🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5651. 4- باب قوله: عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ (30) وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَةً وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا وَلَا يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْمُؤْمِنُونَ وَلِيَقُولَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ وَالْكَافِرُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَذَا مَثَلًا كَذَلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكْرَى لِلْبَشَرِ(31)
اللہ تعالیٰ کا ارشاد کہ ”اس دوزخ پر انیس فرشتے مقرر ہیں، اور ہم نے دوزخ کے نگران صرف فرشتوں ہی کو بنایا ہے، اور ہم نے ان کی اس تعداد کو منکرین کے لیے محض ایک آزمائش بنایا ہے تاکہ اہل کتاب یقین کر لیں اور ایمان والوں کے ایمان میں مزید پختگی پیدا ہو، اور اہل کتاب اور مومن کسی شک میں نہ رہیں، اور تاکہ وہ لوگ جن کے دلوں میں نفاق کا مرض ہے اور کفار یہ کہیں کہ اللہ کی اس عجیب مثال سے کیا مراد ہے؟ اسی طرح اللہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت عطا فرماتا ہے، اور آپ کے رب کے لشکروں کو خود اس کے سوا کوئی نہیں جانتا، اور یہ تو انسانوں کے لیے محض ایک نصیحت و یاد دہانی ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13643 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
الجامع الكامل: 13643، 500، 12695، 13721، 16448
صحیح مسلم: 7164
سنن ترمذی: 2573
مشکوۃ المصابیح: 5666
مصنف ابن ابی شیبہ: 36828
المستدرک علی الصحیحین: 8973
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18582
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8001
المعجم الکبیر للطبرانی: 10390
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18582
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُجَاءُ بِجَهَنَّمَ تُقَادُ بِسَبْعِينَ أَلْفَ زِمَامٍ، مَعَ كُلِّ زِمَامٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يَجُرُّونَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(قیامت کے دن) جہنم کو یوں لایا جائے گا کہ ستر ہزار لگاموں کے ذریعے اسے کھینچا جا رہا ہو گا، اور ہر ایک لگام کے ہمراہ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حفص بن عمر بن صباح کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18582]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10426)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2842، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2573، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8796، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10428»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8001
«يؤتى بجهنم يومئذ لها سبعون ألف زمام مع كل زمام سبعون ألف ملك يجرونها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس دن جہنم کو لایا جائے گا، اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی، ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8001]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م ت] عن ابن مسعود. مختصر مسلم 1975، ك 4/596.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10390
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يُجَاءُ بِجَهَنَّمَ تُقَادُ بِسَبْعِينَ أَلْفَ زِمَامٍ، مَعَ كُلِّ زِمَامٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يَجُرُّونَهَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم کو ستر ہزار لگاموں سے کھینچ کر لایا جائے گا، ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے گھسیٹ رہے ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10390]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 192، حدیث 10428»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2842، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8856، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2573، 2573 (م)، والبزار فى «مسنده» برقم: 1753، 1754، 1755، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35254، 35305»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں