الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
635. 15- باب وقت صلاة العشاء وتأخيرها
نمازِ عشاء کے وقت اور اسے مؤخر کرنے کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 1828 (کل: 24 مقامات، 11 کتب)
بلوغ المرام: 132
اللؤلؤ والمرجان: 372
الفتح الربانی: 1176
صحیح ابن حبان: 1535
21 تا 24
حدیث نمبر: 1535
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ اللَّخْمِيُّ ، بِعَسْقَلانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَعْتَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً مِنَ اللَّيَالِي بِصَلاةِ الْعِشَاءِ، وَهِيَ الَّتِي تُدْعَى الْعَتَمَةَ، فَلَمْ يَخْرُجْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: نَامَ النِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لأَهْلِ الْمَسْجِدِ حِينَ خَرَجَ عَلَيْهِمْ: " مَا يَنْتَظِرُهَا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الأَرْضِ غَيْرُكُمْ"، وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يَفْشُوَ الإِسْلامُ فِي النَّاسِ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: وَذَكَرُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" وَمَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تَبْدُرُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الصَّلاةِ" ، وَذَلِكَ حِينَ صَاحَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز ادا کرنے میں تاخیر کر دی۔ یہ وہ نماز ہے جسے «العَتَمَةُ» ”عتمہ“ کہا جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (مسجد میں) تشریف نہیں لائے یہاں تک کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے (بلند آواز میں کہا:) خواتین اور بچے سو چکے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے تشریف لانے کے بعد اہل مسجد سے فرمایا: ”اس وقت تمہارے علاوہ روئے زمین پر اور کوئی شخص اس کا انتظار نہیں کر رہا۔“ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں) یہ لوگوں کے درمیان اسلام کے پھیل جانے سے پہلے کی بات ہے۔ ابن شہاب بیان کرتے ہیں: راویوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”تمہارے لیے یہ بات مناسب نہیں ہے کہ تم نماز کے حوالے سے اللہ کے رسول سے آگے نکلنے کی کوشش کرو۔“ یہ بات آپ نے اس وقت ارشاد فرمائی تھی جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بلند آواز میں (آپ کی خدمت میں گزارش کی تھی)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1535]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 566، 569، 862، 864، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 638، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1535، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 481، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1782، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24693» «رقم طبعة با وزير 1533»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
حدیث نمبر: 1656
1656. عن عائشة قالت: أَعْتَم رسول الله صلى الله عليه وسلم بالعشاء حتَّى ناداه عمرُ: الصلاةَ؛ نام النساء والصبيانُ. فخرج فقال: ما ينتظرها من أهل الأرض غيركم. قال: لا يُصلَّى يومئذ إلاَّ بالمدينة.
تخریج الحدیث: «متَّفقٌ عليه: رواه البخاري في المواقيت (569) ومسلم في المساجد (638) كلاهما من طريق ابن شهاب، عن عروة، عن عائشة قالت، فذكرت الحديث. ومن وجه آخر عند مسلم: حتَّى نام أهل المسجد.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 1752
وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيُّ أنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ثنا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنِي شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ، قَالَتْ: اعْتَمَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعَتَمَةِ حَتَّى نَادَاهُ عُمَرُ فَقَالَ: الصَّلَاةَ نَامَ النِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَا يَنْتَظِرُهَا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ غَيْرُكُمْ" وَلَا تُصَلَّى يَوْمَئِذٍ إِلَّا بِالْمَدِينَةِ وَكَانُوا يُصَلُّونَ الْعَتَمَةُ فِيمَا بَيْنَ أَنْ يَغِيبَ شَفَقُ اللَّيْلِ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ، وَكَذَلِكَ أَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَمَنْ قَالَ: بِالْقَوْلِ الثَّانِي احْتَجَّ.
زہری کہتے ہیں کہ مجھے عروہ بن زبیر نے خبر دی کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز اندھیرے میں ادا کی، یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آواز دی کہ نماز! بچے اور عورتیں سو گئی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور فرمایا: ”تمہارے علاوہ اہل زمین سے کوئی بھی اس کا انتظار نہیں کر رہا۔“ ان دنوں یہ نماز صرف مدینہ ہی میں پڑھی جاتی تھی اور وہ عشاء کی نماز رات کی سرخی غروب ہونے سے لے کر ایک تہائی رات تک پڑھتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1752]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 1544»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: Q1763
رُوِّينَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: وَقْتِ الْعِشَاءِ إِلَى الْفَجْرِ وَعَنْهُ وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فِي الْمَرْأَةِ تَطْهُرُ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ صَلَّتِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ أَنَّهُ قَالَ لِأَبِي هُرَيْرَةٍ: مَا أَفْرَاطُ صَلَاةِ الْعِشَاءِ؟ قَالَ: طُلُوعُ الْفَجْرِ، وَرُوِّينَا عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: اعْتَمَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةِ بِالْعِشَاءِ حَتَّى ذَهَبَ عَامَّةُ اللَّيْلِ وَقَدْ نَامَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْهِمْ فَصَلَّى بِهِمْ وَقَالَ:" إِنَّهُ لَوَقْتُهَا لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي" وَهَذَا يَرِدُ فِي بَابِ تَأْخِيرِ الْعِشَاءِ.
ہمیں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت بیان کی گئی کہ انہوں نے فرمایا: ”عشاء کا وقت فجر تک ہے۔“ اور ان سے اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے اس عورت کے بارے میں مروی ہے جو طلوع فجر سے پہلے پاک ہو جائے کہ وہ مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔ اور عبید بن جریج سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”عشاء کی نماز کا آخری وقت کیا ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”فجر کا طلوع ہونا۔“
اور ہمیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی گئی ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات عشاء کی نماز میں اتنی تاخیر کی کہ رات کا اکثر حصہ گزر گیا اور مسجد والے سو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف تشریف لائے اور انہیں نماز پڑھائی، اور فرمایا: ”یقیناً یہی اس کا (اصل) وقت ہے، اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت میں ڈال دوں گا۔“ اور یہ بات عشاء کی نماز کو مؤخر کرنے کے باب میں وارد ہوئی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: Q1763]
اور ہمیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی گئی ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات عشاء کی نماز میں اتنی تاخیر کی کہ رات کا اکثر حصہ گزر گیا اور مسجد والے سو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف تشریف لائے اور انہیں نماز پڑھائی، اور فرمایا: ”یقیناً یہی اس کا (اصل) وقت ہے، اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت میں ڈال دوں گا۔“ اور یہ بات عشاء کی نماز کو مؤخر کرنے کے باب میں وارد ہوئی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: Q1763]