🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5282. 10- باب قوله: وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ (224) أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ (225) وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ (226) إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا وَانْتَصَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ (227)
اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بیان میں کہ ”اور شعراء کی پیروی وہی لوگ کرتے ہیں جو راہِ راست سے بھٹکے ہوئے ہیں، کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ (خیالات کی) ہر وادی میں سرگرداں پھرتے ہیں اور ایسی باتیں کہتے ہیں جو وہ خود کرتے نہیں، سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے اور اللہ کا کثرت سے ذکر کیا اور اپنے اوپر ظلم کیے جانے کے بعد (حق کی نصرت کے لیے) بدلہ لیا؛ اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا عنقریب جان لیں گے کہ وہ کس ٹھکانے کی طرف لوٹ کر جائیں گے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12942 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
الجامع الكامل: 12942، 14584
مشکوۃ المصابیح: 4795
مسند احمد: 15785، 27174
مسند الشهاب: 1047
صحیح ابن حبان: 4707، 5786
السنن الكبرى للبيهقي: 21108، 21109
المعجم الکبیر للطبرانی: 16201، 16202، 16203
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16201
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ قَدْ أَنْزَلَ فِي الشِّعْرِ مَا أَنْزَلَ قَالَ: إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُجَاهِدُ بِسَيْفِهِ وَلِسَانِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَكَأَنَّمَا تَرْمُونَ فِيهِمْ نَضْحَ النَّبْلِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ نے شعر کے بارے میں جو نازل کیا سو نازل کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن اپنی تلوار اور اپنی زبان سے جہاد کرتا ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، گویا تم ان پر تیروں کی بوچھاڑ کر رہے ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16201]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 75، حدیث 151»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16202
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَاذَا تَرَى فِي الشِّعْرِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُجَاهِدُ بِسَيْفِهِ وَلِسَانِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَكَأَنَّمَا تَنْضَحُونَهُمْ بِالنَّبْلِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ شعر کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن اپنی تلوار اور اپنی زبان سے جہاد کرتا ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، گویا تم انہیں تیروں سے چھلنی کر رہے ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16202]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 76، حدیث 152»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16203
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَبِيبٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: قَالَ بَشِيرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ : إِنَّ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَكَأَنَّمَا تَنْضَحُونَهُمْ بِالنَّبْلِ فِيمَا يَقُولُ لَهُمْ مِنَ الشِّعْرِ.
بشیر بن عبدالرحمن بن کعب بن مالک بیان کرتے ہیں کہ سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ حدیث بیان کیا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، گویا تم انہیں تیروں سے چھلنی کر رہے ہو“ - اس شعر کے بارے میں جو وہ شاعر ان کے خلاف کہتا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16203]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 76، حدیث 153»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں