🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1305. 15- باب قراءة سورة الفاتحة جهراً وسراً
سورہ فاتحہ کی بلند آواز (جہراً) اور آہستہ آواز (سرّاً) میں تلاوت کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 3709 (کل: 13 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: 3709
سنن ترمذی: 1027
سنن نسائی: 1989، 1990
بلوغ المرام: 456
مشکوۃ المصابیح: 1654
المنتقى ابن الجارود: 537
صحیح ابن حبان: 3071، 3072
مسند امام شافعی: 586، 587
السنن الكبرى للبيهقي: 6954
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2661
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 587
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَجْهَرُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ عَلَى الْجِنَازَةِ، يَقُولُ: إِنَّمَا فَعَلْتُ هَذَا لِتَعْلَمُوا أَنَّهَا سُنَّةٌ.  
سعید بن ابی سعید فرماتے ہیں کہ میں نے سنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ جنازہ پر سورۃ فاتحہ بلند آواز میں پڑھتے تھے اور بعد میں کہتے، میں نے یہ عمل اس لیے کیا تاکہ تم جان لو کہ یہ مسنون ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجنائز /حدیث: 587]
تخریج الحدیث: «اخرجه البيهقى فى المعرفة السنن والآثا (2147) وابن أبي شيبة (11400) . وصححه الحاكم: 1/ 358 . واخرجه النسائي، الجنائز، باب التعلم (1989) . من غير هذا الطريق.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6954
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْفٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَى جِنَازَةٍ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَلَمَّا سَلَّمَ سَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" سُنَّةٌ وَحَقٌّ" ⦗٦٣⦘ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ. وَذِكْرُ السُّورَةِ فِيهِ غَيْرُ مَحْفُوظٍ.
طلحہ بن عبداللہ بن عوف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں جنازے میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے تھا تو انہوں نے ﴿سورة الفاتحة﴾ [سورة الفاتحة: 1-7] پڑھی، جب انہوں نے سلام پھیرا تو میں نے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ سنت ہے اور حق ہے۔ ابراہیم بن حمزہ نے ابراہیم بن سعد سے روایت کیا اور کہا کہ (انہوں نے) ﴿سورة الفاتحة﴾ [سورة الفاتحة: 1-7] اور کوئی (دوسری) سورت بھی پڑھی۔
اس میں سورت کا ذکر محفوظ نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6954]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه الشافعي»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2661
حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَى جِنَازَةٍ، فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ، وَجَهَرَ حَتَّى أَسْمَعَنَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَخَذْتُ بِيَدِهِ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: سُنَّةٌ وَحَقٌّ.
طلحہ بن عبداللہ بن عوف رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی اقتدا میں ایک نمازِ جنازہ ادا کی، تو انہوں نے سورۃ الفاتحہ اور ایک سورت کی تلاوت فرمائی اور اس قدر بلند آواز سے قرآت کی کہ ہمیں سنا دیا، پھر جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے ان کا ہاتھ تھام کر اس (بلند آواز سے قرآت کرنے) کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”یہ سنت اور حق ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2661]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1270، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1026، 1027، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1987، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3198، وأخرجه فتح الباري برقم: 1270، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12100، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3071، 3072، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 586، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2345، وأخرجه شرح السنة برقم: 1494، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2653»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں