🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5364. 22- باب قوله: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ وَلَكِنْ إِذَا دُعِيتُمْ فَادْخُلُوا فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوا وَلَا مُسْتَأْنِسِينَ لِحَدِيثٍ إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ يُؤْذِي النَّبِيَّ فَيَسْتَحْيِي مِنْكُمْ وَاللَّهُ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ ذَلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ وَمَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا أَنْ تَنْكِحُوا أَزْوَاجَهُ مِنْ بَعْدِهِ أَبَدًا إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمًا (53)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے بیان میں کہ ”اے ایمان والو! نبی کے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو مگر یہ کہ تمہیں کھانے کے لیے اجازت دی جائے، اس حال میں کہ تم اس کے تیار ہونے کا انتظار کرنے والے نہ ہو، لیکن جب تمہیں دعوت دی جائے تو داخل ہو جایا کرو، پھر جب تم کھانا کھا چکو تو منتشر ہو جاؤ اور باتوں میں جی لگا کر نہ بیٹھو، یقیناً یہ عمل نبی کو ایذا دیتا تھا تو وہ تم سے شرماتے تھے اور اللہ حق بات واضح کرنے سے نہیں شرماتا، اور جب تم ان (ازواجِ مطہرات) سے برتنے کی کوئی چیز مانگو تو ان سے پردے کے پیچھے سے مانگو، یہ تمہارے دلوں اور ان کے دلوں کے لیے زیادہ پاکیزگی کا باعث ہے، اور تمہارے لیے یہ ہرگز جائز نہیں کہ تم اللہ کے رسول کو تکلیف پہنچاؤ اور نہ ہی یہ کہ ان کے بعد کبھی بھی ان کی ازواج سے نکاح کرو، بے شک اللہ کے نزدیک یہ بہت بڑی بات ہے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13096 (کل: 16 مقامات، 8 کتب)
الجامع الكامل: 13096، 10411، 15553
صحیح مسلم: 3502، 3503، 3504، 3505، 3506، 3507، 3508
سنن نسائی: 3253
مسند احمد: 13025
مسند عبداللہ بن مبارک: 94
السنن الكبرى للبيهقي: 13360
المعجم الکبیر للطبرانی: 20481
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3332
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 94
عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: لَمَّا انْتَهَتْ عِدَّةُ زَيْنَبَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِزَيْدٍ: " اذْكُرْهَا عَلَيَّ"، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ، فَقُلْتُ: يَا زَيْنَبُ، أَبْشِرِي، أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُذكِّرُكَ، فَقَالَتْ: مَا أَنَا بِصَانِعَةٍ شَيْئًا حَتَّى أُوَامِرَ رَبِّي، فَقَامَتْ إِلَى مَسْجِدِهَا وَنَزَلَ الْقُرْآنُ، وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهَا بِغَيْرِ إِذْنٍ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدہ زینب (بنت جحش) رضی اللہ عنہا کی عدت پوری ہوگئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید (بن حارثہ) رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ اس (زینب رضی اللہ عنہا) کو میری طرف سے پیغام نکاح دو، کہا کہ میں چلا اور کہا کہ اے زینب رضی اللہ عنہا! خوش ہو جاؤ، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا ہے، وہ تجھے پیغام نکاح دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں کچھ نہیں کرنے والی، یہاں تک کہ اپنے رب عزوجل سے مشورہ (استخارہ) کر لوں، وہ اپنی مسجد کی طرف کھڑی ہو گئیں اور قرآن نازل ہوگیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، یہاں تک کہ بغیر اجازت کے ان کے پاس آگئے۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 94]
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 541، مسند احمد (الفتح الرباني)21/87، حلیة الأولیاء، ابو نعیم: 2/52، صحیح مسلم: 1428۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10411
10411- عن أنس قال: لما انقضت عدة زينب قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لزيد: فاذكرها علي.قال: فانطلق زيد حتى أتاها وهي تخمر عجينها، قال: فلما رأيتها عظمت في صدري، حتى ما أستطيع أن أنـظر إليها أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ذكرها، فوليتها ظهري ونكصت على عقبي، فقلت: يا زينب، أرسل رسول الله صلى الله عليه وسلم يذكرك، قالت: ما أنا بصانعة شيئاً حتى أوامر ربي، فقامت إلى مسجدها، ونزل القرآن، وجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم فدخل عليها بغير إذن، قال: فقال: ولقد رأيتنا أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أطعمنا الخبز واللحم حين أمتد النهار، فخرج الناس وبقي رجال يتحدثون في البيت بعد الطعام، فخرج رسول الله صلى الله عليه وسلم واتبعته، فجعل يتتبع حجر نسائه يسلم عليهن، ويقلن: يارسول الله، كيف وجدت أهلك؟ قال: فما أدري أنا أخبرته أن القوم قد خرجوا أو أخبرني، قال: فانطلق حتى دخل البيت فذهبت أدخل معه فألقى الستر بيني وبينه، ونزل الحجاب، قال: ووعظ القوم بما وعضوا به.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مسلم (89:1428) من طريق سليمان بن المغيرة، عن ثابت، عن أنس بن مالك فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15553
15553- عن أنس قال: لما انقضتْ عدة زينب، قال رسولُ الله صلى الله عليه وسلم لزيد: فاذكرها علي، قال: فانطلق زيد حتى أتاها، وهي تخمر عجينها، قال: فلما رأيتها عظمت في صدري، حتى ما أستطيع أن أنظر إليها أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ذكرها، فوليتها ظهري، ونكصت على عقبي، فقلت: يا زينب: أرسل رسول الله صلى الله عليه وسلم يذكرك، قالت: ما أنا بصانعة شيئا حتى أوامر ربي، فقامت إلى مسجدها، ونزل القرآن، وجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم، فدخل عليها بغير إذن، قال: فقال: ولقد رأيتنا أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أطعمنا الخبز واللحم حين امتد النهار، فخرج الناس، وبقي رجال يتحدثون في البيت بعد الطعام، فخرج رسول الله صلى الله عليه وسلم واتبعته، فجعل يتتبع حجر نسائه يسلم عليهن، ويقلن: يا رسول الله، كيف وجدت أهلك؟ قال: فما أدري أنا أخبرته أن القوم قد خرجوا أو أخبرني، قال: فانطلق حتى دخل البيت، فذهبت أدخل معه، فألقى الستر بيني وبينه، ونزل الحجاب، قال: ووعظ القوم بما وعظوا به، زاد ابن رافع في حديثه: لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ إلى قوله: وَاللَّهُ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ [سورة الأحزاب: 53]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحيح: رواه مسلم في النكاح (1428) من طرق عن سليمان بن المغيرة، عن ثابت، عن أنس فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13360
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، ثنا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا انْقَضَتْ عِدَّةُ زَيْنَبَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِزَيْدٍ:" اذْهَبْ إِلَيْهَا فَاذْكُرْهَا عَلَيَّ" قَالَ زَيْدٌ: فَانْطَلَقْتُ، فَلَمَّا رَأَيْتُهَا وَجَدْتُهَا تُخَمِّرُ عَجِينَهَا، فَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ أَنْظُرَ إِلَيْهَا مِنْ عِظَمِهَا فِي صَدْرِي حِينَ عَرَفْتُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُهَا، فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ⦗٩١⦘ يَذْكُرُكِ قَالَتْ: مَا أَنَا بِصَانِعَةٍ شَيْئًا حَتَّى أُؤَامِرَ رَبِّي، فَقَامَتْ إِلَى مَسْجِدِهَا وَنَزَلَ الْقُرْآنُ وَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهَا بِغَيْرِ إِذْنٍ قَالَ أَنَسٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا أَطْعَمْنَا عَلَيْهَا الْخُبْزَ وَاللَّحْمَ حَتَّى اشْتَدَّ النَّهَارُ، فَخَرَجَ النَّاسُ وَبَقِيَ رِجَالٌ يَتَحَدَّثُونَ فِي الْبَيْتِ بَعْدَ الطَّعَامِ قَالَ أَنَسٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاتَّبَعْتُهُ فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتْبَعُ حُجَرَ نِسَائِهِ وَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ فَيَقُلْنَ: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ وَجَدْتَ أَهْلَكَ؟ قَالَ: فَمَا أَدْرِي أَنَا أَخْبَرْتُهُ أَنَّ الْقَوْمَ قَدْ خَرَجُوا أَوْ أُخْبِرَ، فَانْطَلَقَ حَتَّى أَتَى الْبَيْتَ فَدَخَلَ، فَذَهَبْتُ أَدْخُلُ مَعَهُ فَأَلْقَى السِّتْرَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَنَزَلَ الْحِجَابُ وَوَعَظَ الْقَوْمَ بِمَا وُعِظُوا، فَقَالَ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ} [الأحزاب: ٥٣] حَتَّى بَلَغَ {إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللهِ عَظِيمًا} [الأحزاب: ٥٣] " أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهَيْنِ آخَرَيْنِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی عدت پوری ہو گئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”وہ زینب کے پاس جائے اور ان کے پاس میرا ذکر کرے۔“ زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں چلا، میں نے انہیں دیکھا کہ وہ اپنا آٹا خمیر کر رہی تھیں، پس میں ان کی طرف دیکھنے کی طاقت نہ رکھ سکا کیونکہ میرے دل میں ان کی عظمت بڑھ گئی تھی جب میں نے جان لیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ذکر کیا ہے، تو میں نے کہا: ”تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یاد کیا ہے۔“ تو انہوں نے کہا: ”جب تک میں اپنے رب سے مشورہ نہ کر لوں، میں کچھ بھی نہیں کروں گی۔“ وہ اپنی نماز والی جگہ پر کھڑی ہو گئیں اور قرآن نازل ہوا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بغیر اجازت کے ان کے پاس داخل ہو گئے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے دیکھا کہ اس (ولیمے) پر ہمیں روٹی اور گوشت کھلایا گیا یہاں تک کہ دن چڑھ آیا، لوگ چلے گئے اور کچھ آدمی کھانے کے بعد گھر میں باتیں کرتے رہ گئے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کے حجروں میں جا کر انہیں سلام کرنے لگے اور وہ کہتیں: اے اللہ کے رسول! آپ نے اپنی اہلیہ کو کیسا پایا؟ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے معلوم نہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ لوگ چلے گئے ہیں یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (کسی اور نے) بتایا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلے یہاں تک کہ گھر آئے اور اندر داخل ہو گئے، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ داخل ہونے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال دیا اور پردے کا حکم نازل ہوا اور لوگوں کو جو نصیحت کی گئی وہ کی گئی، (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ﴾ [سورة الأحزاب: 53] یہاں تک کہ ﴿إِنَّ ذَلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمًا﴾ [سورة الأحزاب: 53] تک پہنچے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13360]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري، مسلم 1428»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20481
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: لَمَّا انْقَضَتْ عِدَّةُ زَيْنَبَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِزَيْدٍ : " اذْكُرْهَا عَلَيَّ قَالَ زَيْدٌ : فَانْطَلَقْتُ فَقُلْتُ: يَا زَيْنَبُ ، أَبْشِرِي أَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُكِ، فَقَالَتْ: مَا أَنَا بِصَانِعَةٍ شَيْئًا حَتَّى أُؤَامِرَ رَبِّي، فَقَامَتْ إِلَى مَسْجِدِهَا ثُمَّ نَزَلَ الْقُرْآنُ، وَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ عَلَيْهَا بِلَا إِذْنٍ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب زینب رضی اللہ عنہا کی عدت پوری ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”میری طرف سے ان سے نکاح کا ذکر کرو۔“ زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں گیا اور کہا: اے زینب! خوشخبری ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں نکاح کا پیغام دینے بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا: میں کچھ نہیں کروں گی یہاں تک کہ اپنے رب سے مشورہ کر لوں، تو وہ اپنی جائے نماز پر گئیں، پھر قرآن نازل ہوا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور بغیر اجازت کے ان کے پاس داخل ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20481]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 40، حدیث 110»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4791، 4792، 4793، 4794، 5154، 5166، 5168، 5170، 5171، 5466، 6238، 6239، 6271، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1428، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4062، 5145، 5578، 5579، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6511، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3251 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5378، 6567، 6581، 6881، 8124، 10029، 10030، 11346، 11353، 11356، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3743، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3217، 3219، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1908، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13489، 13632، 13633، 14615، 14616، 14623، 14870، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12124، 12205، 12913، 12956، 13225، 13272، 13582، 13682، 13706، 13742، 13977، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3332، 3349، 3464، 3861، 3918، 4005، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1206، 1368، والبزار فى «مسنده» برقم: 6327، 6406، 6861، 7359، 7469، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4110، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17445، 17449، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7220، 7221، 7224، والطبراني فى «الكبير» برقم: 118، 130، 127، 128، 131، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8368، 8523»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3332
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، قَالَ: قَالَ ثَابِتٌ ، قَالَ أَنَسٌ : لَمَّا انْقَضَتْ عِدَّةُ زَيْنَبَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِزَيْدٍ : اذْهَبْ إِلَيْهَا فَاذْكُرْهَا عَلَيَّ، قَالَ: فَانْطَلَقَ زَيْدٌ فَأَتَاهَا وَهِيَ تَخْتَبِزُ عَجِينَتَهَا، قَالَ: فَعَظُمَتْ فِي صَدْرِي، فَمَا اسْتَطَعْتُ أَنْ أَنْظُرَ إِلَيْهَا حِينَ عَرَفْتُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ ذَكَرَهَا، فَوَلَّيْتُهَا ظَهْرِي وَنَكَصْتُ عَلَى عَقِبَيَّ، قُلْتُ: يَا زَيْنَبُ أَبْشِرِي، رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَكِ، قَالَتْ: مَا أَنَا بِصَانِعَةٍ شَيْئًا حَتَّى أُوَامِرَ رَبِّي، فَقَامَتْ إِلَى مَسْجِدِهَا وَنَزَلَ الْقُرْآنُ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغَيْرِ إِذْنٍ.
قَالَ أَنَسٌ : فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَطْعَمَنَا عَلَيْهَا الْخُبْزَ وَاللَّحْمَ حَتَّى امْتَدَّ النَّهَارُ، قَالَ: فَخَرَجَ النَّاسُ وَبَقِيَ رَهْطٌ فِي الْبَيْتِ يَتَحَدَّثُونَ، قَدْ أَنِسَ بِهِمُ الْحَدِيثُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاتَّبَعْتُهُ، فَجَعَلَ يَتَتَبَّعُ حُجَرَ نِسَائِهِ يُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ، وَجَعَلْنَ يَقُلْنَ: كَيْفَ وَجَدْتَ أَهْلَكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَلَا أَدْرِي أَنَا أَخْبَرْتُهُ أَنَّ الْقَوْمَ قَدْ خَرَجُوا، أَوْ أُخْبِرَ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلَ الْبَيْتَ، فَذَهَبْتُ أَدْخُلُ مَعَهُ فَأَلْقَى السِّتْرَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ، وَنَزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ، وَوُعِظَ الْقَوْمُ بِمَا وُعِظُوا بِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی عدت گزر گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”ان کے پاس جاؤ اور میری طرف سے ان کو (نکاح کا) پیغام دو۔“ سیدنا زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں وہاں گیا تو وہ آٹا گوندھ رہی تھیں، وہ کہتے ہیں کہ جیسے ہی مجھے یہ معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پیغامِ نکاح بھیجا ہے تو میرے دل میں ان کی ایسی عظمت و ہیبت پیدا ہوئی کہ میں انہیں دیکھ تک نہ سکا، چنانچہ میں نے ان کی طرف اپنی پشت کر لی اور الٹے پاؤں پیچھے ہٹتے ہوئے پکارا: ”اے زینب! خوشخبری قبول کیجیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو یاد فرمایا ہے۔“ انہوں نے جواب دیا: ”میں اس وقت تک کوئی قدم نہیں اٹھاؤں گی جب تک اپنے رب سے مشورہ (استخارہ) نہ کر لوں۔“ پھر وہ اپنی جائے نماز کی طرف اٹھ گئیں اور (آسمان سے ان کے نکاح کے متعلق) ﴿قرآن﴾ نازل ہوگیا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اسی الٰہی حکم کی بنا پر) کسی پیشگی اجازت کے بغیر ہی ان کے پاس تشریف لے آئے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خوشی میں ہمیں روٹی اور گوشت کا ولیمہ کھلایا یہاں تک کہ دن چڑھ گیا، پھر لوگ چلے گئے مگر چند افراد وہیں گھر میں بیٹھے باتوں میں مگن رہے اور ان کا دل گفتگو میں لگ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے نکلے تو میں بھی آپ کے پیچھے چل پڑا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دیگر ازواجِ مطہرات کے حجروں پر تشریف لے گئے اور ان کو سلام کیا، وہ عرض کر رہی تھیں: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے اپنی نئی اہلیہ کو کیسا پایا؟“ پھر مجھے یاد نہیں کہ میں نے آپ کو ان لوگوں کے چلے جانے کی اطلاع دی یا آپ کو خود علم ہوگیا، بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واپس آئے اور گھر میں داخل ہونے لگے، میں بھی آپ کے ساتھ داخل ہونا چاہتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اور اپنے درمیان پردہ لٹکا دیا اور پردے کے احکام پر مشتمل ﴿آیتِ حجاب﴾ نازل ہوئی اور ان لوگوں کو اس ادب کی نصیحت کی گئی جس کی انہیں ضرورت تھی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3332]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4515، 5884، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1428، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3217، 3218، 3219، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3252، وأخرجه فتح الباري برقم: 4513، 4514، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3617، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1874، 5988، 8364، 8518، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12753، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3319»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں