🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1235. 1- باب النهي عن النياحة
نوحہ گری کی ممانعت کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 3551 (کل: 24 مقامات، 9 کتب)
الجامع الكامل: 3551، 7646، 13537، 13538
صحیح بخاری: 1306، 4892، 7215
صحیح مسلم: 2163، 2164، 2165
مسند اسحاق بن راہویہ: 265، 267
مسند احمد: 20791، 27305
اللؤلؤ والمرجان: 541، 542
الفتح الربانی: 3052، 3053
السنن الكبرى للبيهقي: 7104، 7105، 7107
المعجم الکبیر للطبرانی: 21573، 21595، 21596
21 تا 24
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7107
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا حَمَّادٌ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: أَخَذَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ الْبَيْعَةِ أَنْ لَا نَنُوحَ فَمَا وَفَّتْ مِنَّا امْرَأَةٌ إِلَّا خَمْسُ نِسْوَةٍ أُمُّ سُلَيْمٍ، وَأُمُّ الْعَلَاءِ، وَابْنَةُ أَبِي سَبْرَةَ امْرَأَةُ مُعَاذٍ، أَوِ ابْنَةُ أَبِي سَبْرَةَ، وَامْرَأَةُ مُعَاذٍ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْحَجَبِيِّ عَنْ حَمَّادٍ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: وَامْرَأَتَانِ أَوِ امْرَأَةٌ أُخْرَى، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ. وَلَيْسَ فِي رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَيْضًا مَا فِي رِوَايَةِ عَاصِمٍ عَنْ حَفْصَةَ مِنَ الِاسْتِثْنَاءِ.
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے بیعت کے دوران اس بات کا بھی عہد لیا کہ ”ہم نوحہ نہ کریں گی،“ سو اس عہد کو ہم میں سے پانچ عورتوں: ام سلیم، ام علاء، ابی سبرہ کی بیٹی، معاذ کی بیوی یا فرمایا: ابو سبرہ کی بیٹی اور معاذ رضی اللہ عنہ کی بیوی نے پورا کیا۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں حجبی سے نقل کیا ہے اور انہوں نے حماد سے اور اس حدیث میں فرمایا: دو عورتیں یا ایک دوسری عورت نے پورا کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7107]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21573
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ وَذَكَرَتْ بَيْعَةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: " فَمَا وَفَتْ مِنَّا امْرَأَةٌ غَيْرُ أُمِّ سُلَيْمٍ ، وَأُمِّ كُلْثُومٍ ، وَامْرَأَةِ مُعَاذِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ ".
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کا ذکر کیا (تو) کہا: ہم میں سے کسی عورت نے اسے پورا نہیں کیا سوائے ام سلیم، ام کلثوم اور معاذ بن ابی سبرہ کی بیوی کے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21573]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 53، حدیث 110»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21595
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: أُخِذَ عَلَيْنَا فِي الْبَيْعَةِ عِنْدَ الْبَيْعَةِ أَنْ لَا نَنُوحَ، فَمَا وَفَّى مِنْهُنَّ غَيْرُ خَمْسٍ: أُمُّ سُلَيْمٍ ، وَأُمُّ الْعَلَاءِ ، وَبِنْتُ أَبِي سَبْرَةَ ، وَأُمُّ مُعَاذٍ بِنْتُ أَبِي سَبْرَةَ ، وَامْرَأَةٌ أُخْرَى.
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: بیعت کے وقت ہم سے یہ عہد لیا گیا کہ ہم نوحہ نہیں کریں گی، تو ہم میں سے پانچ کے سوا کسی نے اسے پورا نہیں کیا: ام سلیم، ام العلاء، بنت ابی سبرہ، ام معاذ بنت ابی سبرہ اور ایک اور عورت۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21595]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 58، حدیث 132»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21596
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَأَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَا: ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، ثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَرَأَ عَلَيْنَا أَنْ لَا تُشْرِكْنَ بِاللهِ شَيْئًا، وَنَهَانَا عَنِ النَّوْحِ، فَقَبَضَتِ امْرَأَةٌ مِنَّا يَدَهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ فُلَانَةَ أَسْعَدَتْنِي وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَجْزِيَهَا، فَلَمْ يَقُلْ لَهَا شَيْئًا، فَذَهَبَتْ ثُمَّ رَجَعَتْ. قَالَتْ: فَمَا وَفَتْ مِنَّا امْرَأَةٌ إِلَّا أُمُّ سُلَيْمٍ وَأُمُّ الْعَلَاءِ وَبِنْتُ أَبِي سَبْرَةَ وَامْرَأَةُ مُعَاذٍ ".
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پڑھ کر سنایا کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نوحہ کرنے سے منع فرمایا۔ ہم میں سے ایک عورت نے اپنا ہاتھ روک لیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! فلاں عورت نے نوحے میں میری مدد کی تھی اور میں چاہتی ہوں کہ میں اس کا بدلہ چکاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ نہیں فرمایا، تو وہ چلی گئی، پھر واپس آئی۔ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تو ہم میں سے کسی عورت نے اس عہد کو پورا نہیں کیا سوائے ام سلیم، ام العلاء، بنت ابی سبرہ اور معاذ کی بیوی کے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21596]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 58، حدیث 133»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں