الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5809. 54- باب ثواب العبد إذا أحسن عبادة ربه ونصح سيده
”اس غلام کے اجر و ثواب کا بیان جو اپنے پروردگار کی بندگی حسن و خوبی کے ساتھ بجا لائے اور اپنے آقا کے حق میں خیر خواہی و وفاداری سے کام لے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 14014 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
الجامع الكامل: 14014
صحیح بخاری: 2549
صحیح مسلم: 4324
اللؤلؤ والمرجان: 1081
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6777
حدیث نمبر: 14014
14014- عن أبي هريرة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: نعم ما لأحدهم يحسن عبادة ربه وينصح لسيده وفي لفظ: نعما للمملوك أن يتوفى يحسن عبادة الله، وصحابة سيده، نعما له.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في العتق (2549) من طريق الأعمش، حدثنا أبو صالح، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 2549
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نِعْمَّا لِأَحَدِهِمْ يُحْسِنُ عِبَادَةَ رَبِّهِ وَيَنْصَحُ لِسَيِّدِهِ".
ہم سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، انہوں نے اعمش سے، ان سے ابوصالح نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کتنا اچھا ہے کسی کا وہ غلام جو اپنے رب کی عبادت تمام حسن و خوبی کے ساتھ بجا لائے اور اپنے مالک کی خیر خواہی بھی کرتا رہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب العتق/حدیث: 2549]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کتنا اچھا ہے کسی کا وہ غلام جو اپنے رب کی عبادت اچھی طرح کرتا ہے اور اپنے آقا کی خیر خواہی بھی کرتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب العتق/حدیث: 2549]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1667 ترقیم شاملہ: -- 4324
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نِعِمَّا لِلْمَمْلُوكِ أَنْ يُتَوَفَّى يُحْسِنُ عِبَادَةَ اللَّهِ وَصَحَابَةَ سَيِّدِهِ نِعِمَّا لَهُ ".
ہمام بن منبہ نے کہا: یہ احادیث ہیں جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیں، انہوں نے کئی احادیث بیان کیں، ان میں سے یہ بھی تھی: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی غلام کا اس حال میں فوت ہو جانا کیا خوب ہے کہ وہ اللہ کی بندگی اور اپنے آقا کی خدمت اچھے طریقے سے کر رہا تھا! اس کے لیے کیا خوب ہے یہ (زندگی)۔ [صحيح مسلم/كتاب الأيمان/حدیث: 4324]
امام صاحب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہمام بن منبہ کے صحیفہ کے واسطہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی غلام اور مملوک کے لیے بہت ہی اچھی اور کامیابی کی بات ہے کہ اسے موت ایسی حالت میں آئے کہ وہ اپنے اللہ کا بہترین عبادت گزار اور اپنے آقا کا بہترین رفیق و ساتھی ہو، اس کے لیے کامرانی ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأيمان/حدیث: 4324]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1667
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1081
1081 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نِعْمَ مَا لأَحَدِهِمْ يُحْسِنُ عِبَادَةَ رَبِّهِ، وَيَنْصَحُ لِسَيِّدِهِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کتنا اچھا ہے کسی کا وہ غلام جو اپنے رب کی عبادت تمام حسن و خوبی کے ساتھ بجا لائے اور اپنے مالک کی خیر خواہی بھی کرتا رہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأيمان/حدیث: 1081]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 49 كتاب العتق: 16 باب العبد إذا أحسن عبادة ربه ونصح سيده»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 6777
«نعما لمملوك أن يتوفى يحسن عبادة ربه وينصح لسيده نعما له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس غلام کے لیے کیا ہی اچھی بات ہے جو اپنے رب کی اچھی عبادت کرتا ہو اور اپنے مالک کا خیرخواہ ہو اور اسی حالت میں فوت ہو جائے، اس کے لیے کیا ہی اچھی بات ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف النون./حدیث: 6777]
”اس غلام کے لیے کیا ہی اچھی بات ہے جو اپنے رب کی اچھی عبادت کرتا ہو اور اپنے مالک کا خیرخواہ ہو اور اسی حالت میں فوت ہو جائے، اس کے لیے کیا ہی اچھی بات ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف النون./حدیث: 6777]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق ت] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح