🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1215. 6- باب نزول الملائكة عند الموت ببشرى المؤمن ووعيد الكافر
موت کے وقت فرشتوں کے نزول کا بیان کہ وہ مومن کے لیے خوشخبری اور کافر کے لیے وعید و تہدید کے ساتھ نازل ہوتے ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 3509 (کل: 22 مقامات، 12 کتب)
الجامع الكامل: 3509، 13227، 15073
صحیح بخاری: 6507
صحیح مسلم: 6820
سنن ترمذی: 1066، 2309
سنن نسائی: 1835، 1838، 1839
سنن دارمی: 2791
مشکوۃ المصابیح: 1601
مسند احمد: 12047، 22696، 22744
اللؤلؤ والمرجان: 1719، 1720
الفتح الربانی: 2975، 2976
صحیح ابن حبان: 3009
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3235، 3877
21 تا 22
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3235
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللهِ أَحَبَّ اللهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللهِ كَرِهَ اللهُ لِقَاءَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنے کو پسند فرماتا ہے، اور جو اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے، اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنے کو ناپسند فرماتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3235]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6142، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2683، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2309، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1836، 1837، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22188، 22238، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2756، وأخرجه مسند البزار برقم: 2679، 3173، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2903، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3287، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3008، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2193، 2194، 2195، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7975، 9363، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3223»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3877
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ أَبُو وَهْبٍ : وَلَا أَعْلَمُ إِلَّا ذَكَرَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللهِ، أَحَبَّ اللهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللهِ، كَرِهَ اللهُ لِقَاءَهُ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، كُلُّنَا يَكْرَهُ الْمَوْتَ، قَالَ: لَيْسَ ذَاكَ بِكَرَاهِيَةِ الْمَوْتِ، وَلَكِنْ إِذَا جَاءَهُ الْبَشِيرُ مِنَ اللهِ بِمَا هُوَ صَائِرٌ إِلَيْهِ أَحَبَّ لِقَاءَ اللهِ، وَأَحَبَّ اللهُ لِقَاءَهُ، وَإِنَّ الْكَافِرَ - أَوِ: الْفَاجِرَ - إِذَا حُضِرَ جَاءَهُ مَا هُوَ لَاقٍ، وَكَرِهَ لِقَاءَ اللهِ، وَكَرِهَ اللهُ لِقَاءَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ، أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ، كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ» ”جو شخص اللہ سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، اللہ بھی اس سے ملاقات کو پسند فرماتا ہے، اور جو اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے، اللہ بھی اس سے ملاقات کو ناپسند فرماتا ہے“، صحابہ کرام نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم سب ہی موت کو ناپسند کرتے ہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا مطلب موت کی (طبعی) کراہت نہیں ہے، بلکہ اصل معاملہ یہ ہے کہ مومن کے پاس جب اللہ کی طرف سے ان ابدی نعمتوں کی خوشخبری لانے والا فرشتہ آتا ہے جن کی طرف وہ منتقل ہو رہا ہے، تو وہ اللہ سے ملاقات کو پسند کرنے لگتا ہے اور اللہ بھی اس سے ملاقات کو پسند فرماتا ہے، جبکہ کافر - یا فاجر - کے پاس جب موت کا وقت آتا ہے اور اس کے سامنے وہ برا انجام پیش کیا جاتا ہے جس سے وہ دوچار ہونے والا ہے، تو وہ اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے اور اللہ بھی اس سے ملاقات کو ناپسند فرماتا ہے۔“ ابووھب کہتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق حمید رحمہ اللہ نے یہ روایت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے ہی سے ذکر کی ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3877]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11636، وأخرجه فتح الباري برقم: 6142، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3179، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6604، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1832، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3865»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں