الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1183. 11- باب ثواب المؤمن فيما يُصيبه من مرضٍ، أو حزن أو نحو ذلك
مومن کو لاحق ہونے والی بیماری، رنج و ملال یا اس جیسی دیگر تکالیف پر مرتب ہونے والے اجر و ثواب کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 3412 (کل: 13 مقامات، 6 کتب)
الجامع الكامل: 3412
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 427
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1710
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5782
11 تا 13
حدیث نمبر: 24884
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ مُصِيبَةٍ يُصَابُ بِهَا مُسْلِمٌ، إِلَّا كُفِّرَ عَنْهُ، حَتَّى الشَّوْكَةِ يُشَاكُهَا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کسی مسلمان کو کانٹا چبھنے کی یا اس سے بھی کم درجے کی کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو اس کے بدلے اس کے گناہوں کا کفارہ کردیا جاتا ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24884]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5640، م: 2572
حدیث نمبر: 1710
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ مِنْ مُصِيبَةٍ حَتَّى الشَّوْكَةُ إِلَّا قُصَّ بِهَا أَوْ كُفِّرَ بِهَا مِنْ خَطَايَاهُ" . لَا يَدْرِي يَزِيدُ أَيُّهُمَا قَالَ عُرْوَةُ
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”مؤمن کو کوئی رنج یا مصیبت لاحق نہیں ہوتی مگر یہ کہ اس کے گناہ (صغیرہ) معاف کئے جاتے ہیں، یہاں تک کہ کانٹا بھی اگر لگے تو اس کے گناہ معاف کئے جاتے ہیں۔“ یزید نے کہا: مجھے یہ یاد نہیں کہ عروہ نے «قُصَّ» اور «كُفِّرَ» میں سے کونسا لفظ استعمال کیا تھا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1710]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5640، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2572، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2906، 2919، 2925، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1282، 1288، 7996، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7443، 7444، 7445، 7487، والترمذي فى «جامعه» برقم: 965، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6634، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25080، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 6»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 5782
«ما من مصيبة تصيب المسلم إلا كفر الله بها عنه حتى الشوكة يشاكها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مسلمان کو جو بھی مصیبت پہنچتی ہے، اللہ اس کی وجہ سے اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے، یہاں تک کہ کانٹا بھی جو اسے چبھتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5782]
”مسلمان کو جو بھی مصیبت پہنچتی ہے، اللہ اس کی وجہ سے اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے، یہاں تک کہ کانٹا بھی جو اسے چبھتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5782]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح