الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
804. 15- باب استحباب إتيان الصلاة بوقار وسكينة
نماز کے لیے وقار اور سکینت (سنجیدگی اور اطمینان) کے ساتھ آنے کے مستحب ہونے کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 2389 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
سنن دارمی: 1318
مسند احمد: 22608
اللؤلؤ والمرجان: 351
صحیح ابن حبان: 2147
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2091
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 275
11 تا 12
حدیث نمبر: 2091
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ سَمِعَ جَلَبَةَ رِجَالٍ خَلْفَهُ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ:" مَا شَأْنُكُمْ؟" قَالُوا: أَسْرَعْنَا إِلَى الصَّلَاةِ قَالَ:" فَلَا تَفْعَلُوا، لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ مَا أَدْرَكَ، وَلْيَقْضِ مَا فَاتَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ بِلَفْظِ:" وَمَا سَبَقَكُمْ فَأَتِمُّوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ بِلَفْظِ:" وَمَا سَبَقَكُمْ فَأَتِمُّوا".
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کر رہے تھے آپ نے اپنے پیچھے (تیزی سے) چل کر آنے کی آواز سنی جب آپ نے نماز مکمل کی تو دریافت کیا: تم لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ لوگوں نے عرض کی: ہم نماز کی طرف جلدی آنا چاہ رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایسا نہ کرو تم میں سے کوئی شخص جتنی نماز اسے ملے وہ ادا کر لے اور جو پہلے گزر چکی ہو وہ بعد میں مکمل کر لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور روایت کے یہ الفاظ متفق علیہ ہیں جو پہلے گزر چکی ہو اسے مکمل کر لو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2091]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 609، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22102، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1283، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1772، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 456»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ورجالہ رجال الصحیح۔
حدیث نمبر: 275
«إذا أتيتم الصلاة فعليكم بالسكينة ولا تأتوها وأنتم تسعون فما أدركتم فصلوا وما فاتكم فأتموا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم نماز کے لیے آؤ تو تم پر سکون و اطمینان لازم ہے اور دوڑتے ہوئے نہ آؤ، پس جو رکعات تمہیں مل جائیں انہیں پڑھ لو اور جو چھوٹ جائیں انہیں مکمل کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 275]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي قتادة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح