الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5709. 3- باب قوله: وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ الْإِنْسَانُ وَأَنَّى لَهُ الذِّكْرَى (23)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی تفسیر میں ہے کہ ”اور اس روز جہنم (سامنے) لائی جائے گی، اس دن انسان نصیحت حاصل کرے گا، مگر (اب) اسے نصیحت کہاں فائدہ دے سکے گی؟“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13721 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
صحیح مسلم: 7164
سنن ترمذی: 2573
مشکوۃ المصابیح: 5666
مصنف ابن ابی شیبہ: 36828
المستدرک علی الصحیحین: 8973
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18582
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8001
المعجم الکبیر للطبرانی: 10390
11 تا 13
حدیث نمبر: 18582
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُجَاءُ بِجَهَنَّمَ تُقَادُ بِسَبْعِينَ أَلْفَ زِمَامٍ، مَعَ كُلِّ زِمَامٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يَجُرُّونَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(قیامت کے دن) جہنم کو یوں لایا جائے گا کہ ستر ہزار لگاموں کے ذریعے اسے کھینچا جا رہا ہو گا، اور ہر ایک لگام کے ہمراہ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حفص بن عمر بن صباح کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18582]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10426)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2842، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2573، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8796، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10428»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 8001
«يؤتى بجهنم يومئذ لها سبعون ألف زمام مع كل زمام سبعون ألف ملك يجرونها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس دن جہنم کو لایا جائے گا، اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی، ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8001]
”اس دن جہنم کو لایا جائے گا، اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی، ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8001]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م ت] عن ابن مسعود. مختصر مسلم 1975، ك 4/596.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10390
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يُجَاءُ بِجَهَنَّمَ تُقَادُ بِسَبْعِينَ أَلْفَ زِمَامٍ، مَعَ كُلِّ زِمَامٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يَجُرُّونَهَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم کو ستر ہزار لگاموں سے کھینچ کر لایا جائے گا، ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے گھسیٹ رہے ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10390]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 192، حدیث 10428»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2842، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8856، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2573، 2573 (م)، والبزار فى «مسنده» برقم: 1753، 1754، 1755، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35254، 35305»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2842، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8856، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2573، 2573 (م)، والبزار فى «مسنده» برقم: 1753، 1754، 1755، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35254، 35305»