🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
533. 1- باب ما جاء في سقوط الصلاة والصوم عن الحائض والنُّفساء، وتوقيت أربعين يوماً للنُّفَساء
حائضہ اور نفاس والی عورت سے نماز اور روزے کے ساقط ہو جانے اور نفاس والی عورت کے لیے چالیس دن کی مدت مقرر کرنے کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 1505 (کل: 16 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: 1505، 4620
صحیح مسلم: 761، 763
سنن ابوداود: 262، 263
سنن نسائی: 382، 2320
مشکوۃ المصابیح: 2032
مسند احمد: 24036، 25951
الفتح الربانی: 933
صحیح ابن حبان: 1349
السنن الكبرى للبيهقي: 1475، 8112
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2637
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 933
عَنْ مُعَاذَةَ قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ فَقُلْتُ: مَا بَالُ الْحَائِضِ تَقْضِي الصَّوْمَ وَلَا تَقْضِي الصَّلَاةَ؟ فَقَالَتْ: أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ؟ قُلْتُ: لَسْتُ بِحَرُورِيَّةٍ وَلَكِنِّي أَسْأَلُ، قَالَتْ: قَدْ كَانَ يُصِيبُنَا ذَلِكَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَنُؤْمَرُ وَلَا نُؤْمَرُ، فَيَأْمُرُ بِقَضَاءِ الصَّوْمِ وَلَا يَأْمُرُ بِقَضَاءِ الصَّلَاةِ
معاذہ کہتی ہیں: میں نے سیدہ عائشہؓ سے سوال کیا: کیا وجہ ہے کہ حائضہ خاتون روزوں کی قضائی دیتی ہے اور نماز کی قضائی نہیں دیتی؟ انھوں نے مجھ سے کہا: کیا تو حروراء علاقے سے ہے؟ میں نے کہا: جی میں حروریہ نہیں ہوں، ویسے سوال کر رہی ہوں، پس انھوں نے کہا: ہمیں یہ حیض آتا تھا، جبکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوتی تھیں، تو ہمیں (کچھ کا) حکم دیا جاتا تھا اور (کچھ کا) ہمیں حکم نہیں دیا جاتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزوں کی قضائی کا حکم دیتے تھے اور نمازوں کی قضائی کا حکم نہیں دیتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحيض والإستحاضة والنفاس/حدیث: 933]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 321، ومسلم: 335، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25951 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26477»
وضاحت: فوائد: … حائضہ خاتون کے مسائل معروف ہیں کہ وہ ان ایام میں نہ نماز ادا کر سکتی ہے اور نہ روزہ رکھ سکتی ہے، البتہ بعد میں روزوں کی قضائی دے گی، چونکہ بیت اللہ کے طواف کو بھی نماز کہا گیا ہے، اس لیے وہ اس حالت میں طواف بھی نہیں کر سکتی، جب حائضہ کا خون ختم ہو جائے گا تو وہ غسل کر کے پاک ہو جائے گی۔ کوفہ کے قریب دو میل کے فاصلے پر ایک مقام کا نام حروراء تھا، خوارج سب سے پہلے اس مقام میں جمع ہوئے تھے، ان کا ایک گروہ اس امر کا قائل تھا کہ حائضہ عورت کو روزوں کی طرح نمازوں کی قضائی بھی دینی چاہیے، یہ ایک باطل نظریہ تھا، اس نظریے کو سامنے رکھ کر سیدہ عائشہؓ نے اس خاتون سے پوچھا تھا کہ اس کا تعلق خارجیوں سے تو نہیں ہے۔ اگلے ابواب میں حائضہ کے مزید احکام بیان کیے جا رہے ہیں۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 321
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1349
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلْتَ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلاةَ؟ فَقَالَتْ" أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ؟ قَدْ " كُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلا نَقْضِي، وَلا نُؤْمَرُ بِقَضَاءٍ" .
معاذہ رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: کیا حیض والی عورت نماز کی قضا کرے گی؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا تم حروریہ ہو؟ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں حیض آیا کرتا تھا، تو ہم نہ تو قضا کرتی تھیں اور نہ ہی ہمیں قضا کرنے کا حکم دیا گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1349]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 321، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 335، وابن الجارود فى "المنتقى"، 111، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1001، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1349، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 380، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2639، وأبو داود فى (سننه) برقم: 262، والترمذي فى (جامعه) برقم: 130، 787، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 631، 1670، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24670» «رقم طبعة با وزير 1346»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (255): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4620
4620. عن معاذة، قالت: سألت عائشة، فقلت: ما بالُ الحائض تقضي الصومَ ولا تقضي الصلاة؟ فقالت: أحرورية أنتِ؟ قلت: لستُ بحرورية، ولكني أسأل، قالت: يصيبنا ذلك فنؤمر بقضاء الصوم، ولا نؤمر بقضاء الصلاة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الحيض (321)، ومسلم في الحيض (335) من وجوه عن معاذة، قالت (فذكرته) واللفظ لمسلم.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1475
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، وَأَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَكِّي وَاللَّفْظُ لِأَبِي الْفَضْلِ قَالَا: ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثنا مَعْمَرٌ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلْتُ عَائِشَةَ: مَا بَالُ الْحَائِضِ تَقْضِي الصَّوْمَ وَلَا تَقْضِي الصَّلَاةَ؟ فَقَالَتْ لَهَا: أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ؟ فَقَالَتْ: لَسْتُ بِحَرُورِيَّةٍ وَلَكِنِّي أَسْأَلُكِ فَقَالَتْ: كَانَ يُصِيبُنَا ذَلِكَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّوْمِ وَلَا نُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّلَاةِ" قَالَ مَعْمَرٌ وَأَخْبَرَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ مُعَاذَةَ، عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ عَاصِمٍ وَأَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ حَمَّادٍ عَنْ أَيُّوبَ.
معاذہ عدویہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا: ”کیا حائضہ روزے کی قضا کرے گی اور نماز کی قضا نہیں کرے گی؟“ انہوں نے فرمایا: ”کیا تو حروریہ ہے؟“ اس نے کہا: ”میں حروریہ نہیں ہوں، لیکن میں نے آپ سے سوال کیا ہے۔“ انہوں نے کہا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہم کو (حیض) پہنچتا تھا تو ہمیں روزے کی قضا کا حکم دیا جاتا تھا لیکن نماز کی قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1475]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 351»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8112
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ يَعْنِي الصَّيْدَلَانِيَّ، وَجَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ يَعْنِي الْحَافِظَ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: ح وَأنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَكِّي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: مَا بَالُ الْحَائِضِ تَقْضِي الصَّوْمَ وَلَا تَقْضِي الصَّلَاةَ؟ فَقَالَتْ لَهَا:" أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ؟" فَقَالَتْ: لَسْتُ بِحَرُورِيَّةٍ، وَلَكِنِّي أَسْأَلُ، فَقَالَتْ:" كَانَ يُصِيبُنَا ذَلِكَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّوْمِ، وَلَا نُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّلَاةِ"، قَالَ مَعْمَرٌ: وَأَخْبَرَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
معاذہ عدویہ رحمہا اللہ فرماتی ہیں کہ ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ”حائضہ عورت کا کیا معاملہ ہے کہ روزے کی قضا کرتی ہے مگر نماز کی قضا نہیں کرتی؟“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”کیا تو حروریہ ہے؟“ اس نے کہا: ”میں حروریہ نہیں۔ بلکہ میں پوچھنا چاہتی ہوں۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہمارے ساتھ یہ معاملہ ہوتا تو ہمیں روزے کی قضا کا حکم دیا جاتا مگر نماز کی نہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8112]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2637
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى قَالَ: قُرِئَ عَلَى بِشْرِ بْنِ الْوَلِيدِ أَخْبَرَكُمْ أَبُو يُوسُفَ عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْهَا عَنِ الْحَائِضِ تَقْضِي الصِّيَامَ وَلَا تَقْضِي الصَّلَاةَ، فَقَالَتْ لَهَا: أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ؟ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَقْضِي الصِّيَامَ وَلَا نَقْضِي الصَّلَاةَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک خاتون نے ان سے اس حائضہ عورت کے متعلق سوال کیا جو روزوں کی قضا تو کرتی ہے لیکن نماز کی قضا نہیں کرتی، تو آپ رضی اللہ عنہا نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم حروریہ (خارجی) ہو؟ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ہوا کرتی تھیں تو ہم روزوں کی قضا تو کرتی تھیں لیکن نمازوں کی قضا نہیں کرتی تھیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2637]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 315، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 335، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 130، 787، وأخرجه سنن النسائي برقم: 382، 2318، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 262، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 631، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23516، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 979، 980، 986، 988، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1001، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1349، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2629»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں