🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. 34- باب حسن إسلام المرء
آدمی کے حسنِ اسلام کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 141 (کل: 86 مقامات، 22 کتب)
الجامع الكامل: 141، 593، 4393، 12331، 15080، 15081
صحیح بخاری: 42، 1894، 5927، 7501، 7538
صحیح مسلم: 334، 336، 2704، 2707
سنن ترمذی: 764
سنن نسائی: 2216، 2217، 2219، 2220، 2221
سنن ابن ماجہ: 1638
مسند اسحاق بن راہویہ: 403، 419
سنن دارمی: 1807، 1808
مشکوۃ المصابیح: 44
مسند احمد: 7195، 7296، 7493، 7607، 7788، 8057، 8058، 9112، 9138، 9275، 9322، 9714، 9888، 9912، 9946، 9999، 10026، 10145، 10175، 10218، 10505، 10540، 10554، 10691، 10692، 10693، 10884، 8571 /1
مسند الحمیدی: 1040
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 634
صحیح ابن خزیمہ: 1896، 1897
اللؤلؤ والمرجان: 80، 706
الفتح الربانی: 8898
صحیح ابن حبان: 228، 381، 382، 384، 3422، 3423، 3424
السنن الكبرى للبيهقي: 8332، 8507، 8508، 8509
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5080
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 287، 1907، 3877
المعجم الکبیر للطبرانی: 1224
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1005، 5947، 6282
المعجم الاوسط: 1942، 3023، 4390، 9040، 9042
71 تا 80
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8507
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُرَادِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبِ بْنِ مُسْلِمٍ الْقُرَشِيُّ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ، أنبأ يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ:" كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ هُوَ لَهُ إِلَّا الصَّوْمَ هُوَ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ حَرْمَلَةَ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ وَقَالَ: قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ وَذَكَرَهُ ⦗٥٠٢⦘.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: ابنِ آدم کا ہر عمل اس کے لیے ہے سوائے روزے کے کیونکہ وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا، مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے کہ روزے دار کے منھ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کستوری سے بھی زیادہ پسندیدہ ہے۔“
(صحیح مسلم میں ابنِ وہب کی حدیث حرملہ کے حوالے سے بیان کی گئی ہے جس میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”ابنِ آدم کا ہر عمل۔“) [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8507]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8508
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ، يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنَّمَا يَتْرُكُ شَهْوَتَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ مِنْ أَجْلِي وَالصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ كُلُّ حَسَنَةٍ بِعَشْرَةِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ إِلَّا الصِّيَامَ فَهُوَ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے ہاں کستوری کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے: وہ اپنی خواہشات، کھانے اور پینے کو میری وجہ سے چھوڑتا ہے، روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا، اور ہر نیکی دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا دی جاتی ہے سوائے روزے کے کہ وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8508]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8509
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، قَالَا: ثنا الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ أَبُو الْفَضْلِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ يُضَاعِفُ الْحَسَنَةَ عَشْرَةَ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِلَّا الصَّوْمَ فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ يَدَعُ طَعَامَهُ وَشَهْوَتَهُ مِنْ أَجْلِي، لِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ فَرْحَةٌ عِنْدَ فِطْرِهِ وَفَرْحَةٌ عِنْدَ لِقَاءِ رَبِّهِ، وَلَخُلُوفُ فِيهِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ، الصَّوْمُ جُنَّةٌ الصَّوْمُ جُنَّةٌ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْأَشَجِّ عَنْ وَكِيعٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم کا ہر عمل بڑھا دیا جاتا ہے کہ ہر نیکی دس سے سات سو گنا تک بڑھا دی جاتی ہے۔ اللہ سبحانہ نے فرمایا: سوائے روزے کے کیونکہ وہ میرے لیے ہے اور اس کی جزا بھی دوں گا کیونکہ وہ کھانے پینے اور شہوت کو میری وجہ سے ترک کر دیتا ہے اور روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہوں گی: ایک خوشی افطار کے وقت اور دوسری خوشی اپنے رب سے ملاقات کے وقت، البتہ روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کو کستوری سے بھی زیادہ پسندیدہ ہے۔ روزہ ڈھال ہے، روزہ ڈھال ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8509]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5080
وَعَنْ قَتَادَةَ عَنْ جُرَيِّ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ بَشِيرِ ابْنِ الْخَصَاصِيَةِ قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَصْحَابُنَا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَرْوِيهِ عَنْ رَبِّهِ تَعَالَى قَالَ:" الصَّوْمُ جُنَّةٌ يُجَنُّ بِهَا عَبْدِي مِنَ النَّارِ، وَالصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، يَدَعُ طَعَامَهُ وَشَهْوَتَهُ مِنْ أَجْلِي.
وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ بِنَحْوِ هَذَا، وَحَدِيثُ بَشِيرٍ أَخْرَجْتُهُ ; لِأَنَّ إِسْنَادَهُمَا وَاحِدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَجُرَيُّ بْنُ كُلَيْبٍ وَثَّقَهُ قَتَادَةُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
قتادہ نے جری بن کلیب کے حوالے سے بشیر بن خصاصیہ کا یہ بیان نقل کیا ہے ہمارے اصحاب نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات نقل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”روزہ ایک ڈھال ہے، جس کے ذریعے میرا بندہ جہنم سے بچاؤ کرتا ہے روزہ میرے لئے ہے، اور میں اس کی جزا دوں گا وہ میری خاطر اپنے کھانے اور خواہش کو ترک کر دیتا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہو گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، جو اس کی مانند ہے، اور سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو میں نے (یہاں) نقل کیا ہے، کیونکہ ان دونوں کی سند ایک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ جری بن کلیب نامی راوی کو قتادہ نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5080]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 7054، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1151»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 287
«إذا أحسن أحدكم إسلامه فكل حسنة يعملها يكتب له عشرة أمثالها إلى سبعمائة ضعف, وكل سيئة يعملها يكتب له مثلها حتى يلقى الله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی اپنے اسلام کو عمدہ بنا لے، تو وہ جو بھی نیکی کرتا ہے اس کے لیے اس کی مثل دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک بڑھا کر لکھی جاتی ہے، اور وہ جو بھی برائی کرتا ہے اس کے لیے بس اسی کے برابر لکھی جاتی ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ سے جا ملے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 287]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1907
«إن الله تعالى يقول: إن الصوم لي وأنا أجزي به إن للصائم فرحتين: إذا أفطر فرح وإذا لقي الله تعالى فجزاه فرح والذي نفس محمد بيده لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: روزہ خاص میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: جب وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا تو اپنے رب کے عطا کردہ ثواب سے خوش ہوگا، اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پاکیزہ اور پسندیدہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1907]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ن] عن أبي هريرة وأبي سعيد معا. مسلم 3/158، مختصر مسلم 571.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3877
«الصيام جنة وإذا كان أحدكم صائما فلا يرفث ولا يجهل وإن امرؤ قاتله أو شاتمه فليقل: إني صائم مرتين والذي نفسي بيده لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك يترك طعامه وشرابه وشهوته من أجلي الصيام لي وأنا أجزي به والحسنة بعشر أمثالها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”روزہ ڈھال ہے، اور جب تم میں سے کوئی روزے سے ہو تو نہ بےہودہ بات کرے اور نہ جہالت کا کام کرے، اور اگر کوئی آدمی اس سے لڑے یا اسے گالی دے تو وہ دو مرتبہ کہے: میں روزے سے ہوں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ عمدہ ہے۔ وہ اپنا کھانا، اپنا پینا اور اپنی خواہش میری خاطر چھوڑ دیتا ہے، روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا، اور نیکی اپنی مثل سے دس گنا بڑھ کر لکھی جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3877]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1224
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ الرَّقَّامُ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ ، ثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ الرَّقَاشِيُّ ، قَالَا: ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ جُرَيِّ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ الْخَصَاصِيَّةِ ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَصْحَابُنَا ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَرْوِي عَنْ رَبِّهِ تَعَالَى: الصَّوْمُ جُنَّةٌ، يُجَنُّ بِهَا عَبْدِي مِنَ النَّارِ، وَالصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، يَدَعُ طَعَامَهُ وَشَهْوَتَهُ مِنْ أَجْلِي، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ عِنْدَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَطْيَبُ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ.
جری بن کلیب سیدنا بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، اور ہمیں ہمارے ساتھیوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب تعالیٰ سے روایت کرتے ہوئے فرمایا: ”روزہ ڈھال ہے، جس سے میرا بندہ آگ سے بچتا ہے، اور روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، وہ میری خاطر اپنا کھانا اور اپنی خواہش چھوڑ دیتا ہے، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ عزوجل کے نزدیک قیامت کے دن مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ عمدہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1224]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 45، حدیث 1235»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1005
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏إِنَّ اللهَ يَقُولُ: إِنَّ الصَّوْمَ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ: إِذَا أَفْطَرَ فَرِحَ، وَإِذَا لَقِيَ اللهَ فَرِحَ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید خدری اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ اور روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: جب وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے، اور جب اللہ سے ملے گا تو خوش ہوگا۔ اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1005]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1151، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2213، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10626، 10966، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1900، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10198، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8487، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2758، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1000»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5947
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَهُ: الْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ، إِلَّا الصَّوْمَ فَهُوَ لِي، وَأَنَا أَجْزِي بِهِ ؛ يَتْرُكُ الطَّعَامَ وَالشَّهْوَةَ، وَيَتْرُكُ الشَّرَابَ لِشَهْوَتِهِ مِنْ أَجْلِي، هُوَ لِي، وَأَنَا أَجْزِي بِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابنِ آدم کا ہر عمل اسی کے لیے ہے، ایک نیکی کا اجر دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک (بڑھا کر دیا جاتا ہے)، سوائے روزے کے، کیونکہ وہ (خاص) میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا؛ بندہ اپنے کھانے، اپنی شہوت اور اپنی پینے کی رغبت کو محض میری خاطر ترک کر دیتا ہے، پس روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا صلہ عطا فرماؤں گا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5947]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1805، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1151، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 764، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2214، 2215، 2216، 2217، 2218، 2219، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7134، 7636، 7730، 8893، 9819، 10313، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1770، وأخرجه فتح الباري برقم: 1449، 1795، 1796، 6126، 6190، 7054، 7100، وأخرجه مسند البزار برقم: 1874، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1896، 1897، 1898، 1900، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10198، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 954، 1963، 3047، 8487، 9036، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7973، 8237، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5921»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں