الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5479. 4- باب قوله: إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَهُمْ(12)
”بے شک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے، ایسی جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا، وہ (دنیا میں) نفع اٹھاتے ہیں اور بالکل اسی طرح کھاتے ہیں جیسے چوپائے کھاتے ہیں، اور آگ ہی ان کا مستقل ٹھکانا ہے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13286 (کل: 63 مقامات، 20 کتب)
صحیفہ ہمام بن منبہ: 113
سنن دارمی: 2080
مسند الحمیدی: 685
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1673
مسند الشهاب: 138
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3694
21 تا 30
حدیث نمبر: 5020
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ نَافِعًا ، قَالَ: رَأَى ابْنُ عُمَرَ مِسْكِينًا، فَجَعَلَ يُدْنِيهِ، وَيَضَعُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَجَعَلَ يَأْكُلُ أَكْلًا كَثِيرًا، فَقَالَ لِي: لَا تُدْخِلَنَّ هَذَا عَلَيَّ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ الْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ".
نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک مسکین آدمی کو دیکھا، انہوں نے اسے قریب بلا کر اس کے آگے کھانا رکھا، وہ بہت سا کھانا کھا گیا، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ دیکھ کر مجھ سے فرمایا: آئندہ یہ میرے پاس نہ آئے، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5020]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5393، م: 2060.
حدیث نمبر: 5438
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ وَاقِدٍ ، سَمِعْتُ نَافِعًا ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى ابْنَ عُمَرَ ، فَجَعَلَ يُلْقِي إِلَيْهِ الطَّعَامَ، فَجَعَلَ يَأْكُلُ أَكْلًا كَثِيرًا، فَقَالَ لِنَافِعٍ: لَا تُدْخِلَنَّ هَذَا عَلَيَّ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ".
نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک مسکین آدمی کو دیکھا، انہوں نے اسے قریب بلا کر اس کے آگے کھانا رکھا، وہ بہت سا کھانا کھا گیا، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ دیکھ کر مجھ سے فرمایا: آئندہ یہ میرے پاس نہ آئے، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5438]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 5393، م :2060.
حدیث نمبر: 6321
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَإِنَّ الْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مؤمن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6321]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2060
حدیث نمبر: 7497
(حديث مرفوع) حَدَّثَنِي يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُسْلِمُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7497]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 5396، م: 2026، محمد بن إسحاق متابع.
حدیث نمبر: 9377
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9377]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح خ : 5396 ، م : 2062
حدیث نمبر: 9621
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو . ح وَيَزِيدُ قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9621]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 5396، م: 2062
حدیث نمبر: 9874
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَبَهْزٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ بَهْزٌ فِي حَدِيثِهِ: قَالَ: أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ الْمَعْنَى , يُحَدِّثُ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ كَافِرٌ، فَكَانَ يَأْكُلُ أَكْلًا كَثِيرًا، ثُمَّ إِنَّهُ أَسْلَمَ فَكَانَ يَأْكُلُ أَكْلًا قَلِيلًا، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: " إِنَّ الْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ، وَإِنَّ الْمُسْلِمَ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی جو کافر تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بہت سا کھانا کھا گیا بعد میں اس نے اسلام قبول کرلیا تو بہت تھوڑا کھانا کھایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9874]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5397، م: 2062
حدیث نمبر: 685
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: قِيلَ لابْنِ عُمَرَ: إِنَّ أَبَا نَهِيكٍ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ يَأْكُلُ أَكْلا كَثِيرًا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ" ، قَالَ الرَّجُلُ: أَمَّا أَنَا فَأُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ.
عمر و بن دینار کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: مکہ کا ایک شخص ابونہیک بہت زیادہ کھاتا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بولے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: تو وہ صاحب بولے: جہاں تک میرا تعلق ہے، تو میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتا ہوں۔ [مسند الحميدي/حدیث: 685]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5393، 5394، 5395، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2060، 2061، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5238، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6740، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1818، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2084، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3257، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 4809»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1673
حَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَأْكُلُ الْمُسْلِمُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان ایک آنت میں کھاتا ہے، اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1673]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5396، 5397، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2062، 2063، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 161، 162، 5235، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 6741، 6866، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1819، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2086، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3256، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7613، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 9»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 138
138 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَامِدِ بْنِ ثَرْثَالٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْعَطَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْأَزْرَقُ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ الْأَزْدِيُّ، وَكَانَ قُرَّةَ عَيْنٍ، ثنا سُفْيَانُ يَعْنِي الثَّوْرِيَّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًي وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ»
سیدنا جابر اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 138]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 5393، و مسلم: 2061، و ابن ماجه: 3257، وترمذي: 1818،»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث کے علماء کرام نے کئی مفہوم بیان کیے ہیں لیکن ہمارے نزدیک راجح یہ ہے کہ یہ حدیث اپنے ظاہر پر محمول نہیں کیونکہ تمام انسان خواہ نیک ہوں یا بد، مسلم ہوں یا کافر، ان سب کی خلقت ایک جیسی ہے۔ ایسا نہیں کہ ایک انسان کی تو ایک آنت ہو اور دوسرے کی سات ہوں۔ اگر ہم تجربہ کریں اور جراحی کریں تو یہی نظر آئے گا کہ جس طرح مومن کی ایک آنت ہے اسی طرح کافر کی بھی ایک ہی آنت ہے۔ لہٰذا یہ حدیث اپنے ظاہر پر محمول نہیں بلکہ تشبیہ اور تمثیل پر محمول ہوگی، اور وہ ہے ”دنیا کی رغبت“ مطلب یہ کہ کا فرصرف دنیا میں رغبت رکھتا ہے اس کی فکر اور جدوجہد صرف اپنا پیٹ بھرنے کے لیے ہوتی ہے اور مومن کو اللہ تعالیٰ نے قناعت بخشی ہے، وہ دنیا سے اتنا حصہ لیتا ہے جس سے اس کی گزران ہو جائے، باقی اس کی ساری فکر اور تگ و دو دین اور آخرت کے لیے ہوتی ہے۔
علامہ طحاوی نے فرمایا: میں نے ابن ابی عمران سے سنا وہ کہتے تھے کہ ایک قوم اس حدیث کو دنیا میں رغبت پر محمول کرتی ہے جیسے کہتے ہیں کہ فلاں آدمی دنیا کو کھا رہا ہے یعنی دنیا میں رغبت رکھتا ہے اور دنیا پر حرص کرتا ہے، مومن ایک آنت میں کھاتا ہے کیونکہ اسے دنیا سے بے رغبتی ہوتی ہے اور کافرسات آنتوں میں کھاتا ہے کیونکہ اسے دنیا میں رغبت ہوتی ہے اور اس قوم نے اس حدیث کو طعام (کھانے) پر محمول نہیں کیا، وہ کہتے ہیں کہ ہم نے دیکھا ہے کہ کئی مومن کافر سے زیادہ کھاتے ہیں اور اگر اس حدیث کی طعام سے تاویل کیا جائے تو حدیث کا معنی محال (مشکل) ہوگا۔ [شرح مشكل الآثار: 5/ 258]
اس حدیث کے علماء کرام نے کئی مفہوم بیان کیے ہیں لیکن ہمارے نزدیک راجح یہ ہے کہ یہ حدیث اپنے ظاہر پر محمول نہیں کیونکہ تمام انسان خواہ نیک ہوں یا بد، مسلم ہوں یا کافر، ان سب کی خلقت ایک جیسی ہے۔ ایسا نہیں کہ ایک انسان کی تو ایک آنت ہو اور دوسرے کی سات ہوں۔ اگر ہم تجربہ کریں اور جراحی کریں تو یہی نظر آئے گا کہ جس طرح مومن کی ایک آنت ہے اسی طرح کافر کی بھی ایک ہی آنت ہے۔ لہٰذا یہ حدیث اپنے ظاہر پر محمول نہیں بلکہ تشبیہ اور تمثیل پر محمول ہوگی، اور وہ ہے ”دنیا کی رغبت“ مطلب یہ کہ کا فرصرف دنیا میں رغبت رکھتا ہے اس کی فکر اور جدوجہد صرف اپنا پیٹ بھرنے کے لیے ہوتی ہے اور مومن کو اللہ تعالیٰ نے قناعت بخشی ہے، وہ دنیا سے اتنا حصہ لیتا ہے جس سے اس کی گزران ہو جائے، باقی اس کی ساری فکر اور تگ و دو دین اور آخرت کے لیے ہوتی ہے۔
علامہ طحاوی نے فرمایا: میں نے ابن ابی عمران سے سنا وہ کہتے تھے کہ ایک قوم اس حدیث کو دنیا میں رغبت پر محمول کرتی ہے جیسے کہتے ہیں کہ فلاں آدمی دنیا کو کھا رہا ہے یعنی دنیا میں رغبت رکھتا ہے اور دنیا پر حرص کرتا ہے، مومن ایک آنت میں کھاتا ہے کیونکہ اسے دنیا سے بے رغبتی ہوتی ہے اور کافرسات آنتوں میں کھاتا ہے کیونکہ اسے دنیا میں رغبت ہوتی ہے اور اس قوم نے اس حدیث کو طعام (کھانے) پر محمول نہیں کیا، وہ کہتے ہیں کہ ہم نے دیکھا ہے کہ کئی مومن کافر سے زیادہ کھاتے ہیں اور اگر اس حدیث کی طعام سے تاویل کیا جائے تو حدیث کا معنی محال (مشکل) ہوگا۔ [شرح مشكل الآثار: 5/ 258]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح