🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6241. باب حديث أبي اليسر وجابر بن عبدالله في الزهد والرقاق
زہد (دنیا سے بے رغبتی) اور رِقاق (دلوں کو نرم کرنے والی باتوں) کے بیان میں حضرت ابوالیسر اور حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی حدیث کا باب۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 15118 (کل: 39 مقامات، 11 کتب)
الجامع الكامل: 15118، 1398، 1422، 3130، 3849، 8714، 9665، 9675، 10951، 12051، 12527، 12642، 14671، 14811
صحیح مسلم: 7512، 7514، 7518
سنن ابوداود: 485، 1532
الادب المفرد: 187، 738
صحیح الادب المفرد: 138
مشکوۃ المصابیح: 2229، 5885
صحیح ابن حبان: 2265، 2266، 5044، 5742، 6524
المستدرک علی الصحیحین: 2255
السنن الكبرى للبيهقي: 447، 3606، 10975
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 644، 1500، 6582، 7267
المعجم الکبیر للطبرانی: 16428، 16429
31 تا 39
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 447
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ يَحْيَى الْآدَمِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ مِهْرَانَ السِّمْسَارُ، ثنا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَاهِدٍ أَبِي حَزْرَةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ فِي مَسْجِدِهِ، فَذَكَرَ قِصَّتَهُ قَالَ: فَقَالَ جَابِرٌ: فَذَهَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَمْ يقْضِي حَاجَتَهُ فَاتَّبَعْتُهُ بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَرَ شَيْئًا يَتَسَتَّرُ بِهِ، فَإِذَا شَجَرَتَانِ بِشَاطِيءِ الْوَادِي، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى إِحْدَاهُمَا، فَأَخَذَ غُصْنًا مِنْ أَغْصَانِهَا، فَقَالَ:" انْقَادِي عَلَيَّ بِإِذْنِ اللهِ تَعَالَى". فَانْقَادَتْ مَعَهُ كَالْبَعِيرِ الْمَخْشُوشِ الَّذِي يُصَانِعُ قَائِدَهُ، حَتَّى أَتَى الشَّجَرَةَ الْأُخْرَى، فَأَخَذَ بِغُصْنٍ مِنْ أَغْصَانِهَا، فَقَالَ:" انْقَادِي عَلَيَّ بِإِذْنِ اللهِ تَعَالَى". فَانْقَادَتْ مَعَهُ كَذَلِكَ، حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْمَنْصَفِ فِيمَا بَيْنَهُمَا لَأَمَ بَيْنَهُمَا يَعْنِي جَمَعَهُمَا فَقَالَ:" الْتَئِمَا عَلَيَّ بِإِذْنِ اللهِ تَعَالَى". ⦗١٥٣⦘ فَالْتَأَمَتَا. قَالَ جَابِرٌ: فَجَلَسْتُ أُحَدِّثُ نَفْسِي، فَحَانَتْ مِنِّي لَفْتَةٌ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُقْبِلٌ، وَإِذَا الشَّجَرَتَانِ قَدِ افْتَرَقَتَا، فَقَامَتْ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا عَلَى سَاقٍ، وَذَكَرَ بَاقِي الْحَدِيثِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ هَارُونَ بْنِ مَعْرُوفٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے گئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پانی کا ایک ڈول لے کر گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی ایسی چیز نہ دیکھی جس کی اوٹ میں چھپ جائیں، وادی کے کنارے پر دو درخت تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے ایک کی طرف گئے اور اس کی ایک ٹہنی پکڑ کر فرمایا: ”اللہ کے حکم پر میری مطیع بن جا۔“ تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایسے مطیع ہوگئی جیسے تابع اونٹ ہوتا ہے جو اپنے قائد کے ساتھ چلا کرتا ہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے درخت کے پاس آئے اور اس کی ایک ٹہنی کو پکڑ کر فرمایا: ”اللہ کے حکم کے ساتھ میرے لیے مطیع ہوجا۔“ تو وہ بھی اسی طرح مطیع ہوگئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو ملاتے ہوئے ان سے کہا: ”تم دونوں مجھ پر اللہ کے حکم سے متحد و متفق ہو جاؤ۔“ تو وہ دونوں جڑ گئیں، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں بیٹھ کر اپنے آپ سے باتیں کررہا تھا، میں نے ایک نظر دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اچانک سامنے تھے اور درخت الگ الگ ہوگئے تھے اور ہر ایک اپنی اپنی جگہ پر تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 447]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 2/3»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3606
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ يَحْيَى الْأَدَمِيُّ بِبَغْدَادَ أنبأ أَحْمَدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ مِهْرَانَ السِّمْسَارُ، ثنا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَاهِدٍ أَبِي حَرْزَةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ ⦗٤١٨⦘ الصَّامِتِ قَالَ: أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ فِي مَسْجِدِهِ فَقَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْجِدِنَا هَذَا وَفِي يَدِهِ عُرْجُونُ ابْنِ طَابٍ فَرَأَى فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ نُخَامَةً فَحَكَّهَا بِالْعُرْجُونِ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا، فَقَالَ:" أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنْ يُعْرِضَ اللهُ عَنْهُ؟" قَالَ: فَخَشَعْنَا ثُمَّ قَالَ:" أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنْ يُعْرِضَ اللهُ عَنْهُ؟" قَالَ: فَخَشَعْنَا ثُمَّ قَالَ:" أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنْ يُعْرِضَ اللهُ عَنْهُ؟" قَالَ: قُلْنَا: لَا أَيُّنَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ:" فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ يُصَلِّي فَإِنَّ اللهَ قِبَلَ وَجْهِهِ فَلَا يَبْصُقَنَّ قِبَلَ وَجْهِهِ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ وَلْيَبْصُقْ تَحْتَ رِجْلِهِ الْيُسْرَى فَإِنْ عَجَلَتْ بِهِ بَادِرَةٌ فَلْيَقُلْ هَكَذَا بِثَوْبِهِ" ثُمَّ طَوَى ثَوْبَهُ بَعْضَهُ عَلَى بَعْضٍ" أَرُونِي عَبِيرًا" فَقَامَ فَتًى مِنَ الْحِيِّ يَشْتَدُّ إِلَى أَهْلِهِ فَجَاءَ بِخَلُوقٍ فِي رَاحَتِهِ فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَهُ فِي رَأْسِ الْعُرْجُونِ، ثُمَّ لَطَخَ بِهِ عَلَى أَثَرِ النُّخَامَةِ قَالَ جَابِرٌ: فَمِنْ هُنَاكَ جَعَلْتُمُ الْخَلُوقَ فِي مَسَاجِدِكُمْ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ هَارُونَ بْنِ مَعْرُوفٍ وَقَالَ:" لِيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ تَحْتَ رِجْلِهِ الْيُسْرَى".
(ا) عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامت سے روایت ہے کہ ہم جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس ان کی مسجد میں آئے۔ انہوں نے بیان کیا کہ ہم مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ابن طاب نامی کھجور کی شاخ تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نظر دوڑائی تو مسجد کے قبلے کی طرف بلغم لگی ہوئی دیکھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے شاخ سے کھرچ ڈالا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کون شخص یہ پسند کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے اپنا چہرہ پھیر لے؟“ ہم ڈر گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کون پسند کرتا ہے کہ اللہ اس سے اپنا چہرہ پھیر لے؟“ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے کوئی بھی پسند نہیں کرتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جب کوئی شخص نماز پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے سامنے ہوتا ہے اس لیے کوئی بھی اپنے سامنے اور دائیں طرف نہ تھوکے بلکہ بائیں جانب پاؤں کے نیچے تھوک لے۔ اگر جلدی سے بلغم آئے تو پھر اپنے کپڑے پر اس طرح کرے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے کو آپس میں مسل دیا اور فرمایا: ”عبیر خوشبو لے کر آؤ۔“ قبیلہ کا ایک نوجوان اٹھا، دوڑتا ہوا اپنے گھر گیا اور اپنی ہتھیلی میں خلوق خوشبو لے کر آیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشبو لے کر شاخ کے سرے پر لگائی، پھر اسے بلغم کے نشان پر لگا دیا۔
(ب) جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اسی کی بنیاد پر تم مساجد میں خوشبو لگاتے ہو۔
(ج) ہارون بن معروف کی روایت میں ہے: ”اپنی بائیں طرف بائیں پاؤں کے نیچے تھوک لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3606]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم 3008»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10975
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْحُسَيْنِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ يَحْيَى الْآدَمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ مِهْرَانَ السِّمْسَارُ، ثنا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَاهِدٍ أَبِي حَزْرَةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: خَرَجْنَا أَنَا وَأَبِي نَطْلُبُ الْعَلِّمَ فِي هَذَا الْحِيِّ مِنَ الْأَنْصَارِ قَبْلَ أَنْ يَهْلِكُوا فَكَانَ أَوَّلَ مَا لَقِينَا أَبُو الْيَسَرِ صَاحِبُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ غُلَامٌ لَهُ وَمَعَهُ ضِمَامَةٌ مِنْ صُحُفٍ، وَعَلَى أَبِي الْيَسَرِ بُرْدَةٌ وَمَعَافِرِيٌّ وَعَلَى غُلَامِهِ بُرْدَةٌ وَمَعَافِرِيٌّ، فَقَالَ لَهُ أَبِي: يَا عَمُّ إِنِّي أَرَى فِي وَجْهِكَ سَفَعةً مِنْ غَضِبٍ، قَالَ: أَجَلْ كَانَ لِي عَلَى فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ الْحَرَمِيِّ مَالٌ فَأَتَيْتُ أَهْلَهُ فَسَلَّمْتُ فَقُلْتُ: ثَمَّ هُوَ؟ قَالُوا: لَا فَخَرَجَ عَلَيَّ ابْنٌ لَهُ صَغِيرٌ فَقُلْتُ: أَيْنَ أَبُوكَ؟ قَالَ: سَمِعَ صَوْتَكَ فَدَخَلَ أَرِيكَةَ أُمِّي، فَقُلْتُ: اخْرُجْ إِلِيَّ فَقَدْ عَلِمْتُ أَيْنَ أَنْتَ فَخَرَجَ، فَقُلْتُ: مَا حَمَلَكَ عَلَى أَنِ اخْتَبَأْتَ مِنِّي؟ قَالَ: أَنَا وَاللهِ أُحَدِّثُكَ، ثُمَّ قَالَ: لَا أَكْذِبُكَ خَشِيتُ وَاللهِ أَنْ أُحَدِّثَكَ فَأَكْذِبَكَ وَأَنْ أَعِدَكَ فَأُخْلِفَكَ، وَكُنْتَ صَاحِبَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكُنْتُ وَاللهِ مُعْسِرًا، قَالَ: قُلْتُ: آللَّهِ، قَالَ: آللَّهِ، قَالَ: قُلْتُ: آللَّهِ، قَالَ: آللَّهِ، قَالَ: قُلْتُ: آللَّهِ، قَالَ: آللَّهِ، قَالَ: فَأَتَى بِصَحِيفَتِهِ ثُمَّ مَحَاهَا بِيَدِهِ وَقَالَ: إِنْ وَجَدْتَ قَضَاءً فَاقْضِنِي وَإِلَّا أَنْتَ فِي حِلٍّ فَأَشْهَدُ بَصُرَ عَيْنِي هَاتَيْنِ، وَوَضَعَ أُصْبُعَيْهِ عَلَى عَيْنَيْهِ، وَسَمِعَ أُذُنِي هَاتَيْنِ وَوَعَاهُ قَلْبِي هَذَا، وَأَشَارَ إِلَى نِيَاطِ قَلْبِهِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ، يَقُولُ:" مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ وَضَعَ لَهُ أَظَلَّهُ اللهُ فِي ظِلِّهِ" ⦗٥٨٥⦘ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ هَارُونَ بْنِ مَعْرُوفٍ.
عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامت رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں اور میرے والد انصار کے اس قبیلے میں علم کی تلاش کے لیے، ان کی وفات سے پہلے نکلے۔ سب سے پہلے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ابو الیسر رضی اللہ عنہ سے ملے، ان کے ساتھ ان کا ایک غلام بھی تھا اور ان کے پاس لکھے ہوئے صحیفوں کا ایک بنڈل تھا۔ ابو الیسر رضی اللہ عنہ کے اوپر ایک معافری چادر تھی اور ان کے غلام پر بھی۔ میرے والد نے کہا: اے چچا! میں آپ کے چہرے پر غصے کی وجہ سے سیاہی دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا: فلاں بن فلاں «الْحَرَامِيِّ» ”حَرَامی“ (قبیلہ بنو حرام کے ایک فرد) کے ذمے میرا مال تھا۔ میں ان کے گھر آیا اور سلام کیا، میں نے پوچھا: وہ کہاں ہے؟ انہوں نے کہا: وہ یہاں نہیں ہے، پھر اس کا چھوٹا بیٹا میرے پاس آیا، میں نے پوچھا: تمہارا والد کدھر ہے؟ اس نے کہا: انہوں نے آپ کی آواز سنی تو وہ میری امی کی چادر یا تکیہ کے پیچھے چھپ گئے۔ میں نے پکار کر کہا: باہر نکلو! میں جانتا ہوں کہ تم کہاں چھپے ہو؟ جب وہ باہر آیا تو میں نے پوچھا: تمہیں کس چیز نے اس بات پر ابھارا کہ تم مجھ سے چھپ گئے؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ کو حقیقت بیان کروں گا، پھر کہا: میں جھوٹ نہیں بولوں گا، کیونکہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں کہ میں آپ سے بات کروں اور جھوٹ بولوں یا یہ کہ میں آپ سے وعدہ کروں اور وعدہ خلافی کروں، جبکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں اور اللہ کی قسم! میں واقعی تنگ دست ہوں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: ”کیا اللہ کی قسم؟“ اس نے کہا: ”اللہ کی قسم!“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: ”اللہ کی قسم؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں، اللہ کی قسم!“ میں نے پھر پوچھا: ”کیا اللہ کی قسم؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں، اللہ کی قسم!“ پھر وہ معاہدے والا کاغذ اور صحیفہ لائے، اسے اپنے ہاتھ سے مٹا دیا اور فرمایا: ”اگر تم قرض کی واپسی کی گنجائش پاؤ تو واپس کر دینا وگرنہ تم اس سے بری (آزاد) ہو۔“ میری ان دو آنکھوں نے دیکھا—اور انہوں نے اپنی دو انگلیاں اپنی آنکھوں پر رکھیں—اور میرے ان دو کانوں نے سنا اور میرے اس دل نے اسے محفوظ رکھا—اور انہوں نے اپنے دل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا—کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اس کا قرض معاف کر دیا، اللہ تعالیٰ اسے (قیامت کے دن) اپنا سایہ نصیب فرمائے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10975]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 3006»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 644
«إذا صلى أحدكم فلا يبصق بين يديه ولا عن يمينه وليبصق عن يساره أو تحت قدمه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو وہ اپنے آگے یا اپنی دائیں جانب نہ تھوکے، بلکہ اسے چاہیے کہ وہ اپنی بائیں جانب یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوکے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 644]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم حب] عن جابر [ن] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 497 عن طارق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1500
«انزل عنه فلا تصحبنا بملعون لا تدعوا على أنفسكم ولا تدعوا على أولادكم ولا تدعوا على أموالكم لا توافقوا من الله ساعة يسأل فيها عطاء فيستجيب لكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس (اونٹ) سے نیچے اتر آؤ اور کسی ملعون (لعنت کی گئی) چیز کے ساتھ ہمارے قافلے میں شامل نہ رہو۔ تم اپنے آپ کو بددعا نہ دیا کرو، اور نہ اپنی اولاد کو بددعا دیا کرو، اور نہ ہی اپنے اموال کو بددعا دیا کرو۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہاری بددعا اللہ کی طرف سے قبولیت کی اس گھڑی کے موافق ہو جائے جس میں جو بھی مانگا جائے وہ عطا کر دیا جاتا ہے، اور یوں تمہاری وہ بددعا قبول کر لی جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1500]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن جابر. مسلم 8/233.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6582
«من هذا اللاعن بعيره؟! أنزل عنه فلا تصحبنا بملعون لا تدعوا على أنفسكم ولا تدعوا على أولادكم ولا تدعوا على أموالكم لا توافقوا من الله ساعة يسأل فيها عطاء فيستجيب لكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یہ اپنے اونٹ پر لعنت کرنے والا کون ہے؟! اس سے اتر جاؤ، کسی ملعون چیز کو ہمارے ساتھ نہ رکھو، اپنے آپ پر بددعا نہ کرو، اپنی اولاد پر بددعا نہ کرو اور اپنے مال پر بددعا نہ کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہاری بددعا اللہ کی طرف سے قبولیت کی اس گھڑی سے مطابقت کھا جائے جس میں کوئی سوال کیا جائے اور وہ قبول کر لیا جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6582]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م د] عن جابر. مختصر مسلم 1537.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7267
«لا تدعوا على أنفسكم ولا تدعوا على أولادكم ولا تدعوا على خدمكم ولا تدعوا على أموالكم لا توافقوا من الله ساعة يسأل فيها عطاء فيستجاب لكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنے آپ پر، اپنی اولاد پر، اپنے نوکروں پر اور اپنے مال پر بددعا مت کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہاری بددعا اللہ کی طرف سے قبولیت کی اس گھڑی سے موافقت کر جائے جس میں کوئی چیز مانگی جائے اور تمہارے حق میں قبول کر لی جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7267]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن جابر. مختصر مسلم 1537، حب 2411.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16428
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ (ح) .
وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ - قَالُوا: ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أَبِي حَزْرَةَ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَاهِدٍ الْمَدَنِيِّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: خَرَجْتُ أَنَا وَأَبِي نَطْلُبُ الْعِلْمَ فِي هَذَا الْحَيِّ مِنَ الْأَنْصَارِ قَبْلَ أَنْ يَهْلِكُوا، وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ لَقِيَنَا أَبُو الْيَسَرِ السُّلَمِيُّ صَاحِبُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ غُلَامٌ لَهُ، وَعَلَيْهِ بُرْدَةٌ وَعَلَى غُلَامِهِ بُرْدَةٌ وَمَعَافِرِيٌّ وَضِمَامَةُ مُصْحَفٍ، فَقَالَ لَهُ أَبِي: كَأَنِّي أَرَى فِي وَجْهِكَ سَعْفَةٌ مِنْ غَضَبٍ! قَالَ: نَعَمْ، كَانَ لِي عَلَى فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ الْحَرَامِيِّ مَالٌ، فَأَتَيْتُ أَهْلَهُ فَقُلْتُ: أَثَمَّ هُوَ؟ قَالُوا: لَا، فَخَرَجَ عَلَيَّ ابْنٌ لَهُ جَفْرٌ، فَقُلْتُ لَهُ: أَيْنَ أَبُوكَ؟ قَالَ: سَمِعَ كَلَامَكَ فَدَخَلَ فِي أَرِيكَةِ أُمِّي! فَقُلْتُ: اخْرُجْ إِلَيَّ، فَقَدْ عَلِمْتُ أَيْنَ أَنْتَ! فَخَرَجَ إِلَيَّ، فَقُلْتُ: مَا حَمَلَكَ عَلَى أَنِ اخْتَبَأْتَ مِنِّي؟ قَالَ: أَنَا وَاللهِ لَأُحَدِّثُكَ ثُمَّ لَا أَكْذِبُكَ، خَشِيتُ وَاللهِ أَنْ أُحَدِّثَكَ فَأَكْذِبَكَ أَوْ أَعِدَكَ فَأُخْلِفَكَ، وَكُنْتَ صَاحِبَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكُنْتُ وَاللهِ مُعْسِرًا! قَالَ: آللهِ! فَقُلْتُ: آللهِ. قَالَ: آللهِ! فَقُلْتُ: آللهِ. قَالَ: آللهِ! فَقُلْتُ: آللهِ. فَنَسَوْتُ الصَّحِيفَةَ فَمَحَوْتُ الْحَقَّ، وَقُلْتُ: إِنْ وَجَدْتَ قَضَاءً فَاقْضِ وَإِلَّا فَأَنْتَ فِي حِلٍّ، فَأَشْهَدُ بَصُرَتْ عَيْنَيَّ هَاتَانِ وَوَضَعَ إِصْبَعَيْهِ عَلَى عَيْنَيْهِ، وَسَمِعَتْ أُذُنَايَ هَاتَانِ، وَوَضَعَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ، وَوَعَاهُ قَلْبِي هَذَا - وَأَشَارَ إِلَى مَنَاطِ قَلْبِهِ - رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ لَهُ أَظَلَّهُ اللهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ. قُلْتُ لَهُ أَنَا: يَا عَمُّ، لَوْ أَنَّكَ أَخَذْتَ بُرْدَةَ غُلَامِكَ وَأَعْطَيْتَهُ مَعَافِرِيَّكَ وَأَخَذْتَ مَعَافِرِيَّهُ فَأَعْطَيْتَهُ بُرْدَتَكَ، فَكَانَ عَلَيْكَ حُلَّةٌ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ! فَمَسَحَ رَأْسِي وَقَالَ: اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِ، يَا ابْنَ أَخِي أَبْصَرَتْ عَيْنَايَ هَاتَانِ وَسَمِعَتْ أُذُنَايَ هَاتَانِ وَوَعَاهُ قَلْبِي - وَأَشَارَ إِلَى عَيْنَيْهِ وَإِلَى أُذُنَيْهِ وَإِلَى مَنَاطِ قَلْبِهِ - رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ، وَأَلْبِسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ، وَكَانَ أَنْ أَعْطَيْتُهُ مِنْ مَالِ الدُّنْيَا أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ حَسَنَاتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامت رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں اور میرے والد انصار کے اس قبیلے میں، ان کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے پہلے، علم حاصل کرنے نکلے۔ سب سے پہلے ہماری ملاقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابو الیسر سلمی رضی اللہ عنہ سے ہوئی، ان کے ساتھ ان کا ایک غلام تھا، ان پر ایک چادر تھی اور ان کے غلام پر ایک چادر اور ایک معافری کپڑا تھا، اور (ساتھ) لکھے ہوئے اوراق کا ایک گٹھا تھا۔ میرے والد نے ان سے کہا: مجھے آپ کے چہرے پر غصے کا کچھ اثر دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا: ہاں، فلاں بن فلاں حرامی پر میرا کچھ مال (قرض) تھا، میں اس کے گھر والوں کے پاس گیا اور پوچھا: کیا وہ یہاں ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ پھر اس کا ایک نوعمر بیٹا میرے پاس نکلا، میں نے اس سے پوچھا: تمہارا باپ کہاں ہے؟ اس نے کہا: اس نے آپ کی آواز سنی تو میری ماں کے چھپر کھٹ میں جا گھسا۔ میں نے کہا: میرے پاس نکل آؤ، مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ تم کہاں ہو۔ وہ میرے پاس نکل آیا تو میں نے کہا: تمہیں مجھ سے چھپنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ کو بتاتا ہوں اور آپ سے جھوٹ نہیں بولوں گا، اللہ کی قسم! مجھے ڈر تھا کہ آپ سے بات کروں تو جھوٹ بولوں، یا آپ سے وعدہ کروں تو وعدہ خلافی کروں، حالانکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، اور اللہ کی قسم! میں تنگ دست تھا۔ (پھر قسم پر یوں سوال و جواب ہوا:) اللہ کی قسم؟ اللہ کی قسم! اللہ کی قسم؟ اللہ کی قسم! اللہ کی قسم؟ اللہ کی قسم! پھر میں نے وہ تحریر نکالی اور اس میں سے اپنا حق مٹا دیا، اور کہا: اگر تمہیں ادائیگی کی گنجائش ملے تو ادا کر دینا، ورنہ تم بری الذمہ ہو۔ پس میں گواہی دیتا ہوں کہ میری ان دونوں آنکھوں نے دیکھا — اور انہوں نے اپنی دونوں انگلیاں اپنی آنکھوں پر رکھیں — اور میرے ان دونوں کانوں نے سنا — اور انہوں نے اپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں رکھیں — اور میرے اس دل نے اسے یاد رکھا — اور انہوں نے اپنے دل کی جگہ کی طرف اشارہ کیا — کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو کسی تنگ دست کو مہلت دے یا اس کے لیے معاف کر دے، اللہ اسے اس دن اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا۔“
میں نے ان سے عرض کیا: چچا جان! اگر آپ اپنے غلام کی چادر لے لیں اور اسے اپنی معافری چادر دے دیں، اور اس کی معافری چادر لے کر اسے اپنی چادر دے دیں، تو آپ پر بھی ایک پورا لباس ہو اور اس پر بھی ایک پورا لباس ہو؟ تو انہوں نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا: اے اللہ! اس میں برکت ڈال۔ بھتیجے! میری ان دونوں آنکھوں نے دیکھا، اور میرے ان دونوں کانوں نے سنا، اور میرے دل نے اسے یاد رکھا — اور انہوں نے اپنی دونوں آنکھوں، دونوں کانوں اور اپنے دل کی جگہ کی طرف اشارہ کیا — کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”انہیں (غلاموں کو) وہی کھلاؤ جو خود کھاتے ہو، اور وہی پہناؤ جو خود پہنتے ہو۔“ اور مجھے یہ زیادہ پسند تھا کہ میں اسے دنیا کے مال میں سے کچھ دے دوں بہ نسبت اس کے کہ قیامت کے دن وہ میری نیکیوں میں سے کچھ لے لے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16428]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 168، حدیث 379»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 3014، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5044، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2237، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2630، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2419، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11087، 11254، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15760، 15761، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 378، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22608، 22609، 23477، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7312، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3817، 3815، 3816، 3821، والطبراني فى «الكبير» برقم: 375، 372، 373، 374، 376، 380، 377، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4537، 5022»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16429
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْرَقِيُّ ، عَنْ أَبِي حَزْرَةَ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي الْيَسَرِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ عَنْهُ أَظَلَّهُ اللهُ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ.
سیدنا ابو الیسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو کسی تنگ دست کو مہلت دے یا اس کا قرض معاف کر دے، اللہ اسے اس دن اپنے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16429]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 170، حدیث 380»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 3014، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5044، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2237، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2630، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2419، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11087، 11254، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15760، 15761، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 378، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22608، 22609، 23477، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7312، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3817، 3815، 3816، 3821، والطبراني فى «الكبير» برقم: 375، 372، 373، 374، 376، 377، 379، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4537، 5022»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں