🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5465. 2- باب قوله: وَقَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ وَمَا لَهُمْ بِذَلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ (24)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے بیان میں کہ ”اور ان منکرینِ آخرت نے کہا کہ ہماری زندگی تو بس یہی دنیاوی زندگی ہے، ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہمیں زمانے کی گردش کے سوا کوئی ہلاک نہیں کرتا، حالانکہ انہیں اس حقیقت کا قطعاً کوئی علم نہیں ہے، وہ تو محض ظن و تخمین سے کام لے رہے ہیں۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13257 (کل: 32 مقامات، 18 کتب)
الجامع الكامل: 13257، 423، 13258، 14607
صحیح بخاری: 4826، 6181، 7491
صحیح مسلم: 5862، 5863، 5864
سنن ابوداود: 5274
صحیفہ ہمام بن منبہ: 118
الادب المفرد: 770
صحیح الادب المفرد: 596
مشکوۃ المصابیح: 22
مسند احمد: 7245، 7683، 7716، 9116
مسند الحمیدی: 1127
مسند الشهاب: 921
اللؤلؤ والمرجان: 1449
الفتح الربانی: 10224
صحیح ابن حبان: 5714، 5715
المستدرک علی الصحیحین: 3732، 3734
السنن الكبرى للبيهقي: 6492، 6493
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4343، 4344
المعجم الاوسط: 8856
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 596
596/769 عن أبي هريرة، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" لا يقولن أحدكم، يا خيبة الدهر! فإن الله هو الدهر". [وفي رواية: قال الله عز وجل: أنا الدهر، أرسل الليل والنهار، فإذا شئت قبضتهما.ولا يقولن للعنب: الكرْمَ، فإن الكرْم الرجل المسلم"/770] .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ اے زمانے کی ناکامی۔ بیشک اللہ ہی زمانہ (کے نطام کو چلانے والا)ہے۔“ اور ایک روایت میں ہے: اللہ عزوجل نے فرمایا: میں زمانہ ہوں، میں رات اور دن کو بھیجتا ہوں، پھر جب میں چاہوں گا انہیں روک لوں گا۔ اور انگور کو کرم ہر گز نہ کہو، کرم مرد مسلمان ہوتا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 596]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏ 0
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22
22 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، يَسُبُّ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِيَ الْأَمْرُ، أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ) مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ابنِ آدم زمانے کو گالی دینے کے باعث مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، حالانکہ میں زمانہ ہوں، تمام معاملات میرے ہاتھ میں ہیں، میں ہی دن رات کو بدلتا ہوں۔“ اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان/حدیث: 22]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (4826، 7491) و مسلم (2246/ 2)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7245
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللَّهُ:" يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، يَسُبُّ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ، بِيَدِي الْأَمْرُ، أُقَلِّبُ اللَّيْلَ، وَالنَّهَارَ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ارشادباری تعالیٰ ہے ابن آدم مجھے ایذاء پہنچاتا ہے وہ زمانے کو گالی دیتا ہے حالانکہ زمانہ پیدا کرنے والا تو میں ہوں تمام امور میرے ہاتھ میں ہیں اور میں ہی دن رات کو الٹ پلٹ کرتا ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7245]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4826، م: 2246.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7683
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: " يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، قَالَ: يَقُولُ: يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ! فَإِنِّي أَنَا الدَّهْرُ، أُقَلِّبُ لَيْلَهُ وَنَهَارَهُ، فَإِنْ شِئْتُ قَبَضْتُهُمَا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ فرماتا ہے کہ ابن آم مجھے ایذاء دیتا ہے کہتا ہے کہ زمانے کی تباہی حالانکہ میں ہی زمانے کو پیدا کرنے والا ہوں میں ہی اس کے رات دن کو الٹ پلٹ کرتا ہوں اور جب چاہوں گا ان دونوں کو اپنے پاس کھینچ لوں گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7683]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4826، م: 2246.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7716
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ: " لَا يَقُلْ أَحَدُكُمْ: يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ! فَإِنِّي أَنَا الدَّهْرُ، أُقَلِّبُ لَيْلَهُ وَنَهَارَهُ، فَإِذَا شِئْتُ قَبَضْتُهُمَا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے کہ زمانے کی تباہی کیونکہ میں ہی زمانے کو پیدا کرنے والا ہوں میں ہی اس کے رات دن کو الٹ پلٹ کرتا ہوں اور جب چاہوں گا ان دونوں کو اپنے پاس کھینچ لوں گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7716]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4826، م: 2246.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9116
حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَقُولُ أَحَدُكُمْ: يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ هُوَ الدَّهْرُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ مت کہا کرو کہ زمانے کی تباہی ہو کیونکہ زمانے کا خالق بھی تو اللہ ہی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9116]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6182، م: 2246
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1127
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، يَسُبُّ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِي الأَمْرُ، أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ابن آدم مجھے تکلیف دیتا ہے وہ زمانے کو برا کہتا ہے، حالانکہ میں زمانہ ہوں معاملہ میرے ہاتھ میں ہے میں رات اور دن کو تبدیل کرتا ہوں۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1127]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4826، 6181، 6182، 6183، 7491، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2246، 2247، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2479، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5713، 5714، 5715، 5832، 5833، 5834، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1531، 3711، 3712، 3713، 3837، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4974، 5274، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2742، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6586، 6587، 6588، 6589، 6590، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7365، 7377، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5929، 6066، 6315»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 921
921 - أنا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ، أنا أَبُو أَحْمَدَ الْفَرْضِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نا بِشْرٌ، نا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، يَسُبُّ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِي الْأَمْرُ أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عز و جل فرماتا ہے: ابن آدم مجھے ایذا دیتا ہے، وہ زمانے کو گالی دیتا ہے حالانکہ میں ہی زمانہ (یعنی زمانے کا خالق) ہوں سب اختیار میرے ہی ہاتھ میں ہے، رات اور دن کو میں ہی بدلتا ہوں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 921]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4826، 6181، 6182، 6183، 7491، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2246، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1745، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4974، 5274، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1127، 1130، والطبراني فى «الصغير» برقم: 975، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7365»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث سے پتا چلا کہ دہر (زمانہ) کو برا کہنا جائز نہیں کیونکہ زمانہ تو ہمیشہ سے ایک ہی ہے، وہی ماہ و سال اور لیل و نہار ہیں جو پہلے تھے، ہاں لوگ اور ان کے اعمال بدلتے رہتے ہیں۔ انسان اپنی بداعمالیوں کو زمانے کی طرف منسوب کرنے لگ جاتا ہے اور زمانے کو کوسنا شروع کر دیتا ہے جو کہ کبیرہ گناہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ٰ نے زمانے کی نسبت اپنی طرف کی ہے کیونکہ زمانے پر اختیار، اس کا خالق اور اسے چلانے والا وہی ہے۔ اس لیے فرمایا کہ ”میں ہی زمانہ ہوں“ گویا زمانہ کو برا کہنے والا اصل میں اللہ تعالیٰ ٰ کو برا کہتا ہے جس طرح کہ کسی عمارت اور بلڈنگ میں عیب نکالنا اصل میں اس کے بنانے والے کی کمزوری بیان کرنا ہے، کسی کتاب میں اغلاط نکالنا صاحب کتاب کی کمزوری بیان کرنا ہے، اسی طرح زمانے کو برا کہنا اللہ تعالیٰ ٰ کو برا کہنا ہے اور اللہ تعالیٰ ٰ کو برا کہنا اللہ تعالیٰ کو دکھ دینا ہے جو کہ کبیرہ گناہ ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1449
1449 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ، يَسُبُّ الدَّهْرَ، وَأَنَا الدَّهْرُ، بِيَدِي الأَمْرُ، أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، وہ زمانے کو گالی دیتا ہے حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں، میرے ہی ہاتھ میں سب کچھ ہے، میں رات اور دن کو ادلتا بدلتا رہتا ہوں۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 1449]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 45 سورة الجاثية: 1 باب وما يهلكنا إلا الدهر»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10224
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ يَسُبُّ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ بِيَدِي الْأَمْرُ أُقَلِّبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ابن آدم مجھے تکلیف دیتا ہے اور وہ اس طرح کہ زمانے کو گالی دیتا ہے، جبکہ میں زمانہ ہوں، میرے ہاتھ میں اختیار ہے، میں دن رات کو الٹ پلٹ کرتا ہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب خلق العالم/حدیث: 10224]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4826، 7491، ومسلم: 2246، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7245 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7244»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4826
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں