الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
6003. 16- باب الرجل يدعو بالطعام في بيته
اس شخص کے بیان میں جو اپنے گھر میں کھانے کی دعوت دیتا ہے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 14459 (کل: 61 مقامات، 16 کتب)
صحیح بخاری: 456، 1493، 2155، 2156، 2168، 2536، 2561، 2565، 2578، 2717، 2726، 5097، 5279، 5284، 5430، 6717، 6751، 6754، 6757، 6758
سنن ابن ماجہ: 2076
سنن دارمی: 2327
مشکوۃ المصابیح: 1825
مسند احمد: 25452
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1160
صحیح ابن خزیمہ: 2449
اللؤلؤ والمرجان: 961
صحیح ابن حبان: 5116
مسند امام شافعی: 1262
61 تا 61
حدیث نمبر: 21665
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ رَبِيعَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ فِي بَرِيرَةَ ثَلَاثُ سُنَنٍ: خُيِّرَتْ عَلَى زَوْجِهَا حِينَ أُعْتِقَتْ، وَأُهْدِيَ لَهَا لَحْمٌ، فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالْبُرْمَةُ عَلَى ⦗٥٥٢⦘ النَّارِ، فَدَعَا بِطَعَامٍ فَأُتِيَ بِخُبْزٍ وَأَدَمٍ مِنْ أَدَمِ الْبَيْتِ، فَقَالَ:" أَلَمْ أَرَ بُرْمَةً عَلَى النَّارِ فِيهَا لَحْمٌ؟"، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، ذَلِكَ لَحْمٌ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ، فَكَرِهْنَا أَنْ نُطْعِمَكَ مِنْهُ، فَقَالَ:" هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ، وَهُوَ مِنْهَا لَنَا هَدِيَّةٌ". وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا:" إِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ وَغَيْرِهِ، عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي الطَّاهِرِ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.
قاسم بن محمد، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ بریرہ (رضی اللہ عنہا) کے بارے میں تین طریقے (سنتیں) ثابت ہوئیں:
1. آزادی کے بعد انہیں ان کے خاوند کے بارے میں اختیار دیا گیا، 2. انہیں گوشت تحفے میں دیا گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہنڈیا آگ پر چڑھی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا طلب فرمایا تو روٹی اور گھر کا (عام) سالن پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں نے چولہے پر رکھی ہوئی ہنڈیا میں گوشت نہیں دیکھا؟“ عرض کیا گیا: یہ بریرہ پر صدقہ کیا گیا ہے، تو ہم نے ناپسند کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھلائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ، وَلَنَا هَدِيَّةٌ» ”وہ اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“ اور (3) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ «الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ» ”ولاء (وراثت کا حق) آزاد کرنے والے کے لیے ہی ہوتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المكاتب/حدیث: 21665]

تخریج الحدیث: «ضعيف۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
ضعيف