الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5120. 16- باب قوله: وَمَا مَنَعَنَا أَنْ نُرْسِلَ بِالْآيَاتِ إِلَّا أَنْ كَذَّبَ بِهَا الْأَوَّلُونَ وَآتَيْنَا ثَمُودَ النَّاقَةَ مُبْصِرَةً فَظَلَمُوا بِهَا وَمَا نُرْسِلُ بِالْآيَاتِ إِلَّا تَخْوِيفًا (59)
”اور ہمیں نشانیاں (معجزات) بھیجنے سے کسی چیز نے نہیں روکا سوائے اس کے کہ اگلوں نے ان کی تکذیب کی تھی، اور ہم نے قومِ ثمود کو اونٹنی دی جو کہ ایک بصیرت افروز نشانی تھی مگر انہوں نے اس کے ساتھ ظلم کیا، اور ہم نشانیاں محض ڈرانے ہی کے لیے بھیجتے ہیں۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12663 (کل: 62 مقامات، 20 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1263
مشکوۃ المصابیح: 1483
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 444
مصنف ابن ابی شیبہ: 8524
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 47
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4281
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1642
61 تا 62
حدیث نمبر: 4281
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ يَهُودِيَّةً كَانَتْ تَخْدِمُهَا، فَلَا تَصْنَعُ عَائِشَةُ إِلَيْهَا شَيْئًا مِنَ الْمَعْرُوفِ إِلَّا قَالَتْ لَهَا الْيَهُودِيَّةُ: وَقَاكِ اللَّهُ عَذَابَ الْقَبْرِ. قَالَتْ: فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لِلْقَبْرِ عَذَابٌ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ:" لَا، وَعَمَّ ذَاكَ؟". قَالَتْ: هَذِهِ يَهُودِيَّةٌ لَا نَصْنَعُ إِلَيْهَا شَيْئًا مِنَ الْمَعْرُوفِ إِلَّا قَالَتْ: وَقَاكِ اللَّهُ عَذَابَ الْقَبْرِ. قَالَ:" كَذَبَتْ يَهُودُ، وَهُمْ عَلَى اللَّهِ كُذُبٌ، لَا عَذَابَ دُونَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ". قَالَتْ: ثُمَّ مَكَثَ بَعْدَ ذَلِكَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَمْكُثَ، فَخَرَجَ ذَاتَ يَوْمٍ بِنِصْفِ النَّهَارِ مُشْتَمِلًا بِثَوْبِهِ مُحَمَّرَةً عَيْنَاهُ، وَهُوَ يُنَادِي بِأَعْلَى صَوْتِهِ:" أَيُّهَا النَّاسُ، أَظَلَّتْكُمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، أَيُّهَا النَّاسُ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا، أَيُّهَا النَّاسُ اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، فَإِنَّ عَذَابَ الْقَبْرِ حَقٌّ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک یہودی خاتون ان کی خدمت کیا کرتی تھی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جب بھی اسے کوئی چیز دیا کرتی تھیں تو وہ یہودی خاتون ان سے یہی کہا: کرتی تھی اللہ تعالیٰ آپ کو قبر کے عذاب سے بچائے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا قیامت سے پہلے قبر میں عذاب ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں اس سوال کی وجہ کیا ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا یہ یہودی عورت ہے میں جب بھی اس کے ساتھ کوئی اچھائی کرتی ہوں تو وہ یہ کہتی ہے اللہ تعالیٰ تمہیں قبر کے عذاب سے بچائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہودی غلط کہتے ہیں: یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرتے ہیں، قیامت کے دن سے پہلے کوئی عذاب نہیں ہو گا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا اتنا عرصہ گزر گیا ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نصف النہار کے وقت نکلے آپ نے اپنے کپڑے کو لپیٹا ہوا تھا آپ کی آنکھیں سرخ تھیں آپ نے بلند آواز میں پکار کر یہ کہا: ”اے لوگو! تم پر ایسے فتنے آئیں گے جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے اے لوگو! اگر تمہیں وہ بات چل جائے جو میں جانتا ہوں تو تم تھوڑا ہنسو اور تم زیادہ روؤ اے لوگو! تم قبر کے عذاب سے پناہ مانگو کیونکہ قبر کا عذاب حق ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4281]
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4281]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (81/6)، أخرجه سنن النسائي برقم: 2064، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23999، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6706»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1642
"إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله لا يخسفان
لموت أحد ولا لحياته فإذا رأيتم ذلك فادعوا الله وكبروا وصلوا وتصدقوا يا أمة محمد! والله ما من أحد أغير من الله أن يزني عبده أو تزني أمته يا أمة محمد! والله لو تعلمون ما أعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا اللهم هل بلغت"

(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، انہیں کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا۔ پس جب تم یہ (گرہن) دیکھو تو اللہ سے دعا مانگو، تکبیر کہو، نماز پڑھو اور صدقہ کرو۔ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت! اللہ کی قسم، اللہ سے زیادہ غیرت مند کوئی نہیں کہ اس کا بندہ زنا کرے یا اس کی بندی زنا کرے۔ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت! اللہ کی قسم، اگر تم وہ جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔ اے اللہ! کیا میں نے پیغام پہنچا دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1642]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم ق د ن] عن عائشة. صحيح أبي داود 1077 صلاة الكسوف.»
قال الشيخ الألباني: صحيح