🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6422. 33- باب ذكر فتنة الخوارج
خوارج کے فتنے کے تذکرے کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 15817 (کل: 47 مقامات، 14 کتب)
الجامع الكامل: 15817، 258، 4118، 7681، 9286، 12482
صحیح بخاری: 3344، 3610، 3611، 4351، 5057، 5058، 6163، 6930، 6931، 6933، 7432، 7562
صحیح مسلم: 2451، 2452، 2455، 2456، 2457، 2458، 2459، 2460، 2461
سنن ابوداود: 4764
سنن نسائی: 2579، 4106
مسند احمد: 11648، 11693، 11695
صحیح ابن خزیمہ: 2373
اللؤلؤ والمرجان: 639، 640
سنن سعید بن منصور: 4079
صحیح ابن حبان: 25
السنن الكبرى للبيهقي: 12945، 13183، 16694
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2227، 2427، 2645، 6618
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1163
المعجم الاوسط: 2470
41 تا 47
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16694
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أَنْبَأَ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِيُّ، أَنْبَأَ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَنْبَأَ سُفْيَانُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَعَمٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: بَعَثَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذُهَيْبَةٍ فِي تُرْبَتِهَا، فَقَسَمَهَا بَيْنَ أَرْبَعَةٍ: بَيْنَ الْأَقْرَعِ بْنِ حَابِسٍ الْحَنْظَلِيِّ ثُمَّ الْمُجَاشِعِيِّ، وَبَيْنَ عُيَيْنَةَ بْنِ بَدْرٍ الْفَزَارِيِّ، وَبَيْنَ زَيْدِ الْخَيْلِ الطَّائِيِّ ثُمَّ أَحَدِ بَنِي نَبْهَانَ، وَبَيْنَ عَلْقَمَةَ بْنِ عُلَاثَةَ الْعَامِرِيِّ ثُمَّ أَحَدِ بَنِي كِلَابٍ، قَالَ: فَغَضِبَتْ قُرَيْشٌ وَالْأَنْصَارُ وَقَالَتْ: يُعْطِي صَنَادِيدَ أَهْلِ نَجْدٍ وَيَدَعُنَا، فَقَالَ:" إِنَّمَا أَتَأَلَّفُهُمْ"، قَالَ: فَأَقْبَلَ رَجُلٌ غَائِرُ الْعَيْنَيْنِ، مُشْرِفُ الْوَجْنَتَيْنِ، نَاتِئُ الْجَبِينِ، كَثُّ اللِّحْيَةِ، مَحْلُوقٌ، قَالَ: اتَّقِ اللهَ يَا مُحَمَّدُ، فَقَالَ:" مِنْ يُطِعِ اللهَ إِذَا عَصَيْتُهُ، أَيَأْمَنُنِي اللهُ عَلَى أَهْلِ الْأَرْضِ وَلَا تَأْمَنُونِي؟" قَالَ: فَسَأَلَ رَجُلٌ قَتْلَهُ، أَحْسَبُهُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ، قَالَ: فَمَنَعَهُ، قَالَ: فَلَمَّا وَلَّى قَالَ:" إِنَّ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا، أَوْ فِي عَقِبِ هَذَا، قَوْمًا يَقْرءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ مُرُوقَ السَّهْمِ مِنَ الرَّمِيَّةِ، يَقْتُلُونَ أَهْلَ الْإِسْلَامِ وَيَدَعُونَ عَبْدَةَ الْأَوْثَانِ، لَئِنْ أَنَا أَدْرَكْتُهُمْ لَأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ عَادٍ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کچھ سونا مٹی میں ملا ہوا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار افراد: اقرع بن حابس حنظلی مجاشعی، عیینہ بن بدر فزاری، زید خیل اور علقمہ بن علاقہ عامری کے درمیان تقسیم کر دیا۔ قریش اور انصار غصہ ہو گئے کہ اہل نجد کے شرفاء کو دے دیا گیا اور ہمیں چھوڑ دیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ان کی تالیفِ قلب کی ہے۔“ ایک آدمی دھنسی ہوئی آنکھوں والا، پھولے ہوئے گالوں والا، ابھری ہوئی پیشانی والا، گھنی داڑھی والا اور گنجا کہنے لگا: اے محمد! اللہ سے ڈریے؛ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں اللہ کی نافرمانی کروں تو اطاعت کون کرے گا؟ اللہ نے مجھے اہل ارض پر امین بنایا ہے، تم مجھے امین نہیں بناتے۔“ تو ایک آدمی (غالباً خالد بن ولید رضی اللہ عنہ) نے عرض کی: کیا اسے قتل کر دوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روک دیا۔ جب وہ شخص چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی نسل سے ایک قوم ہو گی جو قرآن تو پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلقوں سے نیچے نہیں اترے گا، وہ اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے نکل جاتا ہے، اہل اسلام کو قتل کریں گے اور بت پرستوں کو چھوڑ دیں گے۔ اگر میں انہیں پاؤں تو عاد قوم کی طرح انہیں قتل کر دوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16694]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2227
«إن من ضئضئ هذا قوما يقرءون القرآن لا يجاوز حناجرهم يقتلون أهل الإسلام ويدعون أهل الأوثان يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية لئن أدركتهم لأقتلنهم قتل عاد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اس شخص کی نسل سے ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ اہل اسلام کو قتل کریں گے اور بت پرستوں کو چھوڑ دیں گے۔ وہ دینِ اسلام سے اس طرح تیزی سے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے جسم سے پار نکل جاتا ہے۔ اگر میں نے ان کا زمانہ پایا تو میں انہیں قوم عاد کی طرح (جڑ سے اکھاڑ کر) قتل کروں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2227]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق د ن] عن أبي سعيد. الإرواء 864.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2427
"إنه يخرج من ضئضئ هذا قوم يتلون كتاب الله
رطبا لا يجاوز حناجرهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية لئن أدركتهم لأقتلنهم قتل ثمود"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اس شخص کی نسل سے ایسی قوم نکلے گی جو اللہ کی کتاب کی بہت روانی سے تلاوت کرے گی لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گی۔ وہ دین سے اس طرح تیزی سے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے پار نکل جاتا ہے۔ اگر میں نے ان (لوگوں) کو پا لیا تو میں انہیں قومِ ثمود کے قتل کیے جانے کی طرح ضرور قتل کروں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2427]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2645
"ألا تأمنوني وأنا أمين من في السماء؟ يأتيني خبر
السماء صباحا ومساء"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا تم مجھ پر اعتبار نہیں کرتے حالانکہ میں اس ذات کا امین ہوں جو آسمان میں ہے؟ میرے پاس صبح و شام آسمان سے خبر آتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2645]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن أبي سعيد. الإرواء 864.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6618
" من يطيع الله إذا عصيته؟! أيأمنني الله على أهل الأرض ولا تأمنوني؟! إن من ضئضئ هذا قوما يقرءون القرآن لا يجأوز حناجرهم يمرقون من الدين مروق السهم من الرمية يقتلون أهل الإسلام ويدعون أهل الأوثان لئن أنا أدركتهم لأقتلنهم قتل عاد"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر میں اللہ کی نافرمانی کروں تو پھر کون اللہ کی اطاعت کرے گا؟! اللہ تعالیٰ نے مجھے تمام اہلِ زمین پر امانت دار بنایا ہے اور تم مجھ پر بھروسا نہیں کرتے؟! بےشک اس شخص کی نسل سے ایسے لوگ نکلیں گے جو قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے جسم سے نکل جاتا ہے، وہ اہلِ اسلام کو قتل کریں گے اور بت پرستوں کو چھوڑ دیں گے، اگر میں انہیں پاؤں تو انہیں قومِ عاد کی طرح قتل کر دوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6618]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي سعيد. السنة 910: حم، م، د، ن. ابن أبي عاصم - علي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1163
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: بَعَثَ عَلِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْيَمَنِ بِذَهَبَةٍ فِي أَدَمٍ مَقْرُوظٍ لَمْ تُحَصَّلْ، فَقَسَمَهَا بَيْنَ أَرْبَعَةِ نَفَرٍ: زَيْدِ الْخَيْلِ، وَالْأَقْرَعِ بْنِ حَابِسٍ ، وَعُيَيْنَةَ بْنِ حِصْنٍ، وَعَلْقَمَةَ بْنِ عُلَاثَةَ، فَقَالَ نَاسٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ: نَحْنُ كُنَّا أَحَقَّ بِهَذَا، فَبَلَغَهُ ذَلِكَ فَشَقَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ: «‏‏‏‏لَا تَأْمَنُونِي وَأَنَا أَمِينُ مَنْ فِي السَّمَاءِ، يَأْتِينِي خَبَرُ السَّمَاءِ صَبَاحًا وَمَسَاءً؟» ‏‏‏‏ فَقَامَ إِلَيْهِ نَاتِئُ الْعَيْنَيْنِ، مُشْرِفُ الْوَجْنَتَيْنِ، نَاشِزُ الْجَبْهَةِ، كَثُّ اللِّحْيَةِ، مَحْلُوقُ الرَّأْسِ، مُشَمَّرُ الْإِزَارِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ اتَّقِ اللهَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏وَيْحَكَ، أَوَلَسْتُ أَحَقَّ أَهْلِ الْأَرْضِ بِأَنْ أَتَّقِيَ اللهَ؟» ‏‏‏‏ ثُمَّ أَدْبَرَ، فَقَامَ خَالِدٌ سَيْفُ اللهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَا أَضْرِبُ عُنُقَهُ؟ فَقَالَ: «‏‏‏‏لَا: إِنَّهُ لَعَلَّهُ أَنْ يُصَلِّيَ» ‏‏‏‏. قَالَ: إِنَّهُ إِنْ يُصَلِّي يَقُولُ بِلِسَانِهِ مَا لَيْسَ فِي قَلْبِهِ. قَالَ: «‏‏‏‏إِنِّي لَمْ أُومَرْ أَنْ أَشُقَّ عَنْ قُلُوبِ النَّاسِ، وَلَا أَشُقَّ بُطُونَهُمْ» ‏‏‏‏. فَنَظَرَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُقَفٍّ، فَقَالَ: «‏‏‏‏إِنَّهُ سَيَخْرُجُ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا قَوْمٌ يَتْلُونَ كِتَابَ اللهِ لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ» ‏‏‏‏. فَقَالَ عُمَارَةُ : فَحَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ: «‏‏‏‏لَئِنْ أَدْرَكْتُهُمْ لَأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ ثَمُودَ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یمن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ببول کی چھال سے رنگے ہوئے چمڑے کے ایک تھیلے میں سونے کا ایک ڈلا بھیجا جس سے ابھی مٹی صاف نہیں کی گئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چار افراد: زید الخیل، اقرع بن حابس، عیینہ بن حصن اور علقمہ بن علاثہ کے درمیان تقسیم فرما دیا۔ اس پر مہاجرین اور انصار کے کچھ لوگوں نے (بطورِ شکایت) کہا کہ ”ہم اس مال کے ان سے زیادہ حقدار تھے“، جب یہ خبر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گراں گزری اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم مجھ پر بھروسہ نہیں کرتے؟ حالانکہ میں اس کا امین ہوں جو آسمان میں ہے اور میرے پاس تو صبح و شام آسمانی خبریں آتی ہیں“۔ تب ایک شخص کھڑا ہوا جس کی آنکھیں ابھری ہوئی، رخساروں کی ہڈیاں پھولی ہوئی، ماتھا نکلا ہوا، داڑھی گھنی، سر منڈا ہوا اور وہ تہبند سمیٹے ہوئے تھا، اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ سے ڈریں“، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا برا ہو! کیا میں روئے زمین پر اللہ سے ڈرنے کا سب سے زیادہ حقدار نہیں ہوں؟“ پھر جب وہ شخص مڑا تو اللہ کی تلوار سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں اس کی گردن نہ اڑا دوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، شاید وہ نماز پڑھتا ہو“، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اگر وہ نماز پڑھتا بھی ہے تو وہ زبان سے وہ بات کہتا ہے جو اس کے دل میں نہیں ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے لوگوں کے دلوں کو چیرنے اور ان کے پیٹ چاک کرنے کا حکم نہیں دیا گیا“۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پیٹھ پھیر کر جانے والے شخص کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”اس کی نسل سے ایسی قوم نکلے گی جو اللہ کی کتاب کی تلاوت تو کرے گی لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گی، وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے“۔ عمارہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”اگر میں نے انہیں پا لیا تو میں انہیں قومِ ثمود کی طرح قتل کر دوں گا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1163]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3414، 4094، 4390، 4771، 5811، 6532، 6534، 6995، 7123، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1064، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2578، 4101، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4764، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 169، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10625، 10734، 10874، 10893، 11096، 11143، 11185، 11227، 11254، 11296، 11298، وأخرجه فتح الباري برقم: 3033، 3414، 4094، 4726، 4775، 6524، 6531، 6532، 6534، 6537، 6759، 6995، وأخرجه مسند البزار برقم: 481، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18649، 18659، 18676، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3468، 8687، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2373، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5433، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2491، 5206، 7655، 9326، 9356، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1158»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2470
وَعَنْ مُحَمَّدٍ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ قَوْمًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، ثُمَّ لَا يَعُودُونَ فِيهِ.
امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسی قوم کا ذکر فرمایا جو قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے پار نکل جاتا ہے، پھر وہ دین کی طرف نہیں لوٹیں گے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2470]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3344، 3610، 4351، 4667، 5058، 6163، 6933، 6931، 7432، 7562، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1064، 1065، ومالك فى «الموطأ» برقم: 694 / 225، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2373، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 25، 6735، 6737، 6740، 6741، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2392، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2665، 2674، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2577 / 1، 4112 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2370، 3550، 8035، 8457، 8504، 8503، 8501، 8502، 8505، 8506، 8507، 8508، 11157، 11156، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4667، 4764، 4765، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 169، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2904، 2903، 2972، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13068، 13305، 16792، 16793، 16794، 16800، 16801، 16880، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11164، 11174، 11287، 11366، 11439، 11447، 11458، 11464، 11592، 11624، 11664، 11715، 11757، 11793، 11790، 11791، 11800، 11827، 11872، 11874، 11929، 11958، 12087، 12102، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2279، 2348، والحميدي فى «مسنده» برقم: 766، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1008، 1022، 1036، 1163، 1193، 1233، 1246، 1274، 1281، 1345، والبزار فى «مسنده» برقم: 10 / 10، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4434، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18649، 18658، 18659، 18676، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39064، 39075، 39087، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4071، 4072، 4073، 4074، 4774، 4773، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5433، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5210، 6144، 7659، 9360»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں