🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6366. 2- باب أن الملائكة لا تدخل بيتا فيه صور
اس بیان میں کہ ”فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں موجود ہوں۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 15616 (کل: 21 مقامات، 12 کتب)
الجامع الكامل: 15616، 520
صحیح مسلم: 5513
سنن ابوداود: 4157
سنن نسائی: 4281، 4287، 4288، 5349، 5350
مشکوۃ المصابیح: 4490
مسند احمد: 26800
صحیح ابن خزیمہ: 299
الفتح الربانی: 6524
صحیح ابن حبان: 5649، 5856
السنن الكبرى للبيهقي: 1150
المعجم الکبیر للطبرانی: 20348، 20349، 20350، 20403
المعجم الاوسط: 9171
21 تا 21
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9171
وَبِهِ: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، أَنَّ مَيْمُونَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصْبَحَ يَوْمًا وَاجِمًا، فَقَالَتْ لَهُ مَيْمُونَةُ : يَا رَسُولَ اللهِ اسْتَنْكَرْتُ هَيْئَتَكَ هَذَا الْيَوْمَ، فَأَقَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَهُ ذَلِكَ عَلَى ذَلِكَ، ثُمَّ وَقَعَ فِي نَفْسِهِ جَرْوٌ كَانَ تَحْتَ نَضَدٍ لَنَا، فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَاءً فَنَضَحَ مَكَانَهُ، فَلَمَّا أَمْسَى لَقِيَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: قَدْ كُنْتَ وَاعَدْتَنِي أَنْ تَلْقَانِي الْبَارِحَةَ، فَقَالَ: أَجَلْ، وَلَكِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ إِلَّا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت غمگین اور خاموش تھے، تو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آج میں آپ کی حالت کو بدلا ہوا محسوس کر رہی ہوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سارا دن اسی کیفیت میں گزارا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں اس کتے کے پلے کا خیال آیا جو ہمارے تخت کے نیچے تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو اسے نکال دیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ میں پانی لیا اور اس جگہ پر چھڑک دیا۔ پھر جب شام ہوئی تو جبریل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”آپ نے مجھ سے گزشتہ رات ملاقات کا وعدہ کیا تھا۔“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں، لیکن ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو یا تصویر ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن اخی الزہری سے ان احادیث کو صرف دراوردی نے روایت کیا ہے، اور ابراہیم بن حمزہ اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9171]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: الصحيح عن عبيد بن السباق «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 15، ص 262» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2105، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 299، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5649، 5856، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4287 / 1، 4294 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4769، 4776، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4157، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1171، 1172، 1170، 4313، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27442، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7093، 7112، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6923، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 883، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1047، 1046، 1048، 31، 32، والطبراني فى «الصغير» برقم: 394، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3487»

الحكم على الحديث:
الصحيح عن عبيد بن السباق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں