🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5323. 2- باب قوله: فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ (17) وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُونَ (18)
اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بیان میں کہ ”پس اللہ کی تسبیح و تقدیس بیان کرو جس وقت تم شام کرتے ہو اور جس وقت تم صبح کرتے ہو، اور آسمانوں اور زمین میں تمام حمد و ثنا اسی کے لیے سزاوار ہے، اور تیسرے پہر بھی اور اس وقت بھی جب تم پر دوپہر کا وقت آتا ہے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12995 (کل: 25 مقامات، 12 کتب)
الجامع الكامل: 12995، 11207
صحیح بخاری: 3293، 6403
صحیح مسلم: 1352، 6842، 6843
سنن ترمذی: 3466، 3468، 3469
مشکوۃ المصابیح: 2302
مسند احمد: 8008، 8009، 8835، 8873، 10683
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 488
اللؤلؤ والمرجان: 1724
الفتح الربانی: 5440، 5491، 5507
صحیح ابن حبان: 849
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6425، 6437
المعجم الاوسط: 2382
21 تا 25
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 849
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ، كَانَتْ عَدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ، وَكُتِبَتْ لَهُ مِائَةُ حَسَنَةٍ، وَمُحِيَتْ عَنْهُ مِائَةُ سَيِّئَةٍ، وَكَانَ لَهُ حِرْزًا مِنَ الشَّيْطَانِ يَوْمَهُ ذَلِكَ حَتَّى يُمْسِيَ، وَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا جَاءَ بِهِ إِلا أَحَدٌ عَمِلَ عَمَلا أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص یہ کلمات پڑھتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے، بادشاہی اسی کے لیے مخصوص ہے حمد اس کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے“، جو شخص روزانہ سو مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے اسے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ہو گا، ایک سو نیکیاں لکھ لی جائیں گی، ایک سو گناہ مٹا دیے جائیں گے اور یہ بات اس دن میں شام تک شیطان سے اس کے بچاؤ کا ذریعہ بن جائے گی اور اس دن میں کسی بھی شخص نے اس شخص کے عمل سے افضل کوئی عمل نہیں کیا ہو گا ماسوائے اس شخص کے جس نے اس سے زیادہ تعداد میں اس کلمے کو پڑھا ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 849]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3293، 6403، 6405، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2691، ومالك فى (الموطأ) برقم: 712، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 829، 849، 859، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1912، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9769، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3466، 3468، 3468 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3798، 3812، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8123» «رقم طبعة با وزير 846»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11207
11207- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قال حين يصبح وحين يمسي: سبحان الله وبحمده مائة مرة لم يأت أحد يوم القيامة بأفضل مما جاء به إلا أحد قال مثل ما قال أو زاد عليه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2692) عن محمد بن عبد الملك الأموي، حدثنا عبدالعزيز بن المختار، عن سهيل، عن سمي، عن أبي صالح، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6425
«من قال حين يصبح وحين يمسي: سبحان الله العظيم وبحمده مائة مرة لم يأت أحد يوم القيامة بأفضل مما جاء به إلا أحد قال مثل ذلك وزاد عليه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو صبح و شام سو بار «سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ» (پاک ہے اللہ جو عظمت والا ہے، اپنی تعریف کے ساتھ) کہے تو قیامت کے دن کوئی شخص اس سے بہتر عمل لے کر نہیں آئے گا سوائے اس کے جس نے اتنا ہی کہا ہو اور اس سے زیادہ بھی کہا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6425]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د ت] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1903، صحيح الترغيب 650.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6437
«من قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير في يوم مائة مرة كانت له عدل عشر رقاب وكتبت له مائة حسنة ومحيت عنه مائة سيئة وكانت له حرزا من الشيطان يومه ذلك حتى يمسي ولم يأت أحد بأفضل مما جاء به إلا أحد عمل عملا أكثر من ذلك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے دن میں سو بار کہا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے، تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے)، تو یہ اس کے لیے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہے، اس کے لیے سو نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اس کے سو گناہ مٹا دیے جاتے ہیں اور یہ اس دن شام تک اس کے لیے شیطان سے حفاظت کا ذریعہ بنتا ہے، اور اس سے بہتر عمل کوئی نہیں لا سکتا سوائے اس کے جس نے اس سے زیادہ عمل کیا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6437]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1908.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2382
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: نَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: سُبْحَانَ اللهِ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ، مِائَةَ مَرَّةٍ، وَإِذَا أَمْسَى كَذَلِكَ، لَمْ يُوَافِ أَحَدٌ مِنَ الْخَلَائِقِ مِثْلَ مَا وَافَى بِهِ، إِلَّا مَنْ قَالَ مِثْلَ مَا قَالَ أَوْ زَادَ I ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے صبح کے وقت سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ رَبِّيَ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ» (اللہ پاک ہے جو میرا عظمت والا رب ہے اور اسی کی حمد کے ساتھ) کہا، اور شام کے وقت بھی اسی طرح کہا، تو مخلوق میں سے کوئی بھی قیامت کے دن اس جیسا عمل لے کر نہیں آئے گا جیسا وہ لے کر آیا، سوائے اس کے جس نے اسی کے مثل کہا ہو یا اس سے زیادہ کہا ہو۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2382]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2692، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 860، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10327، 10328، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5091، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3469، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8957، والبزار فى «مسنده» برقم: 8955»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں