🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1371. 10- باب ما يكون على من أعرض عن ذكر الله تعالى من العذاب في القبر قبل عذاب يوم القيامة
اس عذابِ قبر کے بیان میں جو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے روگردانی کرنے والے کو قیامت کے دن کے عذاب سے پہلے لاحق ہوتا ہے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 3862 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
الجامع الكامل: 3862، 12737
صحیح ابن حبان: 3122
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4286
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4538
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6644
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2023
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3862
3862. عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن المؤمن في قبره لفي روضةٍ خضراء، ويُرْحَبُ له قبرُه سبعون ذراعاً، وينور له كالقمر ليلة البدر، أتدرون فيما أنزلتْ هذه الآية: وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى أتدرون ما المعيشة الضنكة؟ قالوا: الله ورسوله أعلم قال: عذاب الكافر في قبره والذي نفسي بيده، إنه يسلَّط عليه تسعة وتسعون تِنِّيناً، أتدرون ما التِّنيِّنُ؟ سبعون حيةً، لكل حيةٍ سبعون رؤوس يلعونه، ويخدشونه إلى يوم القيامة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن حبان في صحيحه (3122) عن عبدالله بن محمد بن سلْم، قال: حدثنا حرملة بن يحيى، قال: حدثنا ابن وهب، قال: أخبرني عمرو ابن الحارث، أن أبا السمح حدَّثه عن ابن حُجيرة، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3122
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا السَّمْحِ ، حَدَّثَهُ، عَنِ ابْنِ حُجَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الْمُؤْمِنَ فِي قَبْرِهِ لَفِي رَوْضَةٍ خَضْرَاءَ، وَيُرْحَبُ لَهُ قَبْرُهُ سَبْعُونَ ذِرَاعًا، وَيُنَوَّرُ لَهُ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ أَتَدْرُونَ فِيمَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الآيَةُ: فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى سورة طه آية 124 أَتَدْرُونَ مَا الْمَعِيشَةُ الضَّنْكَةُ؟" قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ:" عَذَابُ الْكَافِرِ فِي قَبْرِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّهُ يُسَلَّطَ عَلَيْهِ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ تِنِّينًا، أَتَدْرُونَ مَا التِّنِّينُ؟ سَبْعُونَ حَيَّةً، لِكُلِّ حَيَّةٍ سَبْعُ رُؤوسٍ يِلْسَعُونَهُ، وَيَخْدِشُونَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن کی قبر ایک سرسبز باغ ہوتی ہے، اس کے لیے قبر کو ستر گز تک کشادہ کر دیا جاتا ہے اور اس کے لیے قبر کو یوں روشن کر دیا جاتا ہے، جس طرح چودھویں رات کا چاند ہوتا ہے، کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو یہ آیت ﴿فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَىٰ﴾ [سورة طه: 124] کس کے بارے میں نازل ہوئی ہے؟ کیا تم جانتے ہو تنگ زندگی سے کیا مراد ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے مراد قبر میں کافر کو دیا جانے والا عذاب ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، اس پر ننانوے اژدھے مسلط کیے جائیں گے، کیا تم جانتے ہو، ان میں سے ایک اژدہا کیا ہو گا؟ وہ ستر سانپوں جتنا ہو گا جن میں سے ہر ایک سانپ کے سات سر ہوں گے جس کے ذریعے وہ اسے کاٹیں گے اور نوچیں گے اور ایسا قیامت تک ہوتا رہے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3122]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3113، 3118، 3119، 3122، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 109، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8682» «رقم طبعة با وزير 3112»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «التعليق الرغيب» (4/ 182). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12737
12737- عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إنّ المؤمن في قبره لفي روضة خضراء، ويُرْحَب له قبره سبعون ذراعا، وينور له كالقمر ليلة البدر، أتدرون فيما أنزلت هذه الآية: فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى؟ أتدرون ما المعيشة الضنكة؟ قالوا: الله ورسوله أعلم. قال: عذاب الكافر في قبره، والذي نفسي بيده إنه يسلط عليه تسعة وتسعون تِنِّينا، أتدرون ما التنين؟ سبعون حية، لكل حية سبعة رؤوس يلسعونه ويخدشونه إلى يوم القيامة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو يعلى (6644)، وابن حبان (3122) واللفظ له، والبيهقي في عذاب القبر (80) كلهم من طريق عبد الله بن وهب، قال: أخبرني عمرو بن الحارث، أن أبا السمح حدثّه، عن ابن حجيرة، عن أبي هريرة، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4286
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" الْمُؤْمِنُ فِي قَبْرِهِ فِي رَوْضَةٍ، وَيُرَحَّبُ لَهُ قَبْرِهِ سَبْعِينَ ذِرَاعًا، وَيُنَوَّرُ لَهُ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، أَتَدْرُونَ فِيمَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: (فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى) [ قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا الْمَعِيشَةُ الضَّنْكِ؟ ] قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" عَذَابُ الْكَافِرِ فِي قَبْرِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ لِيُسَلَّطُ عَلَيْهِمْ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ تِنِّينًا، أَتَدْرُونَ مَا التِّنِّينُ؟". قَالَ:" تِسْعٌ وَتِسْعُونَ حَيَّةً، لِكُلِّ حَيَّةٍ سَبْعَةُ رُءُوسٍ، يَنْفُخُونَ فِي جِسْمِهِ، وَيَلْسَعُونَهُ وَيَخْدِشُونَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ دَرَّاجٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَاخْتُلِفَ فِيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن اپنی قبر میں باغ میں ہوتا ہے اس کی قبر کو ستر گز تک کشادہ کر دیا جاتا ہے، اور چودھویں رات کے چاند کی مانند روشن کر دیا جاتا ہے کیا تم جانتے ہو یہ آیت کس کے لئے نازل ہوئی ہے: ”اور اس کے لئے تنگی کی زندگی ہو گی، اور ہم قیامت کے دن اسے نابینا ہونے کے طور پر دوبارہ زندہ کریں گے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ تنگی کی زندگی سے مراد کیا ہے لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد کافر کا عذاب ہے، جو اسے قبر میں ہو گا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اس شخص پر ننانوے تنین مسلط کیے جائیں گے کیا تم جانتے ہو تنین کیا ہوتا ہے آپ نے فرمایا: وہ ننانوے سانپ ہوں گے ہر سانپ کے سات سر ہوں گے وہ اس کافر کے جسم میں پھونک ماریں گے اسے ڈسیں گے اسے زخمی کریں گے اور ایسا قیامت کے دن تک ہو گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی دراج ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4286]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6644)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3119، 3122، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4538، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2023»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4538
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا السَّمْحِ أَخْبَرَهُ، عَنِ ابْنِ حُجَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْمُؤْمِنُ فِي قَبْرِهِ فِي رَوْضَةٍ، وَيُرَحَّبُ لَهُ فِي قَبْرِهِ سَبْعُونَ ذِرَاعًا، وَيُنَوَّرُ لَهُ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، أَتَدْرُونَ فِيمَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى؟ قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: عَذَابُ الْكَافِرِ فِي قَبْرِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّهُ لَيُسَلَّطُ عَلَيْهِ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ تِنِّينًا، أَتَدْرُونَ مَا التِّنِّينُ؟ قَالَ: تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ حَيَّةً، لِكُلِّ حَيَّةٍ سَبْعَةُ رُؤُوسٍ، يَنْفُخُونَ فِي جِسْمِهِ، وَيَلْسَعُونَهُ، وَيَخْدِشُونَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن اپنی قبر میں (جنت کے) ایک باغ میں ہوتا ہے، اس کی قبر کو ستر ہاتھ تک کشادہ کر دیا جاتا ہے اور اسے چودہویں رات کے چاند کی مانند روشن و منور کر دیا جاتا ہے۔ کیا تم جانتے ہو کہ یہ آیت کس پس منظر میں نازل ہوئی ہے: ﴿فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى﴾ [سورة طه: 124] ؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کافر کو اس کی قبر میں دیے جانے والے عذاب کے متعلق ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اس (کافر) پر ننانوے ”تنین“ (اژدھے) مسلط کر دیے جاتے ہیں، کیا تم جانتے ہو کہ ”تنین“ کیا ہے؟ وہ ننانوے ایسے سانپ ہیں کہ ہر سانپ کے سات سر ہیں، وہ اس کے جسم میں زہریلی پھونکیں مارتے ہیں، اسے ڈستے ہیں اور روزِ قیامت تک اسے نوچتے اور زخم لگاتے رہیں گے۔“
اس حدیث کو امام ابن حبان نے اپنی صحیح (رقم: 3122) میں روایت کیا ہے اور شعیب الارنؤوط نے اس کی سند کو حسن قرار دیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4538]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3681، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3119، 3122، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2023»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6644
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا السَّمْحِ حَدَّثَهُ عَنِ ابْنِ حُجَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: الْمُؤْمِنُ فِي قَبْرِهِ فِي رَوْضَةٍ، وَيُرَحَّبُ لَهُ قَبْرُهُ سَبْعِينَ ذِرَاعًا، وَيُنَوَّرُ لَهُ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، أَتَرَوْنَ فِيمَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى، قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا الْمَعِيشَةُ الضَّنْكُ؟ قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: عَذَابُ الْكَافِرِ فِي قَبْرِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ لَيُسَلَّطُ عَلَيْهِمْ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ تِنِّينًا، أَتَدْرُونَ مَا التِّنِّينُ؟ قَالَ: تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ حَيَّةً، لِكُلِّ حَيَّةٍ سَبْعَةُ رُءُوسٍ يَنْفُخُونَ فِي جِسْمِهِ وَيَلْسَعُونَهُ وَيَخْدِشُونَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن اپنی قبر میں ایک باغ میں ہوتا ہے، اس کے لیے اس کی قبر ستر ہاتھ کشادہ کر دی جاتی ہے اور اسے چودھویں رات کے چاند کی طرح روشن کر دیا جاتا ہے، کیا تم جانتے ہو کہ یہ آیت کس کے بارے میں نازل ہوئی ہے: ﴿فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى﴾ ؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ ’معیشت ضنک‘ (تنگی کی زندگی) سے کیا مراد ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ قبر میں کافر کا عذاب ہے، اور اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! بیشک اس پر ننانوے اژدھے مسلط کر دیے جاتے ہیں، کیا تم جانتے ہو کہ اژدھا کیا ہوتا ہے؟“ پھر فرمایا: ”وہ ننانوے ایسے سانپ ہیں کہ جن میں سے ہر ایک کے سات سر ہوں گے، وہ اس (کافر) کے جسم میں زہر پھونکیں گے، اسے ڈسیں گے اور اسے قیامت قائم ہونے تک نوچتے رہیں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6644]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3681، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3119، 3122، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4538، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2023، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6613»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2023
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "الْمُؤْمِنُ فِي قَبْرِهِ فِي رَوْضَةٍ، وَيُرْحَبُ لَهُ قَبْرُهُ سَبْعُونَ ذِرَاعًا وَيُنَوَّرُ لَهُ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، أَتَدْرُونَ فِيمَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: (فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى) أَتَدْرُونَ مَا الْمَعِيشَةُ الضَّنْكُ؟ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: عَذَابُ الْكَافِرِ فِي قَبْرِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّهُ لَيُسَلَّطُ عَلَيْهِمْ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ تِنِّينًا، أَتَدْرُونَ مَا التِّنِّينُ؟ قَالَ: تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ حَيَّةً لِكُلِّ حَيَّةٍ سَبْعَةُ (أَرْؤُسٍ) يَنْفُخُونَ فِي جِسْمِهِ وَيَلْسَعُونَهُ وَيَخْدِشُونَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن اپنی قبر میں ایک باغ کے اندر ہوتا ہے، اس کی قبر کو ستر گز تک کشادہ کر دیا جاتا ہے اور اسے چودھویں رات کے چاند کی مانند روشن کر دیا جاتا ہے، کیا تم جانتے ہو کہ یہ آیت ﴿فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى﴾ کس کے متعلق نازل ہوئی ہے؟ اور کیا تم جانتے ہو کہ ’معیشتِ ضنک‘ (تنگ زندگی) سے کیا مراد ہے؟“ صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے مراد کافر کا اپنی قبر میں عذاب پانا ہے، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اس (کافر) پر ننانوے ’تنین‘ مسلط کر دیے جاتے ہیں، کیا تم جانتے ہو کہ ’تنین‘ کیا ہے؟ وہ ننانوے ایسے سانپ ہیں جن میں سے ہر سانپ کے سات سر ہیں، وہ قیامت کے دن تک اس کے جسم میں زہریلی پھونکیں مارتے، اسے ڈستے اور اسے نوچتے رہیں گے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلی الموصلی نے روایت کیا ہے اور امام ابن حبان نے اپنی ”صحیح“ میں اسے نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 2023]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3681، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3119، 3122، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4538»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں