🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5254. 18- باب قوله: وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ (55)
”اللہ نے تم میں سے ان لوگوں سے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے، یہ پختہ وعدہ فرمایا ہے کہ وہ انہیں زمین میں ضرور خلافت و اقتدار عطا فرمائے گا جیسا کہ اس نے ان سے پہلے لوگوں کو خلافت عطا فرمائی تھی، اور ان کے لیے ان کے اس دین کو، جسے اس نے ان کے لیے پسند فرمایا ہے، ضرور تمکین و استحکام عطا کرے گا، اور ان کے خوف کی حالت کو بدل کر امن و امان کی کیفیت عطا فرما دے گا، وہ میری ہی بندگی کریں گے اور میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے، اور جو اس کے بعد کفر و ناشکری کرے تو وہی لوگ فاسق و نافرمان ہیں۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12893 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
الجامع الكامل: 12893، 13233
مسند احمد: 21220، 21222، 21223، 21224
الفتح الربانی: 12470
صحیح ابن حبان: 405
المستدرک علی الصحیحین: 8059، 8093
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17646
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7029
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17646
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَشِّرْ هَذِهِ الْأُمَّةَ بِالسَّنَاءِ وَالرِّفْعَةِ، وَالدِّينِ وَالنَّصْرِ وَالتَّمْكِينِ فِي الْأَرْضِ. - وَهُوَ يَشُكُّ فِي الثَّالِثَةِ - قَالَ: فَمَنْ عَمِلَ مِنْهُمْ عَمَلَ الْآخِرَةِ لِلدُّنْيَا لَمْ يَكُنْ لَهُ فِي الْآخِرَةِ نَصِيبٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ مِنْ طُرُقٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابی بن کعب روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس امت کو چمک، بلندی، دین، مدد، زمین میں حکومت کی خوشخبری دیدو (تیسری چیز کے بارے میں راوی کو شک ہے) اُن لوگوں میں سے، جو شخص آخرت سے متعلق عمل کو، دنیا کے لئے کرے گا، اُس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور ان کے صاحبزادے نے مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17646]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (134/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20715، 20717، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7932»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7029
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَشِّرْ هَذِهِ الْأُمَّةَ بِالسَّنَاءِ وَالنَّصْرِ وَالتَّمْكِينِ، فَمَنْ عَمِلَ مِنْهُمْ عَمَلَ الْآخِرَةِ لِلدُّنْيَا لَمْ يَكُنْ لَهُ فِي الْآخِرَةِ نَصِيبٌ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس امت کو (اللہ کی طرف سے) رفعت و بلندی، نصرت و مدد اور زمین میں غلبہ و اقتدار کی خوشخبری سنا دیجیے، البتہ ان میں سے جس شخص نے بھی آخرت کا کوئی عمل محض دنیا کی خاطر کیا، تو آخرت میں اس کے لیے (ثواب کا) کوئی حصہ نہیں ہوگا۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 7029]
تخریج الحدیث: «رواه أبو بكر بن أبي شيبة، وأحمد بن حنبل، ورواته ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 20715، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7932، 7965، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17646، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1151، وأخرجه شرح السنة برقم: 4144»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں