چند ساعتوں میں نماز قائم کریں، یقیناً نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں، یہ نصیحت ماننے والوں کے لیے ایک بڑی نصیحت ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5343]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5240)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 503، 4410، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2763، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3112، 3114، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4468، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1398، 4254، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4278، وأخرجه فتح الباري برقم: 4410، 6436، وأخرجه مسند البزار برقم: 1539، 1626، 1881، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 13829، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 312، 313، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10482، 10560، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7275، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1728، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7575، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 1102، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 9241، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5321»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں