🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5411. 2- باب قوله: قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ إِلَى نِعَاجِهِ وَإِنَّ كَثِيرًا مِنَ الْخُلَطَاءِ لَيَبْغِي بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَقَلِيلٌ مَا هُمْ وَظَنَّ دَاوُودُ أَنَّمَا فَتَنَّاهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهُ وَخَرَّ رَاكِعًا وَأَنَابَ (24) فَغَفَرْنَا لَهُ ذَلِكَ وَإِنَّ لَهُ عِنْدَنَا لَزُلْفَى وَحُسْنَ مَآبٍ(25)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشادِ گرامی کے بارے میں کہ ”(داؤد علیہ السلام نے) کہا کہ یقیناً اس نے تمہاری دنبی کو اپنی دنبیوں میں شامل کرنے کا مطالبہ کر کے تم پر زیادتی کی ہے اور بے شک بہت سے شریک ایک دوسرے پر ظلم و زیادتی ہی کرتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے اور ایسے لوگ بہت ہی کم ہیں، اور داؤد علیہ السلام سمجھ گئے کہ ہم نے انہیں آزمائش میں ڈالا ہے، چنانچہ انہوں نے اپنے رب سے مغفرت طلب کی اور وہ عاجزی کے ساتھ گر پڑے اور پوری طرح رجوع لائے، پس ہم نے ان کی اس لغزش کو معاف کر دیا اور یقیناً ہمارے پاس ان کے لیے قربِ خاص کا مقام اور بہترین ٹھکانہ ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13178 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
الجامع الكامل: 13178، 3022
سنن ابوداود: 1410
سنن دارمی: 1505، 1593
صحیح ابن خزیمہ: 1455، 1795
سنن دارقطنی: 1519
صحیح ابن حبان: 2765، 2799
المستدرک علی الصحیحین: 1064، 3657
السنن الكبرى للبيهقي: 3740
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3657
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب إملاءً، حدثنا بَحْر بن نَصْر الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن سعيد بن أبي هلال، عن عِيَاض بن عبد الله بن سعد، عن أبي سعيد الخُدْري أنه قال: قرأَ رسول الله ﷺ (ص) وهو على المِنبَر، فلما بَلَغَ السجدةَ، نَزَلَ فَسَجَدَ وسَجَدَ الناسُ معه، فلما كان يومٌ آخرُ قرأَها، فلما بلغ السجدةَ تهيَّأَ الناسُ للسجود، قال رسول الله ﷺ:"هي توبةُ نبيٍّ، ولكني رأيتُكم تهيَّأتُم للسجود"، فنزل وسجد وسجدوا (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3615 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر سورت ﴿ص﴾ تلاوت فرما رہے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کے مقام پر پہنچے تو منبر سے نیچے تشریف لائے، سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا، پھر کسی دوسرے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ اسے تلاوت فرمایا اور جب سجدے والی آیت پر پہنچے تو لوگ سجدہ کرنے کے لیے تیار ہو گئے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک نبی (سیدنا داؤد علیہ السلام) کی توبہ ہے، لیکن میں نے دیکھا کہ تم سجدے کے لیے تیار ہو گئے ہو“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیچے تشریف لائے، سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3657]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،عمرو بن الحارث: هو أبو أمية المصري.» [ترقيم الرساله 3657] [ترقيم الشركة 3636] [ترقيم العلميه 3615]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3022
3022. عن أبي سعيد أنه قال: قرأ رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو على المنبر ص فلما بلغ السجدة نزل فسجد، وسجد الناس معه، فلما كان يوم آخر قرأها فلما بلغ السجدةَ تشزَّن الناس للسجود، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:إنما هي توبةُ نَبِيٍّ، ولكني رأيتكم تشزَّنتُم للسجود فنـزل فسجد، وسجدوا.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (1410) عن أحمد بن صالح، حدثنا ابن وهب، أخبرني عمرو -يعني ابن الحارث- عن سعيد بن أبي هلال، عن عياض بن عبدالله بن سعد بن أبي سرح، عن أبي سعيد فذكره. وإسناده حسن لأجل سعيد بن أبي هلال فإنه حسن الحديث.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3740
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ فِي كِتَابِ الْمُسْتَدْرَكِ ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ إِمْلَاءً ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلَانِيُّ بِمِصْرَ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ص وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ نَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدَ النَّاسُ مَعَهُ فَلَمَّا كَانَ يَوْمًا آخَرَ قَرَأَهَا، فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ تَهَيَّأَ النَّاسُ لِلسُّجُودِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا هِيَ تَوْبَةُ نَبِيٍّ، وَلَكِنْ رَأَيْتُكُمْ تَهَيَّأْتُمْ لِلسُّجُودِ" فَنَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدُوا" ⦗٤٥٢⦘ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنُ الْإِسْنَادِ صَحِيحٌ أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي السُّنَنِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر ﴿صٓ﴾ [سورة ص: 1] پڑھی، جب آیتِ سجدہ پر پہنچے تو منبر سے اتر کر سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا۔ پھر ایک دوسرے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ﴿صٓ﴾ [سورة ص: 1] تلاوت کی اور جب آیتِ سجدہ پر پہنچے تو لوگ سجدے کے لیے تیار ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو ایک نبی کی توبہ ہے لیکن میں نے تمہیں دیکھا ہے کہ تم سجدہ کے لیے تیار ہو چکے ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (منبر سے) نیچے اترے اور سجدہ کیا، لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا۔
اس حدیث کی سند حسن ہے اور یہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3740]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الدارمي 1466۔1554»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں