🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5251. 15- باب قوله: اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (35)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے متعلق کہ ”اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے، اس کے نور کی مثال ایک ایسے طاق کی مانند ہے جس میں ایک چراغ ہو، وہ چراغ ایک شیشے کے فانوس میں ہو، وہ فانوس اپنی چمک دمک میں ایسا ہو گویا کہ وہ ایک موتی جیسا تابناک ستارہ ہے، وہ (چراغ) زیتون کے ایک ایسے مبارک درخت کے تیل سے روشن کیا جاتا ہے جو نہ تو محض مشرقی ہے اور نہ محض مغربی، اس کا تیل (اپنی لطافت و صفائی کی بنا پر) قریب ہے کہ خود بخود ہی روشن ہو جائے اگرچہ اسے آگ نے چھوا بھی نہ ہو، وہ نور بالائے نور ہے، اللہ تعالیٰ اپنے نور کی طرف جسے چاہتا ہے ہدایت عطا فرماتا ہے، اور اللہ تعالیٰ لوگوں کے لیے (حقائق واضح کرنے کی خاطر) مثالیں بیان فرماتا ہے، اور اللہ ہر چیز کا کامل علم رکھنے والا ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12883 (کل: 46 مقامات، 24 کتب)
الجامع الكامل: 12883، 2668، 11065
صحیح بخاری: 1120، 6317، 7385، 7442، 7499
صحیح مسلم: 1808، 6899
سنن ابوداود: 771
سنن ترمذی: 3418
سنن نسائی: 1620
سنن ابن ماجہ: 1355
مسند اسحاق بن راہویہ: 240
الادب المفرد: 697
سنن دارمی: 1525
صحیح الادب المفرد: 540
مشکوۃ المصابیح: 1211، 2463
مسند احمد: 2122، 2710، 2748، 2812، 3368، 3468
مسند الحمیدی: 503
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 502
صحیح ابن خزیمہ: 1151، 1152
اللؤلؤ والمرجان: 440
مصنف ابن ابی شیبہ: 31306
الفتح الربانی: 18، 2133، 5647
صحیح ابن حبان: 898، 2597، 2598، 2599
السنن الكبرى للبيهقي: 4665، 4666
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1309
المعجم الکبیر للطبرانی: 10941، 10947، 10966
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2404
41 تا 46
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4666
وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ صَالِحٍ الصَّفَّارُ فِي الْمُحَرَّمِ سَنَةَ إِحْدَى وَأَرْبَعِينَ وَثَلَاثِمِائَةٍ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَهَجَّدَ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ:" اللهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، أَنْتَ الْحَقُّ، وَوَعْدُكَ الْحَقُّ، وَقَوْلُكَ الْحَقُّ، وَلِقَاؤُكَ الْحَقُّ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ، اللهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ، وَإِلَيْكَ خَاصَمْتُ، وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، أَنْتَ إِلَهِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
طاؤس کہتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو تہجد پڑھتے تو فرماتے: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيَّامُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَأَنْتَ الْحَقُّ، وَوَعْدُكَ الْحَقُّ، وَقَوْلُكَ الْحَقُّ، وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ، اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ، وَإِلَيْكَ خَاصَمْتُ، وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، أَنْتَ إِلَهِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ» ”اے اللہ! تیرے لیے تعریف ہے، تو آسمانوں اور زمین کا نور ہے، تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے، تو آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان میں ہے کا انتظام فرماتا ہے اور تو، تیرا وعدہ، تیری بات اور تیری ملاقات حق ہے، جنت، جہنم، انبیاء بھی حق ہیں۔ اے اللہ! میں تیرا مطیع ہوں اور تجھ پر ایمان رکھتا ہوں اور تیرے اوپر میرا بھروسہ ہے اور تیری طرف میں عاجزی کرتا ہوں، تیری ہی طرف میں اپنا جھگڑا لایا اور تجھ ہی سے فیصلہ چاہا۔ میرے پہلے اور بعد والے تمام گناہ معاف کر دے اور جو گناہ میں نے پوشیدہ یا ظاہراً کیے ہوں تمام معاف کر دے، تو ہی میرا الٰہ ہے، تیرے علاوہ میرا کوئی الٰہ نہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4666]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1309
«اللهم لك أسلمت وبك آمنت وعليك توكلت وإليك أنبت وبك خاصمت اللهم إني أعوذ بعزتك لا إله إلا أنت أن تضلني أنت الحي الذي لا يموت والجن والإنس يموتون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
” «اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ وَبِكَ خَاصَمْتُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعِزَّتِكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِي، أَنْتَ الْحَيُّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَالْجِنُّ وَالْإِنْسُ يَمُوتُونَ» (ترجمہ: اے اللہ! میں تیرا ہی فرماں بردار ہوا، تجھ پر ہی ایمان لایا، تجھ پر ہی بھروسہ کیا، تیری ہی طرف میں نے رجوع کیا اور تیری ہی مدد سے میں نے دشمنوں سے مقابلہ کیا۔ اے اللہ! میں تیری عزت کی پناہ مانگتا ہوں، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اس بات سے کہ تو مجھے گمراہ کر دے، تو ہی وہ زندہ جاوید ہے جسے کبھی موت نہیں آئے گی، جبکہ تمام جنوں اور انسانوں کو مرنا ہے۔)“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اللهم/حدیث: 1309]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن ابن عباس1. مختصر مسلم 1866: حم 1/302.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10941
حَدَّثَنَا الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَتَهَجَّدُ قَالَ: " اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيُّومُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ الْحَقُّ وَقَوْلُكَ حَقٌّ، وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَالسَّاعَةُ حَقٌّ، وَمُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَقٌّ، وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو تہجد کے لیے اٹھتے تو فرماتے: ”اے اللہ! تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اس کا نور ہے، اور تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اس کا قائم رکھنے والا ہے، اور تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اس کا بادشاہ ہے، اور تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تو حق ہے، تیرا فرمان حق ہے، تیری ملاقات حق ہے، جنت حق ہے، جہنم حق ہے، قیامت حق ہے، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم حق ہیں، اور تمام انبیاء حق ہیں۔ اے اللہ! میں تیرا ہی فرمانبردار ہوا، تجھ پر ہی ایمان لایا، تجھ ہی پر بھروسہ کیا، تیری ہی طرف رجوع کیا، تیری ہی مدد سے (باطل سے) جھگڑا کیا، اور تیرے ہی حضور فیصلہ لے آیا، پس تو مجھے میرے اگلے پچھلے، چھپے اور ظاہر (تمام گناہ) بخش دے، تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10941]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 43، حدیث 10987»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10947
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا جُنَادَةُ بْنُ سَلْمٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بَعْدَ التَّكْبِيرِ وَبَعْدَ أَنْ يَقُولَ: " وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا مُسْلِمًا، اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ أَنْتَ الْحَقُّ، وَوَعْدُكَ حَقُّ وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ حَقٌّ، اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، اللَّهُمَّ أَنْتَ إِلَهِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ "، ثُمَّ يَقْرَأُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ هَذَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر (تحریمہ) کے بعد اور یہ کہنے کے بعد: ”میں نے اپنا رخ اس ذات کی طرف کر لیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، یکسو ہو کر، مسلمان ہوتے ہوئے“ یہ دعا کہا کرتے تھے: ”اے اللہ! تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اس کا نور ہے، تو حق ہے، تیرا وعدہ حق ہے، تیری ملاقات حق ہے، جنت حق ہے، جہنم حق ہے، قیامت حق ہے۔ اے اللہ! میں تیرا ہی فرمانبردار ہوا، تجھ پر ہی ایمان لایا، تجھ ہی پر بھروسہ کیا، تیری ہی طرف رجوع کیا، تیری ہی مدد سے (باطل سے) جھگڑا کیا، اور تیرے ہی حضور فیصلہ لے آیا، پس تو مجھے میرے اگلے پچھلے، چھپے اور ظاہر (تمام گناہ) بخش دے، اے اللہ! تو ہی میرا معبود ہے، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بعد قراءت فرماتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10947]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 45، حدیث 10993»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10966
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، ثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، قَالَا: ثَنَا عِمْرَانُ الْقَصِيرُ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ كَبَّرَ، ثُمَّ قَالَ: " اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ قَيَّامُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَلَكَ الْحَمْدُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَلَكَ الْحَمْدُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، أَنْتَ حَقٌّ، وَقَوْلُكَ حَقٌّ، وَوَعْدُكَ حَقٌّ، وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَالسَّاعَةُ حَقٌّ، اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ، وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ أَنْتَ رَبُّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ، رَبِّ اغْفِرْ لِي مَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ إِنَّكَ إِلَهِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو (نماز کے لیے) اٹھتے تو تکبیر کہتے پھر فرماتے: ”اے اللہ! تیرے ہی لیے تعریف ہے، تو آسمانوں اور زمین کو قائم رکھنے والا ہے، اور تیرے ہی لیے تعریف ہے، تو آسمانوں اور زمین کا نور ہے، اور تیرے ہی لیے تعریف ہے، تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اس کا رب ہے، تو حق ہے، تیرا فرمان حق ہے، تیرا وعدہ حق ہے، تیری ملاقات حق ہے، جنت حق ہے، جہنم حق ہے، قیامت حق ہے۔ اے اللہ! میں تیرا ہی فرمانبردار ہوا، تجھ پر ہی ایمان لایا، تجھ ہی پر بھروسہ کیا، تیری ہی طرف رجوع کیا، تیری ہی مدد سے (باطل سے) جھگڑا کیا، اور تیرے ہی حضور فیصلہ لے آیا، تو ہمارا رب ہے اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے، اے میرے رب! مجھے بخش دے جو میں نے چھپایا اور جو ظاہر کیا، اور جو میں نے آگے کیا اور جو پیچھے کیا، تو ہی میرا معبود ہے، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10966]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 50، حدیث 11012»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2404
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَامَ يَتَهَجَّدُ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ الْحَقُّ، وَوَعْدُكَ حَقٌّ، وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ، وَالسَّاعَةُ حَقٌّ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ، اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ، وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو تہجد کے لیے بیدار ہوتے تو یہ دعا فرماتے: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلَكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ الْحَقُّ وَوَعْدُكَ حَقٌّ. وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ، وَالسَّاعَةُ حَقٌّ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ. اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ، وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْ لِي مَا قَدِمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ. أَنْتَ الْمُقَدَّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخَّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ» ”اے اللہ! تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں، تو آسمانوں، زمین اور ان میں موجود تمام مخلوقات کا نور ہے، اور تیرے ہی لیے تمام حمد ہے، تو آسمانوں، زمین اور ان میں بسنے والوں کا نگران و نگہبان ہے، اور تمام تعریف تیرے ہی لیے ہے، تو آسمانوں، زمین اور ان میں موجود تمام اشیاء کا حقیقی بادشاہ ہے، اور تیرے ہی لیے حمد و ثنا ہے، تو برحق ہے، تیرا وعدہ سچا ہے، تیری ملاقات برحق ہے، قیامت کا وقوع برحق ہے، جنت حق ہے، جہنم برحق ہے اور تمام انبیاء برحق ہیں۔ اے اللہ! میں تیرے ہی سامنے سرِ تسلیم خم کرتا ہوں، تجھ ہی پر ایمان لایا، تجھ ہی پر میں نے بھروسہ کیا، تیری ہی طرف میں نے رجوع کیا، تیری ہی مدد سے میں نے (حق کے مخالفین سے) مقابلہ کیا اور تجھی کو میں نے (اپنے معاملات میں) منصف مانا، پس تو میرے ان تمام گناہوں کو معاف فرما دے جو میں نے پہلے کیے اور جو بعد میں کیے، اور جو میں نے پوشیدہ طور پر کیے اور جو علانیہ کیے۔ تو ہی (اپنے فضل و عدل سے جسے چاہے) آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور تیرے علاوہ کوئی الٰہ نہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2404]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1069، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 769، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3418، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1619، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 771، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1355، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2705، 2743، 2808، 3358، 3458، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1486، وأخرجه فتح الباري برقم: 1069، 3628، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1151، 1152، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10987، 11012، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2598، 2599، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1539، وأخرجه شرح السنة برقم: 950، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2400»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں