الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5726. 1- باب قوله: وَالضُّحَى (1) وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى (2) مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى (3)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشادِ گرامی کے بیان میں کہ ”قسم ہے چاشت کے وقت کی، اور رات کی جب وہ سکون کے ساتھ چھا جائے، آپ کے پروردگار نے نہ تو آپ کو چھوڑا ہے اور نہ ہی وہ (آپ سے) بیزار ہوا ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13743 (کل: 21 مقامات، 9 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 1175
الفتح الربانی: 8831
21 تا 21
حدیث نمبر: 1698
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا الْأَسْوَدُ ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ ، قَالَ: اشْتَكَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَقُمْ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا مُحَمَّدُ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ شَيْطَانُكَ قَدْ تَرَكَكَ، لَمْ نَرَهُ قَرُبَكَ مُنْذُ لَيْلَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثٍ " فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى.
اسود بن قیس بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوگئے تو دو یا تین راتیں (تہجد کے لیے) نہ اٹھ سکے، تو ایک عورت نے کہا: اے محمد، مجھے امید ہے کہ تمہارے شیطان نے تمہیں چھوڑ دیا ہے، ہم نے اسے دو یا تین راتوں سے تمہارے قریب نہیں دیکھا، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”قسم ہے چاشت کے وقت کی اور رات کی جب وہ چھا جائے، تیرے رب نے نہ تجھے چھوڑا اور نہ ناراض ہوا“ [سورۃ الضحیٰ: 2] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1698]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 173، حدیث 1711»