الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
906. 6- باب ما جاء في الحثّ على قيام الليل
قیامِ لیل (تہجد) کی ترغیب و تشویق کے متعلق مروی احادیث کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 2673 (کل: 25 مقامات، 15 کتب)
صحیح مسلم: 1818
الادب المفرد: 955
صحیح الادب المفرد: 735
اللؤلؤ والمرجان: 443
الفتح الربانی: 2124
صحیح ابن حبان: 2566
السنن الكبرى للبيهقي: 4641
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3579
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 366
21 تا 25
حدیث نمبر: 3579
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَى فَاطِمَةَ مِنَ اللَّيْلِ فَأَيْقَظَنَا لِلصَّلَاةِ قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ إِلَى بَيْتِهِ فَصَلَّى هَوْنًا مِنَ اللَّيْلِ فَلَمْ يَسْمَعْ لَنَا حِسًّا فَرَجَعَ إِلَيْنَا فَأَيْقَظَنَا وَقَالَ:" قُومَا فَصَلِّيَا" قَالَ: فَجَلَسْتُ وَأَنَا أَعْرِكُ عَيْنِي وَأَنَا أَقُولُ: إِنَّا وَاللَّهِ مَا نُصَلِّي إِلَّا مَا كُتِبَ لَنَا إِنَّمَا أَنْفُسُنَا بِيَدِ اللَّهِ فَإِذَا شَاءَ أَنْ يَبْعَثَنَا بَعَثَنَا قَالَ: فَوَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ وَيَضْرِبُ بِيَدِهِ عَلَى فَخْذِهِ:" مَا نُصَلِّي إِلَّا مَا كُتِبَ لَنَا مَا نُصَلِّي إِلَّا مَا كُتِبَ لَنَا، وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ حَكِيمِ بْنِ عُبَادَةَ ضَعَّفَهُ ابْنُ سَعْدٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ حَكِيمِ بْنِ عُبَادَةَ ضَعَّفَهُ ابْنُ سَعْدٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، آپ نے ہمیں نماز کے لئے بیدار کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر چلے گئے، آپ رات کا کچھ حصہ نماز ادا کرتے رہے، لیکن آپ کو ہماری طرف سے کوئی آہٹ سنائی نہیں دی، تو آپ ہمارے پاس واپس آئے اور آپ نے ہمیں بیدار کیا اور ارشاد فرمایا: تم دونوں اٹھ کر نماز ادا کر لو! سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں آنکھیں مل کر بیٹھ گیا، اور میں یہ کہہ رہا تھا: اللہ کی قسم! بے شک ہم صرف وہ نماز ادا کریں گے، جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے نصیب میں لکھی ہے، کیونکہ ہماری جانیں، اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں، جب وہ ہمیں دوبارہ زندہ کرنا چاہتا ہے، ہمیں زندہ (یعنی بیدار) کر دیتا ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مڑ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے زانوں پر ہاتھ مارتے ہوئے یہ کہہ رہے تھے: ہم صرف وہ نماز ادا کریں گے، جو ہمارے نصیب میں لکھی ہے، ہم صرف وہ نماز ادا کریں گے، جو ہمارے نصیب میں لکھی ہے ”بے شک انسان بہت زیادہ بحث کرنے والا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے،
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن حکیم بن عبادہ ہے، جسے ابن سعد نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3579]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 1612، وأخرجه مسند أحمد برقم: 707»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 366
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي حَكِيمُ بْنُ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَعَلَى فَاطِمَةَ مِنَ اللَّيْلِ فَأَيْقَظَنَا لِلصَّلَاةِ، قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ إِلَى بَيْتِهِ فَصَلَّى هَوْنًا مِنَ اللَّيْلِ، فَلَمْ نَسْمَعْ لَهُ حِسًّا، قَالَ: فَرَجَعَ إِلَيْنَا فَأَيْقَظَنَا، فَقَالَ: «قُومَا فَصَلِّيَا» ، قَالَ: فَجَلَسْتُ وَأَنَا أَعْرُكُ عَيْنِي، وَأَنَا أَقُولُ: وَاللَّهِ مَا نُصَلِّي إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا، إِنَّمَا أَنْفُسُنَا بَيْدِ اللَّهِ، فَإِذَا شَاءَ أَنْ يَبْعَثَنَا بَعَثَنَا، قَالَ: فَوَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يَقُولُ، وَيَضْرِبُ عَلَى فَخِذِهِ: «مَا نُصَلِّي إِلَّا مَا كُتِبَ لَنَا، مَا نُصَلِّي إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا» ، قَالَهَا مَرَّتَيْنِ {وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا} [الكهف: 54]
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت میرے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور ہمیں نماز کے لیے بیدار کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر واپس تشریف لے گئے اور رات کا کچھ حصہ نماز پڑھی جس کی ہمیں کوئی آہٹ محسوس نہ ہوئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس دوبارہ تشریف لائے اور ہمیں بیدار کرتے ہوئے فرمایا: ”اٹھو اور نماز پڑھو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنی آنکھیں ملتے ہوئے بیٹھ گیا اور عرض کیا: اللہ کی قسم! ہم وہی نماز پڑھتے ہیں جو اللہ نے ہمارے لیے مقدر فرما دی ہے، بے شک ہماری جانیں اللہ کے قبضۂ قدرت میں ہیں، وہ جب ہمیں بیدار کرنا چاہتا ہے تو بیدار کر دیتا ہے، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیٹھ پھیر کر واپس چلے گئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (تعجب سے) اپنی ران پر ہاتھ مارتے ہوئے دو مرتبہ یہ فرما رہے تھے: ”ہم وہی نماز پڑھتے ہیں جو ہمارے لیے لکھ دی گئی ہے، ہم وہی نماز پڑھتے ہیں جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دی ہے۔“ اور ساتھ ہی یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا﴾ ”اور انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 366]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 1612، وأخرجه مسند أحمد برقم: 707، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6737، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 361»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 1612، وأخرجه مسند أحمد برقم: 707، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6737، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 361»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1050
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَيُّوبَ الْمَخْزُومِيُّ، قَثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ الْأَقْطَعُ، قَثَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، أَنَّ عَلِيًّا أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَقَهُ وَفَاطِمَةَ لَيْلَةً، فَقَالَ لَهُمْ: "أَلَا تُصَلُّونَ؟" فَقَالَ عَلِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَنْفُسَنَا بِيَدِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، إِنْ شَاءَ أَنْ يَبْعَثَنَا بَعَثَنَا، فَانْصَرَفَ فَلَمْ يَرْجِعْ إِلَيْهِ شَيْئًا وَهُوَ يَقُولُ: وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا.
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات ان کے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور ان سے فرمایا: ”کیا تم نماز نہیں پڑھتے؟“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہماری جانیں اللہ عزوجل کے ہاتھ میں ہیں، اگر وہ ہمیں بیدار کرنا چاہے تو بیدار کر دیتا ہے۔“
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس مڑ گئے اور پلٹ کر انہیں کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (جاتے ہوئے) یہ فرما رہے تھے: ﴿وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا﴾ ”اور انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1050]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: هذا إسناد ضعيف لأجل ابراهيم بن عبدالله المخرمي شيخ القطيعي. وسليمان بن عمر بن خالد الاقطع القرشي العامري الرقى ذكره ابن أبي حاتم في الجرح (٢: ١: ١٣١) وقال كتب عنه أبو حاتم بالرقة. .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6915، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 775، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1611، 1612، وأخرجه مسند أحمد برقم: 572، 707، 902، وأخرجه فتح الباري برقم: 1075، 7027، وأخرجه مسند البزار برقم: 503، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1139، 1140»
«صحيح البخاري: 10/3؛ صحيح مسلم: 537/1؛ مسند الامام احمد: 1/112-91-77»

إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1184
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: كَتَبَ إِلَيَّ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ - كَتَبْتُ إِلَيْكَ بِخَطِّي وَخَتَمْتُ الْكِتَابَ بِخَاتَمِي - يَذْكُرُ أَنَّ اللَّيْثَ حَدَّثَهُمْ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، أَنَّ الْحُسَيْنَ حَدَّثَهُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَقَهُ وَفَاطِمَةَ فَقَالَ: "أَلَا تُصَلُّونَ؟" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا أَنْفُسُنَا بِيَدِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِذَا شَاءَ أَنْ يَبْعَثَنَا، فَانْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قُلْتُ لَهُ ذَلِكَ، ثُمَّ سَمِعْتُهُ وَهُوَ مُدْبِرٌ يَضْرِبُ فَخِذَهُ وَيَقُولُ: وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا.
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت میرے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا تم نماز نہیں پڑھتے؟“
میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہماری جانیں تو اللہ عزوجل کے قبضے میں ہیں، پس جب وہ ہمیں بیدار کرنا چاہے گا (تو بیدار کر دے گا)۔“
جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات کہی تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیٹھ پھیر کر جا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ران پر ہاتھ مار رہے تھے اور فرما رہے تھے: ﴿وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا﴾ ”اور انسان سب سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔““ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1184]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. ومضى برقم ١٠٥٠. .»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 775، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1611، 1612، وأخرجه مسند أحمد برقم: 572، 707، 902، وأخرجه فتح الباري برقم: 1075، 7027، وأخرجه مسند البزار برقم: 503، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1139، 1140، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6737، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4763، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 794»
«تقدم تخريجه في رقم: 1050»

حدیث نمبر: 1186
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ الْحَرَّانِيُّ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: أَتَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا نَائِمٌ وَفَاطِمَةُ، وَذَاكَ مِنَ السَّحَرِ، حَتَّى قَامَ عَلَى بَابِ الْبَيْتِ فَقَالَ: "أَلَا تُصَلُّونَ؟" فَقُلْتُ مُجِيبًا لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا نُفُوسُنَا بِيَدِ اللَّهِ، فَإِذَا شَاءَ أَنْ يَبْعَثَنَا بَعَثَنَا، قَالَ: فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَرْجِعِ إِلَيَّ الْكَلَامَ، وَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى فَخِذِهِ يَقُولُ: وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا.
علی بن حسین رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سو رہے تھے، اور یہ سحر کا وقت تھا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے دروازے پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”کیا تم نماز نہیں پڑھتے؟“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب دیتے ہوئے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہماری جانیں تو اللہ ہی کے قبضے میں ہیں، پس جب وہ ہمیں اٹھانا چاہے گا تو اٹھا دے گا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واپس پلٹ گئے اور مجھے کوئی جواب نہ دیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (جاتے ہوئے) اپنا ہاتھ اپنی ران پر مار رہے تھے اور فرما رہے تھے: ﴿وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا﴾ ”اور انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔““ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1186]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح واسماعيل بن عبيد بن عمر بن أبي كريمة الأموي أبو أحمد الحراني ثقة وثقه الدارقطني وابن حبان وقال أبو بكر الجعابي مات ٢٤٠. .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1075، 4447، 6915، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 775، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1611، 1612، وأخرجه مسند أحمد برقم: 572، وأخرجه فتح الباري برقم: 1075، 7027، وأخرجه مسند البزار برقم: 503، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1139، 1140، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6737»
«تقدم تخريجه في رقم: 1050,1184»