🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1242. 8- إنكار عائشة رضي الله عنها على ابن عمر أن الميت يُعذَّب ببكاء أهله عليه
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اس موقف پر رد و نکیر فرمانا کہ ”یقیناً میت کو اس کے گھر والوں کے اس پر گریہ و زاری کرنے کے باعث عذاب دیا جاتا ہے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 3576 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الجامع الكامل: 3576
صحیح مسلم: 2153
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4499
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3576
3576. عن عروة قال: ذُكر عند عائشة قول ابن عمر: الميت يُعَذَّبُ ببكاء أهله عليه، فقالت: رحم الله أبا عبدالرحمن، سمع شيئاً فلم يحفظه، إنما مرت على رسول الله صلى الله عليه وسلم جنازة يهودي، وهم يبكون عليه، فقال: أنتم تبكون وإنه ليعذَّبُ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الجنائز (931) من طرق عن حماد بن زيد، عن هشام بن عروة، عن أبيه فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 931 ترقیم شاملہ: -- 2153
وحَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، وَأَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، جميعا، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ خَلَفٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ عَائِشَةَ قَوْلُ ابْنِ عُمَرَ: الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ، فَقَالَتْ: رَحِمَ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ سَمِعَ شَيْئًا فَلَمْ يَحْفَظْهُ، إِنَّمَا مَرَّتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ، وَهُمْ يَبْكُونَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: " أَنْتُمْ تَبْكُونَ وَإِنَّهُ لَيُعَذَّبُ ".
حماد بن زید نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی، انہوں نے کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا روایت کردہ قول بیان کیا گیا: ”میت کو اس کے گھر والوں کے رونے سے عذاب دیا جاتا ہے۔“ تو انہوں نے کہا: ”اللہ ابوعبدالرحمن پر رحم فرمائے، انہوں نے ایک چیز کو سنا لیکن (پوری طرح) محفوظ نہ رکھا (امر واقع یہ ہے کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک یہودی کا جنازہ گزرا اور وہ لوگ اس پر رو رہے تھے تو آپ نے فرمایا: ’تم رو رہے ہو اور اسے عذاب دیا جا رہا ہے۔‘“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2153]
عروہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا قول بیان کیا گیا کہ ”میت کو اس کے گھر والوں کے اس پر رونے سے عذاب دیا جاتا ہے“ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”اللہ ابوعبدالرحمٰن پر رحم فرمائے، انہوں نے ایک چیز سنی لیکن پوری طرح محفوظ نہیں کی، بات صرف اتنی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک یہودی کا جنازہ گزرا اور وہ رو رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم رو رہے ہو اور اسے سزا مل رہی ہے، عذاب دیا جا رہا ہے“۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2153]
ترقیم فوادعبدالباقی: 931
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4499
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهُ ذُكِرَ عِنْدَهَا قَوْلُ ابْنِ عُمَرَ فِي الْمُعَوَّلِ عَلَيْهِ، فَقَالَتْ: يَرْحَمُ اللهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سَمِعَ الْحَدِيثَ فَلَمْ يَحْفَظْهُ، إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمُرَّ عَلَيْهِ بِجِنَازَةِ يَهُودِيٍّ وَأَهْلُهُ يَبْكُونَ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّهُمْ لَيَبْكُونَ، وَإِنَّهُ لَيُعَذَّبُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ عنہما کا وہ قول ذکر کیا گیا جس میں میت پر (گھر والوں کے) روئے جانے کی وجہ سے عذاب ہونے کا بیان تھا، تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: «يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ» ”اللہ تعالیٰ ابوعبدالرحمن پر رحم فرمائے“، ”انہوں نے حدیث سنی تو سہی مگر اسے (صحیح طور پر) یاد نہ رکھ سکے، اصل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک یہودی کے جنازے کے پاس سے ہوا جس کے گھر والے اس پر رو رہے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «إِنَّهُمْ لَيَبْكُونَ، وَإِنَّهُ لَيُعَذَّبُ» ”یہ لوگ تو یقیناً اس پر رو رہے ہیں، اور اسے تو (قبر میں) عذاب دیا جا رہا ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4499]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1226، 1227، 3759، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 931، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1002، 1004، 1006، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1855، 1856، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1595، وأخرجه مسند أحمد برقم: 266، 4939، 23595، 23781، 24237، 24556، 25226، 25648، وأخرجه فتح الباري برقم: 1224، 1305، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 7008، وأخرجه مسند البزار برقم: 146، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3580، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13081، 13087، 13186، 13262، 13263، 13299، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3135، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4482»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں